• AA+ A++

ایک قول کی بنا پر  (گیارہ)۱۱ھ میں اس دن جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شہادت ہوئی، لہذا شیعہ مسلمانوں کو اس دن ان بی بی سلام اللہ علیہا کی صف ماتم بچھانا اور آپ کی زیارت پڑھنا چاہیے، نیز آپ پر ظلم کرنے والوں اور آپ کا حق غصب کرنے والوں پر نفرین کرنا چاہیے۔ سید ابن طاؤس نے کتاب اقبال میں آج کے دن ان محرومہ و مغمومہ بی بی کی زیارت یوں نقل فرمائی ہے:

اَلسَّلامُ عَلَیْکِ یَا سَیِّدَةَ نِساءِ الْعالَمِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا والِدَةَ الْحُجَجِ عَلَی النَّاسِ أَجْمَعِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الْمَظْلُومَۃُ الْمَمْنُوعَۃُ حَقَّھا

سلام ہو آپ ؑپر اے جہانوں کی عورتوں کی سردار سلام ہو آپ ؑ پر اے ان کی والدہ جو لوگوں پر خدا کی حجتیں ہیں سلام ہو آپ ؑ پر اے وہ مظلومہ جس کا حق چھین لیا گیا

پھر یہ کہو:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی أَمَتِکَ وَابْنَةِ نَبِیِّکَ وَ زَوجَةِ وَصِیِّ نَبِیِّکَ صَلاةً تُزْلِفُھا فَوْقَ زُلْفی عِبادِکَ الْمُکَرَّمِینَ مِنْ أَھْلِ السَّمَاواتِ وَأَھْلِ الْاَرَضِینَ

اے معبود! رحمت نازل فرما اپنی کنیز اپنے نبی کی دختر اور اپنے نبی کے وصی ؑ کی شریکہ حیات پر ایسی رحمت جو نزدیک کرے اسکو بڑھ کر تیری عزت والے بندوں کی نسبت جو آسمانوں میں رہنے والے اور زمین میں بسنے والے ہیں۔

روایت میں آیا ہے کہ آج جو شخص جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی یہ زیارت پڑھے اور اپنے گناہوں کی معافی کا طالب ہو تو خدائے تعالیٰ اس کے گناہ بخش دے گا اور اس کو جنت میں داخل کرے گا۔

مؤلف کہتے ہیں کہ سید ابن طاؤوسؒ کے فرزند نے بھی اس زیارت کو زواید الفوائد میں درج کیا اور کہا ہے کہ یہ زیارت جناب زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے لئے خاص ہے کہ جو تیسری جمادی الثانی کو ہوئی تھی انہوں نے آپ کی زیارت کی کیفیت اس طرح بیان کی ہے کہ دو رکعت نماز زیارت بجا لائے یا نماز جناب سیدہ فاطمۃالزہرا سلام اللہ علیہا پڑھے جو کہ دو رکعت ہے اور اس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ساٹھ مرتبہ سورہ توحید پڑھے اگر اس قدر نہ پڑھ سکے تو پھر پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ توحید اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ کافرون پڑھے اور سلام کے بعد مذکورہ بالا زیارت پڑھے:

?