• AA+ A++

ہرنماز کے بعد یہ دعا بھی پڑھیں جو پیغمبراکرمؐ نے امیرالمومنین امام علیؑ کو حافظہ کی تقویت کیلئے تعلیم فرمائی:

سُبْحَانَ مَنْ لاَ یَعْتَدِی عَلی أَھْلِ مَمْلَکَتِہِ، سُبْحانَ مَنْ لاَ یَأْخُذُ أَھْلَ الْاَرْضِ بِأَلْوانِ الْعَذَابِ سُبْحانَ الرَّؤُوُفِ الرَّحِیمِ

پاک ہے وہ خد اجو اپنی مملکت میں رہنے والوں پر زیادتی نہیں کرتا، پاک ہے وہ خدا جو طرح طرح کے عذاب سے اہل زمین پر گرفت نہیں کرتا۔ پاک ہے وہ خدا جو مہربان رحم کرنے والا ہے۔

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِی قَلْبِی نُوراً وَبَصَرَاً وَفَھْماً وَعِلْماً إنَّکَ عَلی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ

اے معبود! میرے قلب میں نور،بصیرت، فہم اور علم کو جگہ دے بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

?