پیر: یہ امام حسنؑ و امام حسینؑ کا دن ہے
زیارت حضرت امام حسن علیہ السلام
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ رَسُولِ رَبِّ الْعَالَمِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ أَمِیرِ الْمُوْمِنِینَ،
آپ پرسلام ہواے عالمین کے رب کے رسول ؐ کے فرزند! آپ پرسلام ہو اے امیرالمومنین ؑ کے فرزند
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاابْنَ فاطِمَةَ الزَّھْرَاءِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاحَبِیبَ اللہِ،
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہراؑ کے فرزند آپ پر سلام ہو اے خدا کے دوست
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاصِفْوَةَ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاأَمِینَ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللہِ،
آپ پر سلام ہواے خدا کے برگزیدہ ، آپ پر سلام ہو اے خدا کے امانتدار، آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نُورَ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صِرَاطَ اللہِ،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نور، آپ پر سلام ہو اے خدا کی راہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا بَیَانَ حُکْمِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَاصِرَ دِینِ اللہِ،
آپ پر سلام ہو اے حکمِ خدا کے مظہر، آپ پر سلام ہو اے دین خدا کے مددگار
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا السَّیِّدُ الزَّکِیُّ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْبَرُّ الْوَفِیُّ،
آپ پر سلام ہو اے پاک سردار، آپ پر سلام ہو اے نیکوکار و وفادار
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْقَائِمُ الْاَمِینُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْعَالِمُ بِالتَّأْوِیلِ،
آپ پر سلام ہو اے قائم و امین، آپ پر سلام ہو اے تاویل قرآن کے عالم
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْھَادِی الْمَھْدِیُّ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الطَّاھِرُ الزَّکِیُّ،
آپ پر سلام ہو اے ہدایت دینے والے ہدایت یافتہ ،آپ پر سلام ہو اے پاک و پاکیزہ، آپ پر
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا التَّقِیُّ النَّقِیُّ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْحَقُّ الْحَقِیقُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الشَّھِیدُ الصِّدِّیقُ،
سلام ہو اے پرہیزگار و پاک دامن، آپ پر سلام ہو اے حق کے لائق، آپ پر سلام ہو اے شہید و صدیق
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبَا مُحَمَّدٍ، اَلْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکاتُہُ۔
آپ پر سلام ہو اے ابو محمد حسنؑ بن علیؑ آپ پر خدا کی رحمتیں اور برکتیں ہوں۔
زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ رَسُولِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاابْنَ سَیِّدَةِ نِساءِ الْعالَمِینَ،
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کے فرزند آپ پر سلام ہو اے امیرالمومنینؑ کے فرزند آپ پر سلام ہو اے زنان عالم کی سردار کے فرزند
أَشْھَدُ أَنَّکَ أَقَمْتَ الصَّلَاةَ، وَآتَیْتَ الزَّکَاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ،
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی زکوۃ ادا فرمائی آپ نے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا
وَعَبَدْتَ اللہَ مُخْلِصاً، وَجَاھَدْتَ فِی اللہِ حَقَّ جِہادِہِ حَتّٰی أَتَاکَ الْیَقِینُ،
خدا کی پر خلوص عبادت کی اور خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کا حق ہے یہاں تک کہ شہادت کو پہنچے
فَعَلَیْکَ السَّلَامُ مِنِّی مَا بَقِیتُ وَ بَقِیَ اللَّیْلُ وَ النَّھَارُ، وَعَلٰی آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،
پس آپ پر میرا سلام ہو جب تک میں زندہ ہوں اور شب وروز کا سلسلہ قائم ہے اور آپ کے پاکیزہ اہل خاندان پر بھی سلام ہو
أَنَا یَا مَوْلَایَ مَوْلیً لَکَ وَ لِآلِ بَیْتِکَ، سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَکُمْ وَ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَکُمْ، مُوْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَ جَھْرِکُمْ، وَ ظَاھِرِکُمْ وَ بَاطِنِکُمْ،
اے میرے آقا میں آپ کا اور آپ کے خاندان کا غلام ہوں میری صلح ہے اس سے جس سے آپ کی صلح اور میری جنگ ہے اس سے جس سے آپ کی جنگ۔ میں آپ کے نہاں اور عیاں اور آپ کے ظاہر و باطن کا معتقد ہوں
لَعَنَ اللہُ أَعْدائَکُمْ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالْاَخِرِینَ، وَ أَنَا أَبْرَٲُ إلَی اللہِ تَعالٰی مِنْھُمْ،
خدا لعنت کرے آپکے دشمنوں پر جو اگلے اور پچھلے لوگوں میں سے ہیں اور میں خدا کے سامنے ان سے بیزاری ظاہر کرتا ہوں
یَا مَوْلاَیَ یَاأَبامُحَمَّدٍ، یَا مَوْلَایَ یَا أَباعَبْدِاللہِ، هٰذَا یَوْمُ الْاِثْنَیْنِ وَ ھُوَ یَوْمُکُما وَبِاسْمِکُما،
اے میرے آقا اے ابو محمد ﴿حسنؑ﴾ اے میرے آقا اے ابو عبداللہ ﴿حسینؑ﴾ یہ سوموار کا دن ہے جو آپ دونوں کا دن اور آپ دونوں کے نام سے منسوب ہے
وَأَنَا فِیہِ ضَیْفُکُما، فَأَضِیفانِی وَ أَحْسِنا ضِیَافَتِی، فَنِعْمَ مَنِ اسْتُضِیفَ بِہِ أَنْتُمَا،
اس دن میں آپ دونوں بھائیوں کا مہمان ہوں مجھے مہمان کر کے اچھی ضیافت کیجیے کتنا خوش نصیب ہے وہ جو آپ کا مہمان ہو
وَأَنَا فِیہِ مِنْ جِوارِکُما، فَأَجِیرانِی فَإنَّکُمَا مَٲمُورانِ بِالضِّیافَةِ وَالْاِجارَةِ،
اور آج کے دن میں آپ کی پناہ میں ہوں مجھے پناہ دیجیے کہ آپ دونوں مہمان نوازی اور پناہ دینے پر مامور ہیں
فَصَلَّی اللہُ عَلَیْکُمَا وَآلِکُمَا الطَّیِّبِینَ
پس خدا آپ دونوں پر اور آپ کے پاک خاندان پر رحمت فرمائے۔