• AA+ A++

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

اَلْحَمْدُ ِلِله الَّذِی أَذْھَبَ اللَّیْلَ مُظْلِماً بِقُدْرَتِہِ، وَجَاءَ بِالنَّھَارِ مُبْصِراً بِرَحْمَتِہِ وَکَسَانِی ضِیائَہُ وَأَنَا فِی نِعْمَتِہِ

حمد اس خدا کے لیے ہے جس نے اپنی قدرت سے تاریک رات کو ختم کیا اور روشن دن کو اپنی رحمت سے وجود بخشا اور مجھ پر بھی روشنی بکھیری اور میں اسکی نعمت سے مستفید ہوتا ہوں۔

اَللّٰھُمَّ فَکَمَا أَبْقَیْتَنِی لِہُ فَأَبْقِنِی لاَِمْثالِہِ

اے معبود! جس طرح تو نے مجھے آج کے دن زندہ رکھا اسی طرح آئندہ بھی زندہ رکھ

وَصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ، وَلاَ تَفْجَعْنِی فِیہِ وَفِی غَیْرِہِ مِنَ اللَّیَالِی وَالْاَیَّامِ، بِارْتِکَابِ الْمحَارِمِ وَاکْتِسَابِ الْمَآثِمِ

اور اپنے نبی محمدؐ اور انکی آلؑ پر رحمت فرما اور مجھے آج اور دیگر راتوں اور دنوں میں حرام کام کرنے اور گناہ کمانے سے داغدار نہ بنا

وَارْزُقْنِی خَیْرَہُ وَخَیْرَ مَا فِیہِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہُ

آج کے دن میں جو بھلائی ہے اور بعد میں آنے والے دنوں میں جو بھلائی ہے، عطا فرما۔

وَاصْرِف عَنِّی شَرَّہُ، وَشَرَّ مَا فِیہِ، وَشَرَّ مَا بَعْدَہُ

اور مجھے اس دن کے شر جو کچھ اسمیں ہے اسکے شر اور اسکے بعد بھی شر سے بچا

اَللّٰھُمَّ إنِّی بِذِمَّةِ الْاِسْلامِ أَتَوَسَّلُ إلَیْکَ وَبِحُرْمَةِ الْقُرْآنِ أَعْتَمِدُ عَلَیْکَ

اے معبود!میں اسلام کے ذریعے سے تیری طرف وسیلہ پکڑتا ہوں اور قرآن کے احترام کیساتھ تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں

وَبِمُحَمَّدٍ الْمُصْطَفی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِهٖ أَسْتَشْفِعُ لَدَیْکَ

اور محمد مصطفیؐ کو تیرے حضور اپنا شفیع بناتا ہوں

فَاعْرِفِ اَللّٰھُمَّ ذِمَّتِیَ الَّتِی رَجَوْتُ بِھَا قَضَاءَ حَاجَتِی، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

پس اے معبود! جس ضمانت کے ساتھ میں اپنی حاجت برآوری کا امیدوار ہوں اس پر توجہ فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

اَللّٰھُمَّ اقْضِ لِی فِی الْخَمِیسِ خَمْساً لاَ یَتَّسِعُ لَھا إلاَّکَرَمُکَ وَلاَ یُطِیقُھا إلاَّ نِعَمُکَ

اے معبود! اس جمعرات میں میری پانچ حاجات پوری فرما کہ سوائے تیرے کرم کے کوئی اس کی گنجائش نہیں رکھتا اور سوائے تیری نعمتوں کے کوئی اسکی طاقت نہیں رکھتا

سَلاَمَةً أَقْوی بِھَا عَلَی طَاعَتِکَ، وَعِبادَةً أَسْتَحِقُّ بِھَا جَزِیلَ مَثُوبَتِکَ

ایسی صحت وسلامتی عطا فرما جسکے ذریعے تیری اطاعت پر قوت حاصل ہوایسی عبادت کی توفیق دے جس سے میں تیرے عظیم ثواب کا حق دار بن جاؤں

وَسَعَةً فِی الْحَالِ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلاَلِ، وَأَن تُؤْمِنَنِی فِی مَوَاقِفِ الْخَوْفِ بِأَمْنِکَ

رزق حلال سے میری حالت میں کشادگی فرما۔ خوف و خطرے کے مواقع پر اپنے امان کے ذریعے محفوظ فرما

وَتَجْعَلَنِی مِنْ طَوَارِقِ الْھُمُومِ وَالْغُمُومِ فِی حِصْنِکَ

غم وآلام کے ہجوم میں مجھے اپنی پناہ میں رکھ

وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْ تَوَسُّلِی بِہِ شَافِعاً، یَوْمَ الْقِیامَةِ نَافِعاً

اور محمدؐ وآل محمدؑ پر رحمت فرما اور ان میں سے میرے لیے توسل کو روز قیامت نفع دینے والا شفیع بنا

إنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ

کہ تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

?