• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. الۤرٰ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ وَقُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ

    الٓر۔ یہ کتابِ خدا اور قرآنِ مبین کی آیات ہیں

  2. رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْ کَانُوْا مُسْلِمِیْنَ

    ایک دن آنے والا ہے جب کفار بھی یہ تمنا کریں گے کہ کاش ہم بھی مسلمان ہوتے

  3. ذَرْھُمْ یَاْکُلُوْا وَیَتَمَتَّعُوْا وَیُلْھِھِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ

    انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کھائیں پئیں اور مزے اڑائیں اور امیدیں انہیں غفلت میں ڈالے رہیں عنقریب انہیں سب کچھ معلوم ہوجائے گا

  4. وَمَآ اَھْلَکْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَلَھَا کِتٰبٌ مَّعْلُوْمٌ

    اور ہم نے کسی قریہ کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ایک میعاد مقرر کردی تھی

  5. مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَھَا وَمَا یَسْتَاْخِرُوْنَ

    کوئی امّت نہ اپنے وقت سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے

  6. وَقَالُوْا یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْہِ الذِّکْرُ اِنَّکَ لَمَجْنُوْنٌ

    اور ان لوگوں نے کہا کہ اے وہ شخص جس پر قرآن نازل ہوا ہے تو دیوانہ ہے

  7. لَوْ مَا تَاْتِیْنَا بِالْمَلٰۤئِکَةِ اِنْ کُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ

    اگر تو اپنے دعویٰ میں سچا ہے تو فرشتوں کو کیوں سامنے نہیں لاتاہے

  8. مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰۤئِکَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَمَاکَانُوْٓااِذًامُّنْظَرِیْنَ

    حالانکہ ہم فرشتوں کو حق کے فیصلہ کے ساتھ ہی بھیجا کرتے ہیں اور اس کے بعد پھر کسی کو مہلت نہیں دی جاتی ہے

  9. اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ

    ہم نے ہی اس قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں

  10. وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ

    اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مختلف قوموں میں رسول بھیجے ہیں

  11. وَمَا یَاْتِیْھِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا کَانُوْا بِہٖ یَسْتَہْزِءُوْنَ

    اور جب ان کے پاس رسول آتے ہیں تو یہ صرف ان کا مذاق اڑاتے ہیں

  12. کَذٰلِکَ نَسْلُکُہٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَ

    اور ہم اسی طرح اس گمراہی کو مجرمین کے دل میں ڈال دیتے ہیں

  13. لَا یُؤْمِنُوْنَ بِہٖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّۃُ الْاَوَّلِیْنَ

    یہ کبھی ایمان نہ لائیں گے کہ ان سے پہلے والوں کا طریقہ بھی ایسا ہی رہ چکا ہے

  14. وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَیْھِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْہِ یَعْرُجُوْنَ

    ہم اگر آسمان میں ان کے لئے کوئی دروازہ کھول دیں اور یہ لوگ دن دھاڑے اسی دروازے سے چڑھ جائیں

  15. لَقَالُوْٓا اِنَّمَا سُکِّرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُوْرُوْنَ

    تو بھی کہیں گے کہ ہماری آنکھوں کو مدہوش کردیا گیا ہے اور ہم پر جادو کردیا گیا ہے

  16. وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّزَیَّنّٰھَا لِلنّٰظِرِیْنَ

    اور ہم نے آسمان میں برج بنائے اور انہیں دیکھنے والوں کے لئے ستاروں سے آراستہ کردیا

  17. وَحَفِظْنٰھَا مِنْ کُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ

    اور ہر شیطان رجیم سے محفوظ بنادیا

  18. اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَہٗ شِہَابٌ مُّبِیْنٌ

    مگر یہ کہ کوئی شیطان وہاں کی بات چرانا چاہے تو اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگادیا گیا ہے

  19. وَالْاَرْضَ مَدَدْنٰھَا وَاَلْقَیْنَا فِیْھَا رَوَاسِیَ وَاَنْۢبَتْنَا فِیْھَا مِنْ کُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ

    اور ہم نے زمین کو پھیلادیا ہے اور اس میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دیئے ہیں اور ہر چیز کو معینہ مقدار کے مطابق پیدا کیا ہے

  20. وَجَعَلْنَا لَکُمْ فِیْھَا مَعَایِشَ وَمَنْ لَّسْتُمْ لَہٗ بِرٰزِقِیْنَ

    اور اس میں تمہارے لئے بھی اسبابِ معیشت قرار دیئے ہیں اور ان کے لئے بھی جن کے تم رازق نہیں ہو

  21. وَاِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآئِنُہٗ وَمَا نُنَزِّلُہٗٓ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ

    اور کوئی شے ایسی نہیں ہے جس کے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں اور ہم ہر شے کو ایک معین مقدار میں ہی نازل کرتے ہیں

  22. وَاَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰکُمُوْہُ ۚ وَمَآ اَنْتُمْ لَہٗ بِخَازِنِیْنَ

    اور ہم نے ہواؤں کو بادلوں کا بوجھ اٹھانے والا بناکر چلایا ہے پھر آسمان سے پانی برسایا ہے جس سے تم کو سیراب کیا ہے اور تم اس کے خزانہ دار نہیں تھے

  23. وَاِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَنُمِیْتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُوْنَ

    اور ہم ہی حیات و موت کے دینے والے ہیں اور ہم ہی سب کے والی و وارث ہیں

  24. وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْکُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ

    اور ہم تم سے پہلے گزر جانے والوں کو بھی جانتے ہیں اور بعد میں آنے والوں سے بھی باخبر ہیں

  25. وَاِنَّ رَبَّکَ ھُوَ یَحْشُرُھُمْ اِنَّہٗ حَکِیْمٌ عَلِیْمٌ

    اور تمہارا پروردگار ہی سب کو ایک جگہ جمع کرے گا کہ وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی

  26. وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ

    اور ہم نے انسان کو سیاہی مائل نرم مٹی سے پیدا کیا ہے جو سوکھ کر کھن کھن بولنے لگی تھی

  27. وَالْجَآنَّ خَلَقْنٰہُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ

    اور جنات کو اس سے پہلے زہریلی آگ سے پیدا کیا ہے

  28. وَاِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلٰۤئِکَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ

    اور اس وقت کو یاد کرو کہ جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا تھا کہ میں سیاہی مائل نرم کھنکھناتی ہوئی مٹی سے ایک بشر پیدا کرنے والا ہوں

  29. فَاِذَا سَوَّیْتُہٗ وَنَفَخْتُ فِیْہِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَہٗ سٰجِدِیْنَ

    پھر جب مکمل کرلوں اور اس میں اپنی روح حیات پھونک دوں تو سب کے سب سجدہ میں گر پڑنا

  30. فَسَجَدَ الْمَلٰۤئِکَۃُ کُلُّھُمْ اَجْمَعُوْنَ

    تو تمام ملائکہ نے اجتماعی طور پر سجدہ کرلیا تھا

  31. اِلَّآ اِبْلِیْسَ اَبٰٓی اَنْ یَّکُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ

    علاوہ ابلیس کے کہ وہ سجدہ گزاروں کے ساتھ نہ ہوسکا

  32. قَالَ یٰٓاِبْلِیْسُ مَالَکَ اَلَّا تَکُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ

    اللہ نے کہا کہ اے ابلیس تجھے کیا ہوگیا ہے کہ تو سجدہ گزاروں میں شامل نہ ہوسکا

  33. قَالَ لَمْ اَکُنْ لِّاَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَہٗ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ

    اس نے کہا کہ میں ایسے بشر کو سجدہ نہیں کرسکتا جسے تو نے سیاہی مائل خشک مٹی سے پیدا کیا ہے

  34. قَالَ فَاخْرُجْ مِنْھَا فَاِنَّکَ رَجِیْمٌ

    ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا کہ تو مردود ہے

  35. وَّاِنَّ عَلَیْکَ اللَّعْنَةَ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ

    اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت ہے

  36. قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْٓ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ

    اس نے کہا کہ پروردگار مجھے روز حشر تک کی مہلت دیدے

  37. قَالَ فَاِنَّکَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ

    جواب ملا کہ تجھے مہلت دیدی گئی ہے

  38. اِلٰی یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ

    ایک معلوم اور معین وقت کے لئے

  39. قَالَ رَبِّ بِمَآ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَھُمْ فِی الْاَرْضِ وَلَاُغْوِیَنَّھُمْ اَجْمَعِیْنَ

    اس نے کہا کہ پروردگار جس طرح تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں ان بندوں کے لئے زمین میں ساز و سامان آراستہ کروں گا اور سب کو اکٹھا گمراہ کروں گا

  40. اِلَّا عِبَادَکَ مِنْھُمُ الْمُخْلَصِیْنَ

    علاوہ تیرے ان بندوں کے جنہیں تو نے خالص بنا لیا ہے

  41. قَالَ ھٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ

    ارشاد ہوا کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے

  42. اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَکَ عَلَیْہِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْغٰوِیْنَ

    میرے بندوں پر تیرا کوئی اختیار نہیں ہے علاوہ ان کے جو گمراہوں میں سے تیری پیروی کرنے لگیں

  43. وَاِنَّ جَھَنَّمَ لَمَوْعِدُھُمْ اَجْمَعِیْنَ

    اور جہنّم ایسے تمام لوگوں کی آخری وعدہ گاہ ہے

  44. لَھَا سَبْعَۃُ اَبْوَابٍ لِکُلِّ بَابٍ مِّنْہُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ

    اس کے سات دروازے ہیں اور ہر دروازے کے لئے ایک حصہ تقسیم کردیا گیا ہے

  45. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ

    بیشک صاحبانِ تقویٰ باغات اور چشموں کے درمیان رہیں گے

  46. اُدْخُلُوْھَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ

    انہیں حکم ہوگا کہ تم ان باغات میں سلامتی اور حفاظت کے ساتھ داخل ہو جاؤ

  47. وَنَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِھِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ

    اور ہم نے ان کے سینوں سے ہر طرح کی کدورت نکال لی ہے اور وہ بھائیوں کی طرح آمنے سامنے تخت پر بیٹھے ہوں گے

  48. لَا یَمَسُّہُمْ فِیْھَا نَصَبٌ وَّمَا ھُمْ مِّنْھَا بِمُخْرَجِیْنَ

    نہ انہیں کوئی تکلیف چھو سکے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے

  49. نَبِّیْٔ عِبَادِیْٓ اَنِّیْٓ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ

    میرے بندوں کو خبر کردو کہ میں بہت بخشنے والا اور مہربان ہوں

  50. وَاَنَّ عَذَابِیْ ھُوَ الْعَذَابُ الْاَلِیْمُ

    اور میرا عذاب بھی بڑا دردناک عذاب ہے

  51. وَنَبِّئْھُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰھِیْمَ

    اور انہیں ابراہیم کے مہمانوں کے بارے میں اطلاع دیدو

  52. اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْہِ فَقَالُوْا سَلٰمًا ۭ قَالَ اِنَّا مِنْکُمْ وَجِلُوْنَ

    جب وہ لوگ ابراہیم کے پاس وارد ہوئے اور سلام کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے خوفزدہ ہیں

  53. قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ

    انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم آپ کو ایک فرزند دانا کی بشارت دینے کے لئے آئے ہیں

  54. قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰٓی اَنْ مَّسَّنِیَ الْکِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ

    ابراہیم نے کہا کہ اب جب کہ بڑھاپا چھاگیا ہے تو مجھے کس چیز کی بشارت دے رہے ہو

  55. قَالُوْا بَشَّرْنٰکَ بِالْحَقِّ فَلاَ تَکُنْ مِّنَ الْقَانِطِیْنَ

    انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو بالکل سچی بشارت دے رہے ہیں خبردار آپ مایوسوں میں سے نہ ہوجائیں

  56. قَالَ وَمَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّہٖٓ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ

    ابراہیم نے کہا کہ رحمت خدا سے سوائے گمراہوں کے کون مایوس ہوسکتا ہے

  57. قَالَ فَمَا خَطْبُکُمْ اَیُّھَا الْمُرْسَلُوْنَ

    پھر کہا کہ مگر یہ تو بتائیے کہ آپ لوگوں کا مقصد کیا ہے

  58. قَالُوْٓا اِنَّآ اُرْسِلْنَآ اِلٰی قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَ

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

  59. اِلَّآ اٰلَ لُوْطٍ اِنَّا لَمُنَجُّوْھُمْ اَجْمَعِیْنَ

    علاوہ لوط کے گھر والوں کے کہ ان میں کے ہر ایک کو نجات دینے والے ہیں

  60. اِلَّا امْرَاَتَہٗ قَدَّرْنَآ ۙ اِنَّھَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ

    علاوہ ان کی بیوی کے کہ اس کے لئے ہم نے طے کردیا ہے کہ وہ عذاب میں رہ جانے والوں میں سے ہوگی

  61. فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوطٍ  الْمُرْسَلُوْنَ

    پھر جب فرشتے آل لوط کے پاس آئے

  62. قَالَ اِنَّکُمْ قَوْمٌ مُّنْکَرُوْنَ

    اور لوط نے کہا کہ تم تو اجنبی قسم کے لوگ معلوم ہوتے ہو

  63. قَالُوْا بَلْ جِئْنٰکَ بِمَا کَانُوْا فِیْہِ یَمْتَرُوْنَ

    تو انہوں نے کہا ہم وہ عذاب لے کر آئے ہیں جس میں آپ کی قوم شک کیا کرتی تھی

  64. وَاَتَیْنٰکَ بِالْحَقِّ وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَ

    اب ہم وہ برحق عذاب لے کر آئے ہیں اور ہم بالکل سچے ہیں

  65. فَاَسْرِ بِاَھْلِکَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَاتَّبِعْ اَدْبَارَھُمْ وَلَا یَلْتَفِتْ مِنْکُمْ اَحَدٌ وَّامْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ

    آپ رات گئے اپنے اہل کو لے کر نکل جائیں اور خود پیچھے پیچھے سب کی نگرانی کرتے چلیں اور کوئی پیچھے کی طرف مڑ کر بھی نہ دیکھے اور جدھر کا حکم دیا گیا ہے سب ادھر ہی چلے جائیں

  66. وَقَضَیْنَآ اِلَیْہِ ذٰلِکَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ ھٰٓؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ

    اور ہم نے اس امر کا فیصلہ کرلیا ہے کہ صبح ہوتے ہوتے اس قوم کی جڑیں تک کاٹ دی جائیں گی

  67. وَجَآءَ اَھْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ

    اور ادھر شہر والے نئے مہمانوں کو دیکھ کر خوشیاں مناتے ہوئے آگئے

  68. قَالَ اِنَّ ھٰٓؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِ

    لوط نے کہا کہ یہ ہمارے مہمان ہیں خبردار ہمیں بدنام نہ کرنا

  69. وَاتَّقُوْا اللہَ وَلَا تُخْزُوْنِ

    اور اللہ سے ڈرو اور رسوائی کا سامان نہ کرو

  70. قَالُوْٓا اَوَلَمْ نَنْھَکَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ

    ان لوگوں نے کہا کہ کیا ہم نے آپ کو سب کے آنے سے منع نہیں کردیا تھا

  71. قَالَ ھٰٓؤُلَآءِ بَنٰتِیْٓ اِنْ کُنْتُمْ فٰعِلِیْنَ

    لوط نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی لڑکیاں حاضر ہیں اگر تم ایسا ہی کرنا چاہتے ہو

  72. لَعَمْرُکَ اِنَّھُمْ لَفِیْ سَکْرَتِھِمْ یَعْمَھُوْنَ

    آپ کی جان کی قسم یہ لوگ گمراہی کے نشہ میں اندھے ہورہے ہیں

  73. فَاَخَذَتْھُمُ الصَّیْحَۃُ مُشْرِقِیْنَ

    نتیجہ یہ ہوا کہ صبح ہوتے ہی انہیں ایک چیخ نے اپنی گرفت میں لے لیا

  74. فَجَعَلْنَا عَالِیَھَا سَافِلَھَا وَاَمْطَرْنَا عَلَیْھِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍ

    پھر ہم نے انہیں تہ و بالا کردیا اور ان کے اوپر کھڑنجے اور پتھروں کی بارش کردی

  75. اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ

    ان باتوں میں صاحبانِ ہوش کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں

  76. وَاِنَّھَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ

    اور یہ بستی ایک مستقل چلنے والے راستہ پر ہے

  77. اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ

    اور بیشک اس میں بھی صاحبانِ ایمان کے لئے نشانیاں ہیں

  78. وَاِنْ کَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْکَةِ لَظٰلِمِیْنَ

    اور اگرچہ ایکہ والے ظالم تھے

  79. فَانْتَقَمْنَا مِنْھُمْ وَاِنَّھُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍ

    تو ہم نے ان سے بھی انتقام لیا اور یہ دونوں بستیاں واضح شاہراہ پر ہیں

  80. وَلَقَدْ کَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَ

    اور اصحاب حجر نے بھی مرسلین کی تکذیب کی

  81. وَاٰتَیْنٰھُمْ اٰیٰتِنَا فَکَانُوْا عَنْھَا مُعْرِضِیْنَ

    اور ہم نے انہیں بھی اپنی نشانیاں دیں تو وہ اعراض کرنے والے ہی رہ گئے

  82. وَکَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ

    اور یہ لوگ پہاڑ کو تراش کر محفوظ قسم کے مکانات بناتے تھے

  83. فَاَخَذَتْھُمُ الصَّیْحَۃُ مُصْبِحِیْنَ

    تو انہیں بھی صبح سویرے ہی ایک چنگھاڑ نے پکڑلیا

  84. فَمَآ اَغْنٰی عَنْھُمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ

    تو انہوں نے جس قدر بھی حاصل کیا تھا کچھ کام نہ آیا

  85. وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَھُمَآ اِلَّا بِالْحَقِّ وَاِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَۃٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ

    اور ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان جو کچھ بھی ہے سب کو برحق پیدا کیا ہے اور قیامت بہرحال آنے والی ہے لہٰذا آپ ان سے خوبصورتی کے ساتھ درگزر کردیں

  86. اِنَّ رَبَّکَ ھُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ

    بیشک آپ کا پروردگار سب کا پیدا کرنے والا اور سب کا جاننے والا ہے

  87. وَلَقَدْ اٰتَیْنٰکَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَالْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ

    اور ہم نے آپ کو سبع مثانی اور قرآن عظیم عطا کیا ہے

  88. لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْکَ اِلٰی مَا مَتَّعْنَا بِہٖٓ اَزْوَاجًا مِّنْھُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَیْھِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ

    لہٰذا آپ ان کفار میں بعض افراد کو ہم نے جو کچھ نعماتِ دنیا عطا کردی ہیں ان کی طرف نگاہ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں اور اس کے بارے میں ہرگز رنجیدہ بھی نہ ہوں بس آپ اپنے شانوں کو صاحبانِ ایمان کے لئے جھکائے رکھیں

  89. وَقُلْ اِنِّیْٓ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُ

    اور یہ کہہ دیں کہ میں تو بہت واضح انداز سے ڈرانے والا ہوں

  90. کَمَآ اَنْزَلْنَا عَلَی الْمُقْتَسِمِیْنَ

    جس طرح کہ ہم نے ان لوگوں پر عذاب نازل کیا ہے جو کتاب خدا کا حصّہ بانٹ کرنے والے تھے

  91. الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ

    جن لوگوں نے قرآن کو ٹکڑے کردیا ہے

  92. فَوَ رَبِّکَ لَنَسْئَلَنَّھُمْ اَجْمَعِیْنَ

    لہٰذا آپ کے پروردگار کی قسم کہ ہم ان سے اس بارے میں ضرور سوال کریں گے

  93. عَمَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ

    جو کچھ وہ کیا کرتے تھے

  94. فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَاَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِیْنَ

    پس آپ اس بات کا واضح اعلان کردیں جس کا حکم دیا گیا ہے اور مشرکین سے کنارہ کش ہوجائیں

  95. اِنَّا کَفَیْنٰکَ الْمُسْتَھْزِءِیْنَ

    ہم ان استہزاء کرنے والوں کے لئے کافی ہیں

  96. الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللہِ اِلٰھًا اٰخَرَ ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ

    جو خدا کے ساتھ دوسرا خدا قرار دیتے ہیں اور عنقریب انہیں ان کا حال معلوم ہوجائے گا

  97. وَلَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّکَ یَضِیْقُ صَدْرُکَ بِمَا یَقُوْلُوْنَ

    اور ہم جانتے ہیں کہ آپ ان کی باتوں سے دل تنگ ہو رہے ہیں

  98. فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَکُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ

    تو اب اپنے پروردگار کے حمدکی تسبیح کیجئے اور سجدہ گزاروں میں شامل ہوجایئے

  99. وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتّٰی یَاْتِیَکَ الْیَقِیْنُ

    اور اس وقت تک اپنے رب کی عبادت کرتے رہئے جب تک کہ موت نہ آجائے


surah hijr, hijar, surah, stoneland, rockcity

?