بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
تَبَّتْ یَدَآ اَبِیْ لَھَبٍ وَّتَبَّ
ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ ہلاک ہوجائے
-
مَآ اَغْنٰی عَنْہُ مَالُہٗ وَمَا کَسَبَ
نہ اس کا مال ہی اس کے کام آیا اور نہ اس کا کمایا ہوا سامان ہی
-
سَیَصْلٰی نَارًا ذَاتَ لَھَبٍ
وہ عنقریب بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا
-
وَّامْرَاَتُہٗ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ
اور اس کی بیوی جو لکڑی ڈھونے والی ہے
-
فِیْ جِیْدِھَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ
اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی بندھی ہوئی ہے
?