• AA+ A++

بدھ کا دن امام موسی کاظمؑ، امام علی رضاؑ، امام محمد تقیؑ اور امام علی نقیؑ کا دن ہے۔

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا أَوْلِیَاءَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا حُجَجَ اللهِ

آپ پر سلام ہو اے اولیاء خدا آپ پر سلام ہو جو خدا کی دلیل و حجت ہیں

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا نُورَ اللهِ فِی ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ

آپ پر سلام ہو جو زمین کی تاریکیوں میں خدا کا نور ہیں

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ، صَلَواتُ اللهِ عَلَیْکُمْ وَعَلَی آلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ

آپ پر سلام ہو خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر اور آپ کے پاک و پاکیزہ اہلبیتؑ پر

بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی، لَقَدْ عَبَدْتُمُ اللهَ مُخْلِصِینَ

آپ پر میرے ماں باپ قربان آپ نے مخلصانہ طور پر خدا کی عبادت کی

وَجَاھَدْتُمْ فِی اللهِ حَقَّ جِھَادِہِ حَتَّی أَتاکُمُ الْیَقِینُ

اور خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق ہے حتی کہ آپ کی اجل آگئی

فَلَعَنَ اللہُ أَعْدائَکُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ أَجْمَعِینَ وَأَنَا أَبْرَٲُ إلَی اللهِ وَ إلَیْکُمْ مِنْھُمْ

پس خدا لعنت کرے آپ کے تمام دشمنوں پر جو جنوں اور انسانوں میں سے ہیں میں آپکے اور خدا کے سامنے ان سے برائت کرتا ہوں

یَا مَوْلایَ یَا أَبا إبْراھِیمَ مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ

اے میرے سردار اے ابوابراہیم موسیٰ کاظمؑ بن جعفر صادقؑ

یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُوسی

اے میرے سردار اے ابو الحسنؑ علی رضاؑ بن موسٰی کاظمؑ

یَا مَوْلایَ یَا ٲبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ

اے میرے سردار اے ابو جعفر محمد تقیؑ بن علی رضاؑ

یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ

!اے میرے سردار اے ابوالحسنؑ علی نقیؑ بن محمد تقیؑ

أَنَا مَوْلیً لَکُمْ مُوْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَجَھْرِکُمْ مُتَضَیِّفٌ بِکُمْ فِی یَوْمِکُمْ هٰذَا وَھُوَ یَوْمُ الْاَرْبَعاءِ وَمُسْتَجِیرٌ بِکُمْ

میں آپ سب کا غلام ہوں آپکے نہاں وعیاں پر ایمان رکھتا ہوں یہ آپ کا دن ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں۔ یہ بدھ کا دن ہے اور آپ کی پناہ میں ہوں

فَأَضِیفُونِی وَأَجِیرُونِی بِآلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ

پس میری مہمان نوازی کیجیےاور مجھے پناہ دیجیے۔ آپ کو آپکے پاک و پاکیزہ خاندان کاواسطہ دیتا ہوں۔

?