• AA+ A++

ابن بابویہؒ سے منقول ہے کہ جب تسبیح فاطمہ زہرا ؑ پڑھ چکیں تو یہ کہیں

اَللّٰھُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ، وَمِنْکَ السَّلاَمُ، وَلَکَ السَّلاَمُ، وَ إلَیْکَ یَعُودُ السَّلاَمُ

اے معبود تو سلامتی والا ہے، سلامتی تیری طرف سے ہے ،سلامتی تیرے ہی لیے ہے اور سلامتی کی بازگشت تیری ہی طرف ہے

سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُونَ، وَسَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِینَ، وَالْحَمْدُ لِلہِِ رَبِّ الْعَالَمِینَ

صاحب عزت وغالب پرودگار اس سے پاک ہے،جو کچھ یہ کہتے ہیں اور سلام ہو تمام رسولوں پر اور ہر قسم کی حمد دونوں جہانوں کے پروردگار کیلئے ہے

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکاتُہُ، اَلسَّلاَمُ عَلَی الْاَئِمَّةِ الْھَادِین الْمَھْدِیِّینَ

اے نبی آپ پر سلام اور خدا کی رحمت اور اس کی برکات ہوں سلام ہو ائمہؑ پر جو ہدایت یافتہ ہادی ہیں

السَّلاَمُ عَلی جَمِیعِ أَنْبِیاء اللهِ وَرُسُلِہِ وَمَلاَئِکَتِہِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْنا وَعَلَیٰ عِبادِ اللهِ الصَّالِحِینَ

سلام ہو خدا کے سب نبیوں رسولوں اور فرشتوں پر۔سلام ہو ہم پر اور خدا کے صالح بندوں پر

اَلسَّلاَمُ عَلَی عَلِیٍّ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلاَمُ عَلَی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ سَیِّدَیْ شَبَابِ أَھْلِ الْجَنَّةِ أَجْمَعِینَ

سلام ہو حضرت علی امیرالمؤمنینؑ پر۔ سلام ہو حسنؑ و حسینؑ پر جو تمام جوانان جنت کے سید و سردار ہیں

السَّلاَمُ عَلَی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ زَیْنِ الْعَابِدِینَ، اَلسَّلاَمُ عَلی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ باقِرِ عِلْمِ النَّبِیِّینَ

سلام ہو علی بن الحسینؑ پر کہ جو زین العابدین ہیں۔ سلام ہو محمد ابن علی باقرؑ پر جو انبیاءؑ کے علم کو کھولنے والے ہیں

اَلسَّلاَمُ عَلَی جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ، اَلسَّلاَمُ عَلَی مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ الْکَاظِمِ اَلسَّلاَمُ عَلیٰ عَلِیِّ بْنِ مُوسَی الرِّضَا

سلام ہو محمد کے فرزند جعفر صادقؑ پر۔ سلام ہو جعفر صادقؑ کے فرزند موسیٰ کاظمؑ پر۔ سلام ہو موسیٰ کاظمؑ کے فرزند علی رضاؑ پر

اَلسَّلاَمُ عَلی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْجَوادِ اَلسَّلاَمُ عَلی عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْھادِی اَلسَّلاَمُ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الزَّکِیِّ الْعَسْکَرِیِّ

سلام ہو علی رضاؑ کے فرزند محمد الجوادؑ پر۔ سلام ہو محمد الجواد کے فرزند علی الہادیؑ پر۔ سلام ہو علی الہادیؑ کے فرزند حسن عسکری زکیؑ پر

اَلسَّلاَمُ عَلَی الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ الْقائِمِ الْمَھْدِیِّ، صَلَواتُ اللهِ عَلَیْھِمْ أَجْمَعِینَ

سلام ہو حسن عسکریؑ کے فرزند حجت القائم مہدیؑ پر۔ ان سب پر خدا کی رحمتیں ہوں

پھر جو بھی حاجت ہو خدا سے طلب کریں۔

?