• AA+ A++

سورہ الاخلاص

بِسمِ اللہِ الرّحمٰنِ الرّحِیمِ۔

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ﴿۱﴾

اللَّهُ الصَّمَدُ ﴿۲﴾

لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ﴿۳﴾

وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿۴﴾

اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے (۱)
اللہ برحق اور بے نیاز ہے (۲)
اس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ والد (۳)
اور نہ اس کا کوئی کفو اور ہمسر ہے (۴)

بارہ مرتبہ سورہ اخلاص، پڑھیں اور کہیں:

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الْمَکْنُونِ الْمَخْزُونِ الطَّاھِرِ الطُّھْرِ الْمُبَارَکِ وَأَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الْعَظِیمِ وَسُلْطَانِکَ الْقَدِیمِ

اے اللہ! میں تیرے پوشیدہ، مخزون ،پاک اور پاک کرنے والے بابرکت نام کے ساتھ سوال کرتا ہوں اور تیرے بلند تر نام اور قدیم سلطنت کے واسطے سے سائل ہوں کہ

یَا وَاھِبَ الْعَطَایَا، وَیَا مُطْلِقَ الاُسَاریٰ، وَیَافَکَّاکَ الرِّقابِ مِنَ النَّارِ،

اے انمول نعمتیں دینے والے ،اے قیدیوں کو رہائی عطا کرنے والے، اے بندوں کو جہنم سے چھٹکارہ دینے والے!

أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تُعْتِقَ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ

میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما اور میری گردن کو آگ سے آزاد کر دے

وَأَنْ تُخْرِجَنِی مِنَ الدُّنْیَا سَالِماً وَتُدْخِلَنِی الْجَنَّةَ آمِناً وَأَنْ تَجْعَلَ دُعَائِی أَوَّلَہُ فَلاَحاً وَأَوْسَطَہُ نَجاحَاً وَآخِرَہُ صَلاَحاً إنَّکَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوبِ

اور مجھے دنیا سے سالم ایمان کیساتھ لے جا ، اور امن وامان سے مجھے جنت میں داخل فرما اور میری دعا کے اول کو فلاح اور اوسط کو کامیابی اور آخر کو بہتری کا موجب بنا دے۔ بے شک تو ہر غیب کوخوب جانتا ہے ۔

?