دو رکعت نماز ہے اسکی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد اور ستر 70 مرتبہ سورہ توحید پڑھیں اور نماز کے بعد حضرت کی یہ دعا پڑھیں :
اَللّٰھُمَّ رَبَّ الْاَرْوَاحِ الْفَانِیَةِ، وَالْاَجْسَادِ الْبَالِیَةِ
اے معبود! تو فنا ہونے والی روحوں اور بوسیدہ جسموں کا پالنے والا ہے تجھ سے
أَسْأَلُکَ بِطَاعَةِ الْاَرْوَاحِ الرَّاجِعَةِ إلَی أَجْسَادِھا، وَبِطَاعَةِ الْاَجْسَادِ الْمُلْتئِمَةِ بِعُرُوقِھا
میں سوال کرتا ہوں اپنے جسموں کی طرف پلٹنے والی روحوں کی بندگی کے واسطے سے اور اپنی رگوں کے ساتھ ملنے والے جسموں کی بندگی کے واسطے سے
وَبِکَلِمَتِکَ النَّافِذَةِ بَیْنَھُمْ وَأَخْذِکَ الْحَقَّ مِنْھُمْ وَالْخَلائِقُ بَیْنَ یَدَیْکَ یَنْتَظِرُونَ فَصْلَ قَضَائِکَ
اور ان میں نافذ ہونے والے تیرے حکم کے واسطے سے اور ان سے حق لینے کے واسطے سے جبکہ مخلوقات تیرے حضور تیرے اٹل فیصلے کی منتظر کھڑی ہوں گی
وَیَرْجُونَ رَحْمَتَکَ وَیَخَافُونَ عِقَابَکَ
اور تیری رحمت کی اُمیدوار اور تیرے عذاب سے ڈری ہوئی ہونگی میرا سوال ہے کہ
صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلِ النُّورَ فِی بَصَرِی، وَالْیَقِینَ فِی قَلْبِی
محمدؐ و آلِ محمدؐ پر رحمت فرما میری آنکھوں میں نور اور میرے دل میں یقین پیدا کردے
وَذِکْرَکَ بِاللَّیْلِ وَالنَّھارِ عَلی لِسانِی، وَعَمَلاً صالِحاً فَارْزُقْنِی
اور تیرا ذکر شب و روز میری زبان پر ہو اور مجھے نیک عمل کرنے کی تو فیق دے۔