• AA+ A++

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

اَلْحَمْدُلِلہِ الَّذِی جَعَلَ اللَّیْلَ لِباساً، وَالنَّوْمَ سُباتاً، وَجَعَلَ النَّھَارَ نُشُوراً

حمد اس خد اکے لیے ہے جس نے رات کو پر دے اور نیند کو آرام کا ذریعہ بنا یا او ر دن کو کا م کاج کے لیے قرار دیا

لَکَ الْحَمْدُ أَنْ بَعَثْتَنِی مِنْ مَرْقَدِی وَلَوْ شِئْتَ جَعَلْتَہُ سَرْمَداً، حَمْداً دائِماً لاَ یَنْقِطعُ أَبَداً، وَلاَ یُحْصِی لَہُ الْخَلائِقُ عَدَداً

تیرے لیے حمد ہے کہ تو نے مجھے میری خوابگاہ سے زندہ اٹھایا اور اگر تو چاہتا تو اس نیند کو دائمی بنا دیتا۔ تیری ایسی حمد جو ہمیشہ رہے کبھی ختم نہ ہو کہ جسکی تعداد کو مخلوق شمار نہ کر سکے

اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْ خَلَقْتَ فَسَوَّیْتَ، وَقَدَّرْتَ وَقَضَیْتَ، وَأَمَتَّ وَأَحْیَیْتَ

اے معبود تیرے ہی لیے حمد ہے کہ تو نے پیدا کیا تو درست پیدا کیا اور قضاء و قدر بنائی تو موت دیتا اور زندگی بخشتا ہے

وَأَمْرَضْتَ وَشَفَیْتَ، وَعافَیْتَ وَأَبْلَیْتَ وَعَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیْتَ، وَعَلَی الْمُلْکِ احْتَوَیْتَ

بیمار کرتا ہے شفا دیتا ہے تو بچاتا ہے اور آزماتا ہے اور عرش پر تیری حکومت اور ملک تیرے قبضہ قدرت میں ہے

أَدْعُوکَ دُعاءَ مَنْ ضَعُفَتْ وَسِیلَتُہُ، وَانْقَطَعَتْ حِیلَتُہُ، وَاقْتَرَبَ أَجَلُہُ

میں تجھے ایسے شخص کی طرح پکارتا ہوں جس کا وسیلہ کمزور ہو، چارۂ کار منقطع ہوگیا ہو، موت قریب آگئی ہو

وَتَدَانٰی فِی الدُّنْیَا أَمَلُہُ، واشْتَدَّتْ إلَی رَحْمَتِکَ فاقَتُہُ

اور وہ دنیا کی آرزو میں گرفتار ہو اور تیری رحمت کا بہت زیادہ محتاج ہو

وَعَظُمَتْ لِتَفْرِیطِہ حَسْرَتُہُ وَکَثُرَتْ زَلَّتُہُ وَعَثْرَتُہُ وَخَلُصَتْ لِوَجْھِکَ تَوْبَتُہُ

اسکی کوتاہیوں کے باعث اسکی حسرتیں بڑھ چکی ہوں اور اسکی لغزشیں اور ٹھوکریں بہت زیادہ ہوں اور تیرے حضور سچی توبہ کر رہا ہوں

فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ

پس تو نبیوں کے خاتم محمد مصطفیؐ پر رحمت فرما اور انکے پاک وپاکیزہ اہل بیتؑ پر بھی رحمت فرما

وَارْزُقْنِی شَفاعَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَلَاتَحْرِمْنِی صُحْبَتَہُ إنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ

اور مجھے محمدؐ وآل محمدؑ کی شفاعت وحمایت نصیب فرما اور مجھے انکے قرب سے محروم نہ فرما۔ بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

اَللّٰھُمَّ اقْضِ لِی فِی  الْأَرْبَعاءِ أَرْبَعاً اجْعَلْ قُوَّتِی فِی طَاعَتِکَ وَنَشَاطِی فِی عِبَادَتِک

اے معبود!اس بدھ کے دن میری چار حاجتیں پوری فرما کہ میری قوت اپنی اطاعت میں لگا دے ،میری خوشی اپنی عبادت میں قرار دے

وَرَغْبَتِی فِی ثَوَابِکَ وَزُھْدِی فِیَما یُوجِبُ لِی أَلِیمَ عِقَابِکَ إنَّکَ لَطِیفٌ لِمَا تَشاءُ

اور میری توجہ اپنے ثواب کی طرف کر دے اور جس چیز سے مجھ پر تیرا سخت عذاب آتا ہو مجھے اس سے دور فرما کہ بیشک تو جس پر چاہے لطف فرماتا ہے

?