ایک اور روایت کے مطابق آنحضرت(ص) سے منقول ہے کہ جو شخص لگاتار دو مہینے تک روزانہ چار سو مرتبہ یہ دعا پڑھے: تو خداوند عالم اسے بہت زیادہ علم عطا کرے گا یا بہت زیادہ مال و عنایت فرمائے گا۔ وہ یہ دعا ہے:
أَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِی لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیمُ
معافی مانگتا ہوں ﷲ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ و پائندہ بڑا رحم والا مہربان
بَدِیعُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ مِنْ جَمِیعِ ظُلْمِی وَجُرْمِی وَ إسْرافِی عَلَی نَفْسِی وَأَتُوبُ إلَیْہِ۔
آسمانوں اور زمین کا ایجاد کرنے والا ہے معافی مانگتا ہوں اپنے ہر ظلم ، جرم اور زیادتی پر جو اپنے اوپر کیا اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
شیخ طوسی(رح) اور دیگر علما نے روایت کی ہے، سنت ہے کہ روزانہ یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْئَلُکَ بِنُورِ وَجْھِکَ الْمُشْرِقِ الْحَیِّ الْباقِی الْکَرِیمِ
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری ذات کے نور کا واسطہ دے کر جو روشن زندہ باقی اور بزرگی والا ہے
وَأَسْأَلُکَ بِنُورِ وَجْھِکَ الْقُدُّوْسِ الَّذِی أَشْرَقَتْ بِہِ السَّمٰوَاتُ وَانْکَشَفَتْ بِہِ الظُّلُماتُ
اور سوال کرتا ہوں بواسطہ تیری ذات کے نور کے جو پاکیزہ ہے جس سے آسمان روشن ہوگئے
وَصَلُحَ عَلَیْہِ أَمْرُ الْاَوَّلِینَ وَالْآخِرِینَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَأَنْ تُصْلِحَ لِی شَأْنِی کُلَّہُ
جس سے تاریکیاں چھٹ گیئں اور اولین آخرین کے معاملات سنور گئے یہ سوال کہ تو رحمت فرما محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر اور میرے تمام امور کو بہتر بنادے