یہ دو رکعت ہے اسکی پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ یٰسں دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورہ رحمن پڑھیں نماز کے بعد حضرت کی یہ دعا پڑھیں:
یَا بَارُّ یَا وَصُولُ یَا شَاھِدَ کُلِّ غائِبٍ، وَیَا قَرِیبُ غَیْرَ بَعِیدٍ، وَیَا غَالِبُ غَیْرَ مَغْلُوبٍ
اے نیکی کروانے والے اے ملنے والے اے ہر غائب کے دیکھنے والے اے وہ قریب جو دور نہیں ہوتا اور اے وہ غالب جو مغلوب نہیں ہوتا
وَیَا مَنْ لاَ یَعْلَمُ کَیْفَ ھُوَ إلاَّ ھُوَ، یَا مَنْ لاَ تُبْلَغُ قُدْرَتُہُ
اے وہ ذات جسے تیرے اپنے سوا کوئی نہیں جانتاکہ کیسا ہے اے وہ جسکی قدرت تک رسائی نہیں ہوتی
أَسْأَلُکَ اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ الْمَکْنُونِ الْمَخْزُونِ الْمَکْتُومِ عَمَّنْ شِئْتَ، الطَّاھِرِ الْمُطَہَّرِ الْمُقَدَّسِ النُّورِ التَّامِّ الْحَیِّ الْقَیُّومِ الْعَظِیمِ
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے اس نام کے واسطے جو پوشیدہ، محفوظ اور مخفی ہے جس سے تو چا ہے تو پاک وپاکیزہ، مقدس نور، کامل، زندہ، نگہبان، عظیم،
نُورِ السَّمَاوَاتِ وَنُورِ الْاَرَضِینَ، عَالِمِ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَةِ الْکَبِیرِ الْمُتَعَالِ الْعَظِیمِ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
آسمانوں کو روشن کرنے والا اور زمینوں کو روشن کرنے والا ہے ظاہر اور باطن کا جاننے والا بزرگوار، بلند اورعظیم ہے کہ تو محمدؐ و آلِ محمدؐ پر رحمت فرما۔