• AA+ A++

شیخ کفعمی فرماتے ہیں ہر نماز کے بعد یہ کہیں :

رَضِیتُ بِاللهِ رَبّاً وَبِالْاِسْلامِ دِیناً وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ نَبِیّاً

میں راضی ہوں اس پر کہ اللہ میرا رب، اسلام میرا دین، محمدؐ میرے نبی

وَبِعَلِیٍّ إمَاماً وَبِالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ وَجَعْفَرٍ وَمُوسی وَعَلِیٍّ

اورعلیؑ میرے امام ہیں۔ نیز حضرت حسنؑ و حسینؑ و سجادؑ و محمد باقرؑ و جعفر صادقؑ و موسی کاظمؑ و علی رضاؑ

وَمُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ وَالْحَسَنِ وَالْخَلَفِ الصَّالِحِ عَلَیْھِمُ اَلسَّلاَمُ أَئِمَّةً وَسَادَةً وَقادَةً، بِھِمْ أَتَوَلَّی، وَمِنْ أَعْدائِھِمْ أَتَبَرَّٲُ

و محمد تقیؑ و علی نقیؑ وحسن عسکریؑ اور حضرت مہدی القائمؑ میرے امام، سردار اور رہبر ہیں اور میں ان سے محبت رکھتا ہوں اور ان کے دشمنوں سے بیزار ہوں

پھر تین مرتبہ کہیں:

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعافِیَةَ وَالْمُعَافَاةَ فِی الدُّنْیا وَالآخِرَةِ

خداوندا! میں تجھ سے عفوودرگزر ، صحت وعافیت اور دنیا وآخرت میں بخشش کا طلب گار ہوں

?