یہ چار رکعت نماز ہے اسکی پہلی دو رکعت میں حمد کے بعد پندرہ مرتبہ سُورۂ زلزال اور دوسری دو رکعت میں حمد کے بعد پندرہ مرتبہ سُورہ توحید کی تلاوت کریں اور نماز کے بعد حضرت کی یہ دُعا پڑھیں :
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدَ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الْبَدِیئُ قَبْلَ کُلِّ شَیْئٍ
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ حمد تیرے ہی لئے ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں توہر چیز سے پہلے موجود رہا ہے
وَأَنْتَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ، وَلاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الَّذِی لاَ یُذِلُّکَ شَیْئٌ، وَأَنْتَ کُلَّ یَوْمٍ فِی شَأْنٍ
اور تو زندہ و نگہبا ن ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں کہ تجھے کوئی چیز پست نہیں کر سکتی اور توہی ہر روز نئی شان والا ہے
لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ خالِقُ مَا یُریٰ وَمَا لاَ یُریٰ، الْعالِمُ بِکُلِّ شَیْئٍ بِغَیْرِ تَعْلِیمٍ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہر دیکھی وان دیکھی چیز کا خالق ہے کہ بغیر علم حا صل کئے ہر چیز کا علم رکھتا ہے
أَسْأَلُکَ بِآلَآئِکَ وَنَعْمَائِکَ بِأَنَّکَ اللہُ الرَّبُّ الْوَاحِدُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیمُ
میں تیری خوبیوں اور نعمتوں کے ذریعے سوال کرتا ہوں کیوں کہ تو ہی اللہ، رب اور یکتا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو رحمن و رحیم ہے
وَأَسْأَلُکَ بِأَنَّکَ أَنْتَ اللہُ لاَ إلٰہَ إلاَّ أَنْتَ الْوِتْرُ الْفَرْدُ، الاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِی لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً أَحَدٌ
اور سوال کرتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو تنہا ویکتا ہے یگانہ ہے۔ بے نیاز ہے کہ جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا اور نہ ہی کوئی اسکا ہمسر ہے
وَأَسْأَلُکَ بِأَنَّکَ اللہُ لاَ إلٰہَ إلاَّ أَنْتَ اللَّطِیفُ الْخَبِیرُ الْقَائِمُ عَلَی کُلِّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ الرَّقِیبُ الْحَفِیظُ
اور میں سوال کرتا ہوں تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو جاننے والا اور خبر رکھنے والا ہے ہر نفس کو اسکے کیے کا بدلہ دینے والا ہے تو نگہبان و محافظ ہے
وَأَسْأَلُکَ بِأَنَّکَ اللہُ الْاَوَّلُ قَبْلَ کُلِّ شَیْئٍ، وَالآخِرُ بَعْدَ کُلِّ شَیْئٍ
اور میں سوال کرتا ہوں تو ہی اللہ ہے جو ہر چیز سے پہلے ہے اور ہر چیز کے بعد رہے گا
وَالْبَاطِنُ دُونَ کُلِّ شَیْئٍ الضَّارُّ النَّافِعُ الْحَکِیمُ الْعَلِیمُ
اور تو ہر چیز میں پوشیدہ ہے توہی ضرر دینے اور نفع پہنچانے والا ہے حکیم و دانا ہے
وَأَسْأَلُکَ بِأَنَّکَ أَنْتَ اللہُ لاَ إلٰہَ إلاَّ أَنْتَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ الْبَاعِثُ الْوَارِثُ الْحَنَّانُ الْمَنَّانُ بَدِیعُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ذُو الْجَلاَلِ وَالْاِکْرامِ وَذُو الطَّوْلِ وَذُو الْعِزَّةِ وَذُو السُّلْطانِ
اور سوال کرتا ہوں کہ تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو زندہ اور پایندہ ہے۔ مردوں کا اٹھانے والا ،وارث مہربان اور محسن ہے تو آسمانوں اور زمین کا ایجاد کرنے والا جلالت و بزرگی والا اور صاحب سخاوت صاحب عزت اور صاحبِ حکومت ہے
لاَ إلٰہَ إلاَّ أَنْتَ أَحَطْتَ بِکُلِّ شَیْئٍ عِلْماً، وَأَحْصَیْتَ کُلَّ شَیْئٍ عَدَداً
تیرے سوا کوئی معبود نہیں کہ تیرا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے اور تو نے ہر چیز کو شمار کر رکھا ہے
صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
تو محمد ؐ آلِ محمدؐ پر رحمت فرما