• AA+ A++

منگل کا دن امام زین العابدینؑ، امام محمد باقرؑ اور امام جعفر صادقؑ کا دن ہے۔

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا خُزَّانَ عِلْمِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا تَرَاجِمَةَ وَحْیِ اللہِ،

سلام ہوآپ پر جوعلم الہی کے خزینہ دار ہیں سلام ہو آپ پر جو وحی خدا کے ترجمان ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَئِمَّةَ الْھُدیٰ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَعْلامَ التُّقیٰ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَوْلادَ رَسُولِ اللہِ،

آپ پر سلام ہو جو ہدایت دینے والے امام ہیں آپ پر سلام ہو جو تقوی کے نشان ہیں آپ پر سلام ہو جو رسولؐ خدا کے فرزند ہیں

أَنَا عَارِفٌ بِحَقِّکُمْ، مُسْتَبْصِرٌ بِشَأْنِکُمْ، مُعادٍ لِاَعْدائِکُمْ، مُوَالٍ لِاَوْلِیَائِکُمْ،

میں آپ کے حق کو جانتا ہوں آپ کی شان کو سمجھتا ہوں آپ کے دشمنوں کا دشمن ہوں آپ کے دوستوں کا دوست ہوں

بِأَبِی أَنْتُمْ وَٲُمِّی، صَلَواتُ اللہِ عَلَیْکُمْ،

میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَتَوالٰی آخِرَھُمْ کَمَا تَوالَیْتُ أَوَّلَھُمْ،

اے معبود! میں ان کے آخری سےایسی محبت رکھتا ہوں جیسی ان کے اول سے ہے

وَأَبْرَٲُ مِنْ کُلِّ وَلِیجَةٍ دُونَھُمْ، وَأَکْفُرُ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَاللاَّتِ وَالْعُزَّیٰ

اور ان کے مقابل ہر گروہ سے دور ہوں اور جادوگر طاغوت اور لات و عزیٰ کا انکار کرتا ہوں

صَلَوَاتُ اللہِ عَلَیْکُمْ یَامَوالِیَّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکاتُہُ،

اے میرے سردارو! آپ پر خدا کی رحمت اور برکت ہو

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْعَابِدِینَ وَ سُلالَةَ الْوَصِیِّینَ،

آپ پر سلام ہو اے عابدوں کے سردار اور وصیوں کی اصل

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا بَاقِرَ عِلْمِ النَّبِیِّینَ،

آپ پر سلام ہو اے انبیاء کے علم کو ظاہر کرنے والے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَادِقاً مُصَدَّقاً فِی الْقَوْلِ وَ الْفِعْلِ،

آپ پر سلام ہو اے وہ صادق جس کی تصدیق اس کے قول وفعل میں کی گئی

یَامَوالِیَّ ھذا یَوْمُکُمْ وَھُوَیَوْمُ الثُّلاثَاءِ، وَأَنَا فِیہِ ضَیْفٌ لَکُمْ وَ مُسْتَجِیرٌ بِکُمْ،

اے میرے تینوں سردارو! یہ منگل والا دن، آپ کا دن ہے اور میں اس میں آپ کا مہمان ہوں اور آپ کی پناہ میں ہوں

فَأَضِیفُونِی وَ أَجِیرُونِی بِمَنْزِلَةِ اللہِ عِنْدَکُمْ وَ آلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،

لہذا آپ میری مہمان نوازی کیجیے اور مجھے پناہ دیجیے خدا کے اس مقام کے واسطے جو آپ کے نزدیک ہے اور اپنے پاک و پاکیزہ خاندان کے واسطے سے۔

?