بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَۃُ
جب قیامت برپا ہوگی
-
لَیْسَ لِوَقْعَتِھَا کَاذِبَۃٌ
اور اس کے قائم ہونے میں ذرا بھی جھوٹ نہیں ہے
-
خَافِضَۃٌ رَّافِعَۃٌ
وہ الٹ پلٹ کر دینے والی ہوگی
-
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا
جب زمین کو زبردست جھٹکے لگیں گے
-
وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
اور پہاڑ بالکل چور چور ہوجائیں گے
-
فَکَانَتْ ھَبَآءً مُّنْۢبَثًّا
پھر ذرات بن کر منتشر ہوجائیں گے
-
وَّکُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً
اور تم تین گروہ ہوجاؤ گے
-
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ مَآ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ
پھر داہنے ہاتھ والے اور کیا کہنا داہنے ہاتھ والوں کا
-
وَاَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ مَآ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ
اور بائیں ہاتھ والے اور کیا پوچھنا ہے بائیں ہاتھ والوں کا
-
وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ
اور سبقت کرنے والے تو سبقت کرنے والے ہی ہیں
-
اُولٰۤئِکَ الْمُقَرَّبُوْنَ
وہی اللہ کی بارگاہ کے مقرب ہیں
-
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ
نعمتوں بھری جنتوں میں ہوں گے
-
ثُلَّۃٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ
بہت سے لوگ اگلے لوگوں میں سے ہوں گے
-
وَقَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ
اور کچھ آخر دور کے ہوں گے
-
عَلٰی سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ
موتی اور یاقوت سے جڑے ہوئے تختوں پر
-
مُّتَّکِئِیْنَ عَلَیْھَا مُتَقٰبِلِیْنَ
ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
-
یَطُوْفُ عَلَیْھِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ
ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے
-
بِاَکْوَابٍ وَّاَبَارِیْقَ وَکَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ
پیالے اور ٹونٹی دار کنٹر اور شراب کے جام لئے ہوئے ہوں گے
-
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْھَا وَلَا یُنْزِفُوْنَ
جس سے نہ درد سر پیدا ہوگا اور نہ ہوش و حواس گم ہوں گے
-
وَفَاکِھَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَ
اور ان کی پسند کے میوے لئے ہوں گے
-
وَلَحْمِ طَیْرٍمِّمَّا یَشْتَھُوْنَ
اور ان پرندوں کا گوشت جس کی انہیں خواہش ہوگی
-
وَحُوْرٌ عِیْنٌ
اور کشادہ چشم حوریں ہوں گی
-
کَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَکْنُوْنِ
جیسے سربستہ موتی
-
جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
یہ سب درحقیقت ان کے اعمال کی جزا اور اس کا انعام ہوگا
-
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْھَا لَغْوًا وَّلَا تَاْثِیْمًا
وہاں نہ کوئی لغویات سنیں گے اور نہ گناہ کی باتیں
-
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا
صرف ہر طرف سلام ہی سلام ہوگا
-
وَاَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ مَآ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ
اور داہنی طرف والے اصحاب کیا کہنا ان اصحاب یمین کا
-
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍ
بے کانٹے کی بیر
-
وَّطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ
لدے گتھے ہوئے کیلے
-
وَّظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ
پھیلے ہوئے سائے
-
وَّمَآءٍ مَّسْکُوْبٍ
جھرنے سے گرتے ہوئے پانی
-
وَّ فَاکِھَةٍ کَثِیْرَةٍ
کثیر تعداد کے میوؤں کے درمیان ہوں گے
-
لَّامَقْطُوْعَةٍ وَلَا مَمْنُوْعَةٍ
جن کا سلسلہ نہ ختم ہوگا اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی
-
وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ
اور اونچے قسم کے گدے ہوں گے
-
اِنَّا اَنْشَاْنٰہُنَّ اِنْشَآءً
بیشک ان حوروں کو ہم نے ایجاد کیا ہے
-
فَجَعَلْنٰھُنَّ اَبْکَارًا
تو انہیں نت نئی بنایا ہے
-
عُرُبًا اَتْرَابًا
یہ کنواریاں اور آپس میں ہمجولیاں ہوں گی
-
لِّاَ صْحٰبِ الْیَمِیْنِ
یہ سب اصحابِ یمین کے لئے ہیں
-
ثُلَّہٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ
جن کا ایک گروہ پہلے لوگوں کا ہے
-
وَثُلَّۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ
اور ایک گروہ آخری لوگوں کا ہے
-
وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ مَآاَصْحٰبُ الشِّمَالِ
اور بائیں ہاتھ والے تو ان کا کیا پوچھنا ہے
-
فِیْ سَمُوْمٍ وَّحَمِیْمٍ
گرم گرم ہوا کھولتا ہوا پانی
-
وَّظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍ
کالے سیاہ دھوئیں کا سایہ
-
لَّا بَارِدٍ وَّلَا کَرِیْمٍ
جو نہ ٹھنڈا ہو اور نہ اچھا لگے
-
اِنَّہُمْ کَانُوْا قَبْلَ ذٰلِکَ مُتْرَفِیْنَ
یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے بہت آرام کی زندگی گزار رہے تھے
-
وَکَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَی الْحِنْثِ الْعَظِیْمِ
اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کررہے تھے
-
وَکَانُوْا یَقُوْلُوْنَ اَئِذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ
اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور خاک اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا
-
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ
کیا ہمارے باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے
-
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
آپ کہہ دیجئے کہ اولین و آخرین سب کے سب
-
لَمَجْمُوْعُوْنَ اِلٰی مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ
ایک مقررہ دن کی وعدہ گاہ پر جمع کئے جائیں گے
-
ثُمَّ اِنَّکُمْ اَیُّھَا الضَّآلُّوْنَ الْمُکَذِّبُوْنَ
اس کے بعد تم اے گمراہو اور جھٹلانے والوں
-
لَاٰکِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ
تھوہڑ کے درخت کے کھانے والے ہو گے
-
فَمَالِئُوْنَ مِنْھَا الْبُطُوْنَ
پھر اس سے اپنے پیٹ بھرو گے
-
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْہِ مِنَ الْحَمِیْمِ
پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
-
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْھِیْمِ
پھر اس طرح پیو گے جس طرح پیاسے اونٹ پیتے ہیں
-
ھٰذَا نُزُلُھُمْ یَوْمَ الدِّیْنِ
یہ قیامت کے دن ان کی مہمانداری کا سامان ہوگا
-
نَحْنُ خَلَقْنٰکُمْ فَلَوْلَاتُصَدِّقُوْنَ
ہم نے تم کو پیدا کیا ہے تو دوبارہ پیدا کرنے کی تصدیق کیوں نہیں کرتے
-
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَ
کیا تم نے اس نطفہ کو دیکھا ہے جو رحم میں ڈالتے ہو
-
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَہٗٓ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ
اسے تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں
-
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَکُمُ الْمَوْتَ وَمَانَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ
ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کردیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں
-
عَلٰی اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَکُمْ وَنُنْشِئَکُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
کہ تم جیسے اور لوگ پیدا کردیں اور تمہیں اس عالم میں دوبارہ ایجاد کردیں جسے تم جانتے بھی نہیں ہو
-
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰی فَلَوْلَا تَذَکَّرُوْنَ
اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو
-
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَ
اس دا نہ کو بھی دیکھا ہے جو تم زمین میں بوتے ہو
-
ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَہٗٓ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ
اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
-
لَوْنَشَآءُ لَجَعَلْنٰہُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَکَّھُوْنَ
اگر ہم چاہیں تو اسے چور چور بنادیں تو تم باتیں ہی بناتے رہ جاؤ
-
اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَ
کہ ہم تو بڑے گھاٹے میں رہے
-
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ
بلکہ ہم تو محروم ہی رہ گئے
-
اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَ
کیا تم نے اس پانی کو دیکھا ہے جس کو تم پیتے ہو
-
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْہُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ
اسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اس کے برسانے والے ہم ہیں
-
لَوْنَشَآءُ جَعَلْنٰہُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْکُرُوْنَ
اگر ہم چاہتے تو اسے کھارا بنادیتے تو پھر تم ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہو
-
اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَ
کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے جسے لکڑی سے نکالتے ہو
-
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَھَآ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ
اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں
-
نَحْنُ جَعَلْنٰھَا تَذْکِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَ
ہم نے اسے یاد دہانی کا ذریعہ اور مسافروں کے لئے نفع کا سامان قرار دیا ہے
-
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ
اب آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں
-
فَلَآ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ
اور میں تو تاروں کے منازل کی قسم کھاکر کہتا ہوں
-
وَاِنَّہٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ
اور تم جانتے ہو کہ یہ قسم بہت بڑی قسم ہے
-
اِنَّہٗ لَقُرْاٰنٌ کَرِیْمٌ
یہ بڑا محترم قرآن ہے
-
فِیْ کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ
جسے ایک پوشیدہ کتاب میں رکھا گیا ہے
-
لَّا یَمَسُّہٗٓ اِلَّا الْمُطَھَّرُوْنَ
اسے پاک و پاکیزہ افراد کے علاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا ہے
-
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کیا گیا ہے
-
اَفَبِھٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْھِنُوْنَ
تو کیا تم لوگ اس کلام سے انکار کرتے ہو
-
وَتَجْعَلُوْنَ رِزْقَکُمْ اَنَّکُمْ تُکَذِّبُوْنَ
اور تم نے اپنی روزی یہی قرار دے رکھی ہے کہ اس کا انکار کرتے رہو
-
فَلَوْلَآ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ
پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان گلے تک پہنچ جائے
-
وَاَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَ
اور تم اس وقت دیکھتے ہی رہ جاؤ
-
وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْہِ مِنْکُمْ وَلٰکِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ
اور ہم تمہاری نسبت مرنے والے سے قریب ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے ہو
-
فَلَوْلَآ اِنْ کُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَ
پس اگر تم کسی کے دباؤ میں نہیں ہو اور بالکل آزاد ہو
-
تَرْجِعُوْنَھَآ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
تو اس روح کو کیوں نہیں پلٹا دیتے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو
-
فَاَمَّآ اِنْ کَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ
پھر اگر مرنے والا مقربین میں سے ہے
-
فَرَوْحٌ وَّرَیْحَانٌ وَّجَنَّتُ نَعِیْمٍ
تو اس کے لئے آسائش، خوشبو دار پھول اور نعمتوں کے باغات ہیں
-
وَاَمَّا اِنْ کَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ
اور اگر اصحابِ یمین میں سے ہے
-
فَسَلٰمٌ لَّکَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ
تو اصحابِ یمین کی طرف سے تمہارے لئے سلام ہے
-
وَاَمَّآ اِنْ کَانَ مِنَ الْمُکَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ
اور اگر جھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہے
-
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍ
تو کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے
-
وَّتَصْلِیَۃُ جَحِیْمٍ
اور جہنّم میں جھونک دینے کی سزا ہے
-
اِنَّ ھٰذَا لَھُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِ
یہی وہ بات ہے جو بالکل برحق اور یقینی ہے
-
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ
لہٰذا اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہو
?