• AA+ A++

زیارت دیگرحضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام(دوسری روایت کی بنا پر)

اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا مُمْتَحَنَۃُ امْتَحَنَکِ الَّذِی خَلَقَکِ قَبْلَ أَنْ یَخْلُقَکِ وَکُنْتِ لِمَا امْتَحَنَکِ بِہِ صَابِرَةً،

آپ پر سلام ہو اے آزمائی ہوئی ذات، آپ کے خالق نے آپ کی تخلیق سے پہلے آپ کا امتحان لیا اور اے بی بی آپ امتحان میں صبر کرنے والی نکلیں

وَنَحْنُ لَکِ أَوْلِیَاءٌ مُصَدِّقُونَ

ہم آپ کے محب اور تصدیق کرنے والے ہیں ۔

وَ لِکُلِّ مَا أَتیٰ بِہِ أَبُوکِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ وَسَلَّمَ، وَأَتیٰ بِہِ وَصِیُّہُ مُسَلِّمُونَ۔

اور جو کچھ آپ کے بابا محمدؐ کو دیا گیا اور جو کچھ ان کے وصی علی مرتضیؑ کو دیا گیا اسے تسلیم کرنے والے ہیں

وَ نَحْنُ نَسْأَلُکَ اللّٰھُمَّ إذْ کُنَّا مُصَدِّقِینَ لَھُمْ أَنْ تُلْحِقَنَا بِتَصْدِیقِنا بِالدَّرَجَةِ الْعَالِیَةِ،

اور ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے اے معبود کہ جب ہم ان ہستیوں کی تصدیق کرتے ہیں تو ہمیں اس تصدیق کی بدولت درجہ عالیہ پر پہنچا دینا

لِنُبَشِّرَ أَنْفُسَنَا بِأَنَّا قَدْ طَھُرْنا بِوِلَایَتِھِمْ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ۔

کہ ہم خود کو بشارت سنائیں کہ ہم اہلبیتؑ کی ولایت﴿کو ماننے﴾سے پاک دل ہوگئے ہیں

?