• AA+ A++

جمادی الثانی کے اعمال کے ضمن میں سید ابن طاؤوس نے نقل کیا ہے کہ اس ماہ میں جس وقت بھی چاہے چار رکعت نماز دو دو کر کے بجا لائے پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور پچیس مرتبہ سورہ قدر دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورئہ تکاثر اور پچیس مرتبہ سورہ توحید ،اور پھر آخری دو رکعت میں پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعدایک مرتبہ سورہ کافرون اور پچیس مرتبہ سورہ فلق، دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ نصر اور پچیس مرتبہ سورہ ناس پڑھے اور نماز کے بعد ستر مرتبہ کہے:

سُبْحَانَ اللہِ  وَالْحَمْدُ للہِ  وَلَا اِلَہَ اِلَّا اللہُ  وَاللہُ اَکْبَرُ

اللہ پاک تر ہے حمد اللہ ہی کیلئے ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگتر ہے

ستر مرتبہ کہے:

اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ

اے معبود! رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمد ؑپر

تین مرتبہ کہے:

اَللّھُمَّ اغْفَرِ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ

اے معبود! مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے

پھر سجدہ میں جاکر تین مرتبہ یہ کہے:

یَا حَيُّ یَا قَیُّومُ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یَا اللہُ یَا رَحْمَانُ یَا رَحَیْمُ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

اے زندہ اے پائیندہ اے جلالت اور بزرگی کے مالک اے اللہ اے بڑے رحم والے اے مہربان اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

اس کے بعد اپنی حاجات طلب کرے ،کیونکہ جو شخص یہ عمل کرے حق تعالیٰ آیندہ سال تک اسکو اس کے مال کو اس کے اہل خاندان اور اس کی اولاد کو اس کے دین و دنیا کو محفوظ و مامون رکھے گا۔ اگر وہ شخص اس سال کے دوران مر جائے تو اس کو شہید کے برابر ثواب عطا کیا جائے گا۔

بیسیویں جمادی الثانی کا دن

پانچویں یا دوسرے سال بعثت میں اس دن جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت ہوئی اور اس کے چند عمل ہیں ۔

﴿۱﴾روزہ رکھنا۔﴿۲﴾محتاج مومنین کو صدقہ و خیرات دینا۔﴿۳﴾جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زیارت پڑھنا آپ کی زیارت کی کیفیت باب زیارات میں آئے گی۔

?