بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ
کے علاوہ باقی سب چیزیں آہستہ سے پڑھے۔ بہتر یہ ہے کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ قدر اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ توحید پڑھے، جب دوسری رکعت کا تشہد پڑھ چکے تو صلوات کے بعد کہے :
وَتَقَبَّلْ شَفاعَتَہُ وَارْفَعْ دَرَجَتَہُ۔
تو پیغمبر(ص) کی شفاعت قبول فرما اور انہیں بلند درجے دے.
پھر کھڑے ہو کر درج ذیل تسبیحات اربعہ پڑھے:
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْد لِلہِ وَلاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَ اللہ أَکْبَرُ
اللہ پاک ہے حمد اللہ کے لیے ہے نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے اور اللہ بزرگ تر ہے ۔
انہیں تین مرتبہ پڑھے اور اگر قصد قربت سے استغفار کا اضافہ بھی کرے تو بہت ہی بہتر ہے. اس کے بعد رکوع و سجود انہی آداب کیساتھ بجالائے جو ذکر ہو چکے ہیں۔ تیسری رکعت کے بعد چوتھی رکعت بھی اسی کے مطابق پوری کرے اور تشہد و سلام پڑھ کر نماز کو تمام کرے. نماز کے بعد تعقیبات پڑھے اور وہ تین تکبیریں کہے جو تعقیبات میں مذکور ہیں پھر
لآ اِلٰہَ الّا اللہُ اِلھاً واحِداً
..تا آخر پڑھے:
بعد میں تسبیح حضرت زہرا(ع) اور تعقیبات مشترکہ جو ذکر ہو چکے ہیں ان میں سے دعائیں پڑھے. اس کے بعد نماز ظہر کی مختص تعقیبات پڑھے اور ظہر کی تعقیبات بہت زیادہ ہیں، ان میں سے بعض کو ہم نے کتاب ہدیہ اور مفاتیح الجنان میں ذکر کیا ہے اور اس مختصر رسالے میں انہیں بیان کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ تعقیبات کے بعد سجدہ شکر بجالاے اور اس کے ساتھ ہی نماز عصر کے لیے تیاری کرے اور سب سے پہلے آٹھ رکعت نماز نافلہ عصر بجالائے اور اس کے بعد فریضہ عصر مذکورہ آداب کے ساتھ ادا کرے. بہتر ہوگا کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ نصر یا سورہ تکاثر یا ایسی ہی کوئی سورت پڑھے. دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ توحید پڑھے اور پھر نماز ظہر کی طرح عصر کی چار رکعتیں پوری کرے۔ ادائے نماز کے بعد تعقیبات مشترکہ اور نماز عصر کی مختصر تعقیبات بھی پڑھے کہ جن میں ایک یہ بھی ہے کہ ستر مرتبہ استغفار پڑھے دس مرتبہ سورہ قدر پڑھے اور پھر سجدہ شکر بجا لائے جب مسجد سے باہر نکلنا چاہے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ دَعَوْتَنِی فَأَجَبْتُ دَعْوَتَکَ، وَصَلَّیْتُ مَکْتُوبَتَک وَانْتَشَرْتُ فِی أَرْضِکَ کَمَا أَمَرْتَنِی فَأَسْأَلُکَ بِطَاعَتِکَ وَاجْتِنَابَ مَعْصِیَتِکَ وَالْکَفَافَ مِنَ الرِّزْقِ بِرَحْمَتِکَ
اے معبود! تو نے مجھے بلایا تو میں نے اس پر لبیک کہا میں نے تیری فرض شدہ نماز پڑھی اور زمین پر چلنے پھر نے لگا ہوں جیسے تو نے حکم دیا ہے. پس تیرا فضل چاہتا ہوں کہ تیری فرمانبرداری میں عمل انجام دوں نافرمانی سے پرہیز کروں اور تیری رحمت سے اتنا ملے جو کافی ہو.