نماز حضرت امام محمد باقرؑ
یہ دو رکعت نماز ہے کہ جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد ۱۰۰ مرتبہ یہ کہیں:
سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَاللہُ أَکْبَرُ
پاک ہے اللہ اور حمد اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں اوراللہ بزرگتر ہے :
نماز کے بعد حضرت کی یہ دعا پڑھیں :
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ یَا حَلِیمٌ ذُو أَنَاةٍ غَفُورٌ وَدُودٌ أَنْ تَتَجاوَزَ عَنْ سَیِّئَاتِی وَمَا عِنْدِی بِحُسْنِ مَا عِنْدَکَ
اے معبود! اے بردبار اے صاحب بخشش اے محبت کرنے والے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے گناہوں سے درگزر فرما اور جو کچھ میرے پاس ہے تجھی سے ہے
وَأَنْ تُعْطِیَنِی مِنْ عَطَائِکَ مَا یَسَعُنِی، وَتُلْھِمَنِی فِیمَا أَعْطَیْتَنِی الْعَمَلَ فِیہِ بِطَاعَتِکَ وَطَاعَةِ رَسُولِکَ
اور مجھے اپنی عطا سے اتنا دے کہ جس میں میرے لئے وسعت ہو اور جو کچھ مجھے دے اس میں اپنی اور اپنے رسولؐ کی اطاعت وپیروی کے لیے توفیق عمل بھی مرحمت فرما
وَأَنْ تُعْطِیَنِی مِنْ عَفْوِکَ مَا أَسْتَوْجِبُ بِہِ کَرَامَتَکَ
اور مجھ سے ایسا عفوودرگزر فرما جس سے میں تیرے فضل وکرم کے لائق ہو جاؤں
اَللّٰھُمَّ أَعْطِنِی مَا أَنْتَ أَھْلُہُ وَلاَ تَفْعَلْ بِی مَا أَنَا أَھْلُہُ
اے معبود! مجھ پر وہ عطا کر جس کا تو اہل ہے اور مجھ سے وہ برتائو نہ کر کہ جسکا میں اہل ہوں
فَإنَّمَا أَنَا بِکَ، وَلَمْ ٲُصِبْ خَیْراً قَطُّ إلاَّ مِنْکَ
پس میں تیری وجہ سے زندہ ہوں اور مجھے تیرے سوا کسی سے بھلائی نہیں مل سکتی
یَا أَبْصَرَ الْاَبْصَرِینَ وَیَا أَسْمَعَ السَّامِعِینَ
اے دیکھنے والوں سے بڑھ کر دیکھنے والے اورسننے والوں سے بڑھ کر سننے والے
وَیَا أَحْکَمَ الْحَاکِمِینَ، وَیَا جَارَ الْمُسْتَجِیرِینَ
اور حاکموں سے بڑھ کر حکم کرنے والے اور اے پناہ دینے والوں کی پناہ گاہ
وَیَا مُجِیبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّینَ، صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
اور لاچاروں کی دعا قبول کرنے والے محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت فرما۔