• AA+ A++

نیز جاننا چاہیے کہ نمازوں کے بعد سجدہ شکر مستحب مؤکد ہے اور اس کیلئے بہت سی دعائیں اور اذکاربیان ہوئے ہیں۔ امام علی رضاؑ فرماتے ہیں کہ سجدہ شکر میں چاہیں تو سومرتبہ

شُکْرًا شُکْرًا

یا سومرتبہ

عَفْوًا عَفْوًا

کہیں، حضرت سے یہ بھی منقول ہے کہ سجدہ شکر میں کم سے کم تین مرتبہ

شُکْراََ للہِ

کہیں۔واضح رہے کہ رسول اللہؐ اورآئمہ طاہرینؑ سے طلوع وغروب آفتاب کے وقت بہت سی دعائیں اور اذکار نقل ہوئے ہیں نیز معتبر روایات میں ان دونوں وقتوں میں دعا کرنے کی بہت زیادہ ترغیب دی گئی ہے اس مختصر کتاب میں ہم محض چند مستند دعاؤں کے ذکر پر اکتفا کرتے ہیں

?