• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحیمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

اَلْحَمْدُ لِلہِ وَالْحَمْدُ حَقُّہُ کَمَا یَسْتَحِقُّہُ حَمْداً کَثِیراً

حمد خدا کے لیے ہے اور حمد اسی کا حق ہے جیسا کہ حمد کثیر اسی کے شایانِ شان ہے

وَأَعُوذُبِہِ مِنْ شَرِّ نَفْسِی إنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَۃٌ بِالسُّوءِ إلَّا مَا رَحِمَ رَبِّی،

اورمیں اپنے نفس کے شر سے اسکی پناہ چاہتا ہوں بے شک نفس برائی پر اکسانے والا ہے مگر یہ کہ میرا رب رحم کردے

وَأَعُوذُبِہِ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ الَّذِی یَزِیدُنِی ذَنْباً إلٰی ذَنْبِی

اور اسی کی پناہ لیتا ہوں شیطان کے شر سے جو میرے لیے ایک گناہ پر دوسرے کا اضافہ کرتا رہتا ہے

وَأَحْتَرِزُ بِہِ مِنْ کُلِّ جَبَّارٍ فَاجِرٍ، وَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ، وَعَدُوٍّ قَاھِرٍ

میں ہر جابر بدکار اور ظالم حکمران اور قوی دشمن کے مقابل خدا سے تحفظ چاہتا ہوں۔

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ جُنْدِکَ فَإنَّ جُنْدَکَ ھُمُ الْغَالِبُونَ۔

اے معبود مجھے اپنے لشکر میں قرار دے کیونکہ تیرا لشکر ہی غالب رہنے والا ہے۔

وَاجْعَلْنِی مِنْ حِزْبِکَ فَإنَّ حِزْبَکَ ھُمُ الْمُفْلِحُونَ۔

اور مجھے اپنے گروہ میں قرار دے کیونکہ تیرا ہی گروہ کامیاب ہونے والا ہے

وَاجْعَلْنِی مِنْ أَوْلِیَائِکَ فَإنَّ أَوْلِیائَکَ لَاخَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُونَ۔

اور مجھے اپنے دوستوں میں شامل فرما کہ تیرے دوستوں کو کچھ بھی خوف اور حزن و رنج نہ ہوگا

اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِی دِینِی فَإنَّہُ عِصْمَۃُ أَمْرِی،

اے معبود میرے دین میں بہتری فرما دے کیونکہ یہ میری ذات کا نگہبان ہے

وَأَصْلِحْ لِی آخِرَتِی فَإنَّھا دَارُ مَقَرِّی، وَإلَیْھَا مِنْ مُجاوَرَةِ اللِّئَامِ مَفَرِّی،

اور میری آخرت کو سنوار دے کہ وہ میرا پکا ٹھکانہ ہے اور وہ پست لوگوں سے فرار کرجانے کی جگہ ہے

وَاجْعَلِ الْحَیَاةَ زِیادَةً لِی فِی کُلِّ خَیْرٍ، والْوَفَاةَ رَاحَةً لِی مِنْ کُلِّ شَرٍّ،

اور میری زندگی میں ہر خیر و نیکی کو بڑھا دے اور میری موت کو ہر برائی سے بچ جانے کا زریعہ بنا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ، وَتَمَامِ عِدَّةِ الْمُرْسَلِینَ، وَعَلٰی آلِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ، وَأَصْحَابِہِ الْمُنْتَجَبِینَ،

اے معبود محمدؐ پر رحمت فرما جو نبیوں کے خاتم ہیں اور جن پر آ کر رسولوں کی تعداد پوری ہوئی اور ان کی پاک و پاکیزہ آل پر اور ان کے صاحب عزت اصحاب پر رحمت فرما

وَھَبْ لِی فِی الثُّلاثَاءِ ثَلاَثاً لَاتَدَعْ لِی ذنْباً إلَّاغَفَرْتَہُ، وَلَاغَمّاً إلَّا أَذْھَبْتَہُ، وَلَاعَدُوّاً إلَّادَفَعْتَہُ،

اور منگل کے دن مجھے تین چیزیں عطا فرما میرا ہر گناہ بخش دے اور میرا ہر رنج دور کر دے اور میرے ہر دشمن کو مجھ سے دور ہٹا دے

بِبِسْمِ اللہِ خَیْرِ الاسماء، بِسْمِ اللہِ رَبِّ الْاَرْضِ وَ السماء،

خدا کے نام کے واسطے سے کہ جو بہترین نام ہے اس کے نام سے جو زمین و آسمان کو زندہ رکھنے والا ہے

أَسْتَدْفِعُ کُلَّ مَکْرُوہٍ أَوَّلُہُ سَخَطُہُ،

میں اپنے آپ سے ہر مکروہ کا خاتمہ چاہتا ہوں جس کا آغاز خدا کا غضب ہے

وَأَسْتَجْلِبُ کُلَّ مَحْبُوبٍ أَوَّلُہُ رِضَاہُ،

اور ہر محبوب چیز کو چاہتا ہوں کہ جس کا آغاز رضائے الہی ہے ۔

فَاخْتِمْ لِی مِنْکَ بِالْغُفْرانِ یَاوَلِیَّ الْاِحْسَانِ،

پس اے احسان کے مالک میرا خاتمہ اپنی طرف سے بخشش کے ساتھ فرما ۔

?