• AA+ A++

یہ دو رکعت ہے جسکی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد اوربارہ مرتبہ سورہ توحید پڑھیں۔ نماز کے بعد حضرت کی یہ دعا پڑھیں :

إلھِی خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لَکَ، وَضَلَّتِ الْاَحْلاَمُ فِیکَ، وَوَجِلَ کُلُّ شَیْئٍ مِنْکَ وَھَرَبَ کُلُّ شَیْئٍ إلَیْکَ

اے معبود! تیری بارگاہ میں آوازیں لرز جاتی ہیں اورتیرے حضور میں تصورات گم ہوجاتے ہیں ہر چیز تجھ سے خوف کھاتی ہے اور ہر چیز تیری طرف دوڑ رہی ہے

وَضَاقَتِ الْاَشْیَاءُ دُونَکَ، وَمَلَاَ کُلَّ شَیْئٍ نُورُکَ

تمام اشیاء تیرے سامنے ہیچ ہیں اور تیرے نور نے ہر چیز کو گھیر لیا ہے

فَأَنْتَ الرَّفِیعُ فِی جَلاَلِکَ، وَأَنْتَ الْبَھِیُّ فِی جَمَالِکَ

پس تو اپنے جلال میں بلندتر ہے اور تو اپنے جمال میں روشن تر ہے

وَأَنْتَ الْعَظِیمُ فِی قُدْرَتِکَ، وَأَنْتَ الَّذِی لاَ یَؤُودُکَ شَیْئٌ

تو اپنی قدرت میں بزرگ تر ہے اور تو ہی وہ ہے جسے کوئی چیز تھکاتی نہیں

یَا مُنْزِلَ نِعْمَتِی یَا مُفَرِّجَ کُرْبَتِی، وَیَا قَاضِیَ حَاجَتِی

اے مجھ پر نعمت نازل کرنے والے اے میرے دکھ دور کرنے والے اور اے میری حاجت برلانے والے

أَعْطِنِی مَسْأَلَتِی بِلاَ إلٰہَ إلاَّ أَنْتَ، آمَنْتُ بِکَ مُخْلِصاً لَکَ دِینِی

میری خواہش پوری کر دے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں تجھ پر ایمان لایا ہوں تیرے دین میں مخلص ہوں

أَصْبَحْتُ عَلَی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَبُوءُ لَکَ بِالنِّعْمَةِ وَأَسْتَغْفِرُکَ مِنَ الذُّنُوبِ الَّتِی لاَ یَغْفِرُھا غَیْرُکَ

میں نے تیرے عہد وپیمان پر قائم رہتے ہوئے صبح کی ہے اپنی حد تک تیری نعمتیں سمیٹ رہا ہوں میں اپنے گناہوں پر تجھ سے بخشش کا طلبگار ہوں جن کو سوائے تیرے کوئی معاف نہیں کر سکتا

یَا مَنْ ھُوَ فِی عُلُوِّہ دَانٍ، وَفِی دُنُوِّہِ عَالٍ، وَفِی إشْرَاقِہِ مُنِیرٌ، وَفِی سُلْطَانِہِ قَوِیٌّ

اے وہ جو اپنی بلندی میں نزدیک اور نزدیکی میں بلندہے اور روشنی میں منور کرنے والا ہے اور سلطنت میں قوی ہے

صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ

محمدؐ وآلِ محمدؑ پر رحمت فرما

?