• AA+ A++

شیخ شہید کی تحریر سے نقل کیا گیا ہے کہ حضرت رسول اللہ ؐ نے فرمایا: جو یہ چاہے کہ خدا اسے قیامت میں اسکے گناہوں سے مطلع نہ کرے اور اسکا دفترِ گناہ نہ کھولے تو وہ ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھے

اَللّٰھُمَّ إنَّ مَغْفِرَتَکَ أَرْجَی مِنْ عَمَلِی وَ إنَّ رَحْمَتَکَ أَوْسَعُ مِنْ ذَنْبِی

اے اللہ! تیری بخشش میرے عمل سے زیادہ امید افزا ہے اور تیری رحمت میرے گناہ سے زیادہ وسیع ہے

اَللّٰھُمَّ إنْ کَانَ ذَنْبِی عِنْدَکَ عَظِیماً فعَفْوُکَ أَعْظَمُ مِنْ ذَنْبِی

الہی اگر تیرے نزدیک میرا گناہ عظیم ہے تو تیرا عفو میرے گناہ سے عظیم تر ہے

اَللّٰھُمَّ إنْ لَمْ أَکُنْ أَھْلاً أَنْ أَبْلُغَ رَحْمَتَکَ فَرَحْمَتُکَ أَھْلٌ أَنْ تَبْلُغَنِی وَتَسَعَنِی لاِنَّھَا وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

الہی اگر میں تیری رحمت تک پہنچنے کا اہل نہیں تو تیری رحمت ضرور مجھ تک اور مجھ پر چھا جانے کی اہل ہے کیونکہ اس نے تیرے کرم سے ہر چیز کو گھیرا ہو اہے۔ اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے

?