• AA+ A++

یہ دو رکعت نماز ہے جس کی ہر ایک ر کعت میں سُورہ حمد کے بعد سو مرتبہ آیت شَھِدَ اللہُ کی تلاوت کریں اور نماز کے بعد حضرت کی یہ دُ عا پڑ ھیں:

یَا صَانِعَ کُلِّ مَصْنُوعٍ، یَا جَابِرَ کُلِّ کَسِیرٍ، وَیَا حَاضِرَ کُلِّ مَلَاءٍ، وَیَا شَاھِدَ کُل نَجْویٰ

اے ہربنی ہوئی چیز کے بنانے والے اے ہر شکستہ کو جوڑنے والے اور اے ہر گروہ میں موجود رہنے والے

وَیَا عَالِمَ کُلِّ خَفِیَّةٍ، وَیَا شَاھِداً غَیْرَ غَائِبٍ، وَغالِباً غَیْرَ مَغْلُوبٍ

اور اے ہر راز کے شاہد و گواہ اور اے ہر چھپی ہوئی چیز کے جاننے والے اور اے وہ حاضر جو کبھی غائب نہیں ہوتا اے وہ غالب جو کبھی مغلوب نہیں ہوتا

وَیَا قَرِیباً غَیْرَ بَعِیدٍ، وَیَا مُؤنِسَ کُلِّ وَحِیدٍ، وَیَا حَیُّ مُحْیِیَ الْمَوْتیٰ وَمُمِیتَ الْاَحْیَاءِ

اے وہ قریب جو کبھی دور نہیں ہوتا اے ہر اکیلے کے ساتھ رہنے والے اور اے وہ زندہ جو مردوں کو زندہ کرتا ہے اور زندوں کو موت دیتا ہے

الْقائِمُ عَلی کُلِّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ، وَیَا حَیَّاً حِینَ لَاحَیَّ

ہر نفس کو اسکے کیے کا بدلہ دینے والے اے اس وقت زندہ رہنے والے جب کوئی زندہ نہ ہوگا

لاَ إِلٰہَ إلاَّ أَنْتَ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

تیرے سوا کوئی معبود نہیں محمدؐ اور آلِ محمدؐ پر رحمت فرما۔

?