یہ دو رکعت نماز ہے اسکی ہر ر کعت میں سُورہ حمد پڑھتے ہوئے جب
إیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إیَّاکَ نَسْتَعِینُ
تک پہنچیں تو اسی آیت کو سو مرتبہ پڑھیں اور پھر اگلی آیات پڑھ کر حمد مکمل کریں، اسکے بعد سُورۂ توحید پڑھیں اور رکوع وسجود کیساتھ نماز مکمل کرلیں نماز کے بعد حضرت کی یہ دعا پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ عَظُمَ الْبَلاَءُ، وَبَرِحَ الْخَفَاءُ، وَانْکَشَفَ الْغِطَاءُ، وَضَاقَتِ الْاَرْضُ بِمَا وَسَعَتِ السَّماءُ
اے معبود! مصیبت بڑھ گئی، درد نہاں ظاہر ہوگیا ہے اور پردہ کھل گیا ہے اور زمین تنگ ہوگئی ہے اگرچہ آسمان وسیع ہے
وَ إلَیْکَ یَا رَبِّ الْمُشْتَکیٰ وَعَلَیْکَ الْمُعَوَّلُ فِی الشِّدَّةِ وَالرَّخَاءِ
اور خدایا ہم اپنی شکایت تیرے ہی پاس لاتے ہیں اور تنگی اور فراخی میں تجھ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ الَّذِینَ أَمَرْتَنَا بِطَاعَتِھِمْ
اے معبود! محمدؐ آلِ محمدؐ پر رحمت فرما کہ جن کی فرمانبرداری کا تونے ہمیں حکم دیا،
وَعَجِّلِ اَللّٰھُمَّ فَرَجَھُمْ بِقَائِمِھِم وَأَظْھِرْ إعْزَازَہُ
اے معبود! انکے قائم کے بدولت انکو جلد آسودگی دے اور اسکی عزت کو ظاہر کردے
یَا مُحَمَّدُ یَا عَلِیُّ یَا عَلِیُّ یَا مُحَمَّدُ اکْفِیانِی فَإنَّکُمَا کَافِیَایَ
یا محمدؐ یا علیؑ یا علیؑ یا محمدؐ میری کفایت کیجیے کہ بے شک آپ دونوں میرے حامی ہیں
یَا مُحَمَّدُ یَا عَلِیُّ، یَا عَلِیُّ یَا مُحَمَّدُ انْصُرَانِی فَإنَّکُما نَاصِرَایَ
یا محمدؐ یا علیؑ، یا علیؑ یا محمدؐ میری مدد کیجئے کہ بیشک آپ دونوں میری مدد کرنے والے ہیں
یَا مُحَمَّدُ یَا عَلِیُّ یَا عَلِیُّ یَا مُحَمَّدُ احْفظَانِی فَإنَّکُما حَافِظَایَ
یا محمدؐ یا علیؑ یا علیؑ یا محمدؐ میری حفاطت کیجیے کہ آپ دونوں میرے محافظ ہیں
یَا مَوْلایَ یَا صَاحِبَ الزَّمَانِ، یَا مَوْلایَ یَا صَاحِبَ الزَّمانِ یَا مَوْلاَیَ یَا صاحِبَ الزَّمَانِ
اے میرے مولا اے صاحب زماںؑ اے میرے مولا اے صاحب زماں ؑاے میرے مولا اے صاحب زماںؑ
الْغَوْثَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ
فریاد سننے والے فریاد سننے والے فریاد سننے والے
أَدْرِکْنِی أَدْرِکْنِی أَدْرِکْنِی
میری مدد کیجئے، میری مدد کیجئے، میری مدد کیجئے
الْاَمَانَ الْاَمَانَ الْاَمَانَ
مجھے پناہ دیجیے ، پناہ دیجیے ، پناہ دیجیے