• AA+ A++

صبح جمعہ کے طلوع ہونے کے بعد یہ دعا پڑھیں

أَصْبَحْتُ فِی ذِمَّةِ اللہِ، وَذِمَّةِ مَلائِکَتِہِ وَذِمَمِ أَنْبِیائِہِ وَرُسُلِہِ عَلَیْھِمُ اَلسَّلاَمُ

میں نے صبح کی ہے خدا کی پناہ میں اور اس کے فرشتوں کے زیر حفاظت اور اس کے انبیاء اور رسل کے زیر حمایت کہ ان پر سلام ہو

وَذِمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ، وَذِمَمِ الْاَوْصِیاءِ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ اَلسَّلاَمُ

اور محمد رسول اللہؐ کی سپر داری میں اور ان کے جانشینوں کی نگرانی میں جو آل محمدؑ میں سے ہیں

آمَنْتُ بِسِرِّ آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ اَلسَّلاَمُ وَعَلاَنِیَتِھِمْ وَظَاھِرِھِمْ وَبَاطِنِھِمْ

میں آل محمدؑ کے راز پر اعتقاد رکھتا ہوں اور ان کے عیاں پر اور ان کے ظاہر اور ان کے باطن پر

وَأَشْھَدُ أَنَّھُمْ فِی عِلْمِ اللہِ وَطَاعَتِہ کَمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ

اور گواہی دیتا ہوں کہ وہ علم الہی کو جاننے اور اس کی فرمانبرداری میں حضرت محمدؐ کی مانند ہیں

?