پندرہویں رمضان کا دن

15 رمضان 2ھ میں امام حسن ؑکی ولادت باسعادت ہوئی اور شیخ مفیدؒ کا قول ہے کہ 195ھ میں حضرت امام محمدتقی ؑکی ولادت باسعادت بھی اسی روز ہوئی۔ لیکن بعض روایات میں کسی اور تاریخ کا ذکر آیا ہے وہی مشہور بھی ہے۔ بہرحال یہ بڑی عظمت والادن ہے اور اس میں صدقات وحسنات […]

پندرہویں دن کی دعا

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ طاعَةَ الْخاشِعِینَ، اے معبود! آج کے دن مجھے خاشعین کی سی اطاعت نصیب فرما وَاشْرَحْ فِیہِ صَدْرِی بِإنابَةِ الْمُخْبِتِینَ، اور اس میں دلدادہ لوگوں ایسی بازگشت کیلئے میرا سینہ کھول دے بِأَمانِکَ یَا أَمانَ الْخائِفِینَ ۔ اپنی پناہ کے ساتھ اے خوف زدوں کی پناہ۔ ?

سولہویں رات کی نماز

یہ بارہ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد بارہ مرتبہ سورہ تکاثر پڑھے: واضح رہے کہ یہ سب نمازیں دو، دو رکعت کر کے ایک تشہد و سلام کیساتھ پڑھی جاتی ہیں ۔ ?