• AA+ A++

شیخ ابن فہد نے عدۃالداعی میں امام رضاؑ سے نقل کیا ہے کہ جو شخص نماز صبح کے بعد یہ دعا پڑھے تووہ جو بھی حاجت طلب کرے گا، خداپوری فرمائے گا اور اسکی ہر مشکل آسان کردے گا:

بِسْمِ اللهِ وَ صَلَّی اللہُ عَلی مُحَمَّدٍوَآلِہِ

اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں ۔ خدا رحمت فرمائے محمدؐ وآل محمدؐ پر

وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إلَی اللهِ إنَّ اللهَ بَصِیرٌ بِالْعِبادِ

اور میں اپنا معاملہ سپرد خدا کرتا ہوں بے شک خدا بندوں کو دیکھتا ہے

فَوَقَاہُ اللہُ سَیِّئاتِ مَا مَکَرُوا لاَ إلہَ إلاَّأَنْتَ سُبْحانَکَ إنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ

پس خدا اس شخص کو ان برائیوں سے بچائے جو لوگوں نے پیدا کیں۔اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں، پاک ہے تیری ذات بیشک میں ظالموں میں سے تھا

فَاسْتَجَبْنَالَہُ وَنَجَّیْناہُ مِنَ الْغَمِّ وَ کَذَلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِینَ

تو ہم ﴿خدا﴾نے اس کی دعا قبول کی اور اسے غم سے نجات دی اور ہم مومنوں کو اسی طرح نجات دیتے ہیں ہمارے لیے خدا کافی ہے

حَسْبُنَااللہُ وَنِعْمَ الْوَکیلُ، فَانْقَلَبُوا بِنِعْمةٍ مِنَ اللهِ وَفَضْلٍ لَمْ یَمْسَسْھُمْ سُوءٌ

اور بہترین سرپرست ہے پس ﴿مجاہد﴾ خدا کے فضل وکرم سے اسطرح آئے کہ انہیں تکلیف نہ پہنچی تھی

مَا شَاءَ اللہُ لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلاَّ بِاللہ

جو اللہ چاہے وہ ہوگا نہیں کوئی طاقت وقوت مگر وہ جو اللہ سے ملتی ہے

مَا شَاءَ اللہُ لاَ مَا شَاءَ النَّاسُ

جو اللہ چاہے وہ ہوگا نہ وہ جو لوگ چاہیں

مَا شَاءَ اللہُ وَ إنْ کَرِہَ النَّاسُ

اور جو اللہ چاہے وہ ہوگا اگرچہ لوگوں پر گراں ہو

حَسْبِیَ الرَّبُّ مِنَ الْمَرْبُوبِینَ

میرے لئے پلنے والوں کے بجائے پالنے والا کافی ہے

حَسْبِیَ الْخالِقُ مِنَ الْمَخْلُوقِینَ

میرے لئے خلق ہونے والوں کی بجائے خلق کرنے والا کافی ہے

حَسْبِیَ الرَّازِقُ مِنَ الْمَرْزُوقِینَ

میرے لیے رزق پانے والوں کی بجائے رزق دینے والا کافی ہے

حَسْبِیَ اللہُ رَبُّ الْعالَمِینَ

جہانوں کا پالنے والا اللہ میرے لیے کافی ہے

حَسْبِی مَنْ ھُوَ حَسْبِی حَسْبِی مَنْ لَمْ یَزَلْ حَسْبِی

وہ جو میرے لیے کافی ہے وہی میرے لیے کافی ہے وہ جو ہمیشہ سے کافی ہے میرے لیے کافی ہے

حَسْبِی مَنْ کَانَ مُذْ کُنْتُ لَمْ یَزَلْ حَسْبِی حَسْبِیَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ

وہ جو کافی ہے میں جب سے ہوں اور کافی رہے گا ،میرے لیے کافی ہے وہ اللہ جس کے سوا کوئی معبودنہیں

عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ

میں اسی پر توکل کرتا ہوں اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے

?