• AA+ A++

جمعرات کا دن امام حسن عسکریؑ کا دن ہے

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللهِ وَخَالِصَتَہُ

آپؑ پر سلام ہو اے اللہ کے ولی آپؑ پر سلام ہو اے حجت خدا اور اسکے خاص الخاص

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا إمَامَ الْمُؤْمِنِینَ، وَ وَارِثَ الْمُرْسَلِینَ، وَ حُجَّةَ رَبِّ الْعَالَمِینَ

آپؑ پر سلام ہو اے مومنوں کے امام اور انبیاء کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ

آپؑ پر خدا کی رحمت ہو اور آپؑ کے اہل خاندان پر جو پاک و پاکیزہ ہیں

یَا مَوْلایَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ أَنَا مَوْلیً لَکَ وَلآَلِ بَیْتِکَ

اے میرے سردار اے ابو محمد حسن عسکریؑ بن علی نقیؑ میں آپؑ کا اور آپ کے اہل خاندان کا غلام ہوں

وَھٰذَا یَوْمُکَ وَھُوَ یَوْمُ الْخَمِیسِ، وَأَنَا ضَیْفُکَ فِیہِ وَ مُسْتَجِیرٌ بِکَ فِیہِ فَأَحْسِنْ ضِیَافَتِی وَ إجَارَتِی بِحَقِّ آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ

اور یہ دن آپؑ کا ہے جو جمعرات ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں اور آپ کی پناہ میں ہوں میری بہتر ین مہمان نوازی کیجئے اور مجھے پناہ دیجئے اس کیلئے میں آپ کو آپ کے پاک و پاکیزہ خاندان کا واسطہ د یتا ہوں

?