• AA+ A++

بسمہ تعالیٰ قارئین محترم سے گذارش ہے کہ مؤلف کتاب حضرت خاتم المحدثین مرحوم شیخ عباس قمی(رح) نے اپنی طرف سے مفاتیح الجنان کے اختتام پر بعض ادعیہ وزیارات کا اضافہ کیا ہے ملحقات کے نام سے ہم نے اسے باقیات صالحات کے اختتام پر  ذکر کیا ہے۔ ملحقا ت دوم مفاتیح الجنان واضح رہے کہ یہ نسخہ، کتابت، طباعت اور صحت کے اعتبار سے تمام مطبوعات سے زیادہ ممتاز ہے۔ مؤلف محترم نے مفاتیح الجنا ن میں چند ایک دعاؤں کاذکر فرما تے ہو ئے ان میں سے ہر ایک کا ابتدائی جملہ تحریر کر دیا ہے لیکن ان دعاؤں کا مکمل متن نقل نہیں کیا لہذا ہم اول سے آخر تک یہاں درج کر رہے ہیں تاکہ قارئین و زائر ین کو کسی دوسری کتاب کی طرف رجوع کر نے کی حاجت نہ رہے علاوہ ازیں زیارا ت مؤلف نے امام زاد گان کیلئے کوئی مخصوص زیارات بھی نقل نہیں کی چنانچہ ہم ان کیلئے ایک زیارت تحریر کر رہے ہیں اور یہ چیزیں ملحقات دوم کے عنوان سے شامل کی جا رہی ہیں۔

?