• AA+ A++

صحیفہ علویہ میں ہے کہ ہر فریضہ نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:

یَا مَنْ لَّا یَشْغَلُہُ سَمْعٌ عَنْ سَمْعٍ، وَیَا مَنْ لَّا یُغَلِّطُہُ السَّائِلُونَ، وَیَا مَنْ لَّا یُبْرِمُہُ إلْحَاحُ الْمُلِحِّینَ، أَذِقْنِی بَرْدَ عَفْوِکَ، وَحَلاَوَةَ رَحْمَتِکَ وَمَغْفِرَتِکَ

اے وہ (خدا) جس کیلئے ایک بات سننا دوسری بات سننے سے مانع نہیں اور سائلوں کی کثرت غلطی میں نہیں ڈالتی اے وہ ذات جسے اصرار کرنے والوں کا اصرار تنگ دل نہیں کرتا اپنے عفوودرگزر کی بدولت مجھے اپنی رحمت وبخشش کی لذت چکھا دے۔

پڑھیں اور کہیں:

إِلٰھِی ھٰذِہِ صَلاتِی صَلَّیْتُھا لاَ لِحاجَةٍ مِنْکَ إلَیْھَا، وَلاَ رَغْبَةٍ مِنْکَ فِیھَا، إلاَّ تَعْظِیماً وَطَاعَةً وَ إِجَابَةً لَکَ إلَی مَا أَمَرْتَنِی بِہِ

اے اللہ !جو میں نے نمازپڑھی ہے یہ نہ اس لیے ہے کہ تجھے اسکی حاجت تھی اور نہ اس لیے ہے کہ تجھے اس میں رغبت تھی ہاں یہ صرف تیری تعظیم واطاعت اور تیرے حکم کی اتباع ہے جو تو نے مجھے دیا ۔

إِلٰھِی إنْ کَانَ فِیھا خَلَلٌ أَوْ نَقْصٌ مِنْ رُکُوعِھا أَوْ سُجُودِھا فَلاَ تُؤاخِذْنِی، وَتَفَضَّلْ عَلَیَّ بِالْقَبُولِ وَالْغُفْرانِ

خداوندا! اگر اس نماز میں کوئی خلل یا اس کے رکوع وسجود میں کچھ کمی ہو تواس پر میری گرفت نہ فرما اور اس کی قبولیت اور بخشش کے ساتھ مجھ پر فضل وکرم کر دے

?