• AA+ A++

پہلا خطبہ تمام کرنے کے بعد بیٹھ جائے لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑا ہو اور دوسرا خطبہ پڑھنا شروع کردے یہ وہی خطبہ جسے حضرت علی علیه السلام جمعہ کے روز پہلے خطبے کے بعد پڑھتے تھے اور وہ یہ ہے :

الْحَمْدُلِلهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ،

حمد خدا کیلئے ہے ہم اس کی حمد کرتے ہیں اس سے مدد مانگتے ہیں ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں اور اسی پر بھروسہ کرتے ہیں

وَنَشْهَدُ أَنْ لَاإِلٰهَ إِلّا اللہُ وَحْدَهُ لَاشَرِيكَ لَهُ ، وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ صَلَواتُ اللہِ وَسَلامُهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَمَغْفِرَتُهُ وَرِضْوانُهُ.

اور ہم گواہ ہیں کہ اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمد (ص) اس کے بندے و رسول(ص) ہیں ان پر اور ان کی آل (ع)پر خدا کا درود وسلام ہو نیز اس کی بخشش اور خوشنودی حاصل رہے۔

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ وَنَبِيِّكَ صَلاةً نامِيَةً زاكِيَةً تَرْفَعُ بِها دَرَجَتَهُ ، وَتُبَيِّنُ بِها فَضْلَهُ ،

اے معبود! حضرت محمدؐ پر رحمت فرما جو تیرے بندے تیرے رسولؐ اور تیرے نبیؐ ہیں ایسی رحمت جو بڑھنے والی اورپاکیزہ ہو جس سے ان کا مرتبہ بلند ہو اور ان کی بڑائی ظاہر ہو

وَصَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ، وَبارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَما صَلَّيْتَ وَبارَكْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلَىٰ إِبْراهِيمَ وَآلِ إِبْراهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

اور محمدؐ وآل محمدؑ پر رحمت فرما اور محمدؐ وآل محمدؑ پربرکت نازل کر جیسے تو نے رحمت فرمائی، برکت نازل کی اور مہربانی کی ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ پر بے شک تو تعریف والا ہے اور شان والاہے۔

اللّٰهُمَّ عَذِّبْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتابِ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ، وَيَجْحَدُونَ آياتِكَ، وَيُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ.

اے معبود! اہل کتاب میں سے کافروں پر عذاب بھیج کہ جو تیرے راستے پر آنے والوں کو روکتے ہیں تیری آیتوں کا انکار کرتے ہیں اور تیرے پیغمبروں(ع) کوجھٹلاتے ہیں۔

اللّٰهُمَّ خالِفْ بَيْنَ كَلِمَتِهِمْ ، وَأَلْقِ الرُّعْبَ فِي قُلُوبِهِمْ ، وَأَنْزِلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَنَقِْمَتَكَ وَبَأْسَكَ الَّذِي لَاتَرُدُّهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ.

اے معبود ! ان کے عقائد میں اختلاف ڈال دے ان کے دلوں پر مسلمانوں کا رعب جمادے اور ان کو سزا دے ان سے بدلہ لے اور ان پر سختی لے آ کہ جسے تو گناہ گار لوگوں سے ہر گز دور نہیں کرتا

اللّٰهُمَّ انْصُرْ جُيُوشَ الْمُسْلِمِينَ وَسَرَايَاهُمْ وَمُرَابِطِيهِمْ فِي مَشارِقِ الْأَرْضِ وَ مَغارِبِها إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.

 اے معبود! مسلمانوں کے لشکروں ان کے فوجی دستوں اور سرحدوں کے نگہبانوں کی زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں مدد فرما بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِناتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِماتِ. اللّٰهُمَّ اجْعَلِ التَّقْوىٰ زادَهُمْ، وَالْإِيمانَ وَالْحِكْمَةَ فِي قُلُوبِهِمْ،

اے معبود! مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بخش دے اے معبود تقویٰ کو ان کا توشہ قرار دے ایمان و حکمت،ان کے دلوں میں محکم کردے

وَأَوْزِعْهُمْ أَنْ يَشْكُرُوا نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ وَأَنْ يُوفُوا بِعَهْدِكَ الَّذِي عاهَدْتَهُمْ عَلَيْهِ، إِلٰهَ الْحَقِّ وَخالِقَ الْخَلْقِ؛

اور ان کو توفیق دے کہ وہ تیری نعمتوں پر شکر کریں جو تو نے ان کو دی ہیں وہ اس عہد وپیمان کو پورا کریں جو تو نے ان سے کر رکھا ہے تو سچا معبود اور مخلوقات کا پیدا کرنے والا ہے

اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِمَنْ تُوُفِّيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِناتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِماتِ وَ لِمَنْ هُوَ لاحِقٌ بِهِمْ مِنْ بَعْدِهِمْ مِنْهُمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔

 اے معبود ! ان کے گناہ معاف کردے جو مومن مردوں اور مومنہ عورتوں اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں میں سے وفات کرگئے اور ان کے بھی جوان کے بعد وفات پاکر ان سے جاملیں گے بے شک تو غلبے والااور حکمت والا ہے

إِنَّ اللہَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحسانِ وَإِيتاۤءِ ذِي الْقُرْبىٰ ، وَيَنْهىٰ عَنِ الْفَحْشاۤءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ،

بے شک اللہ حکم دیتا ہے قریبی انصاف اور نیکی کا اور عزیزوں کا حق دینے کا اور وہ روکتا بےحیائی،ناروا کاموں اور سرکشی سے وہ تمہیں سمجھاتا ہے شاید کہ تم نصیحت پکڑو

اذْكُرُوا اللہَ يَذْكُرْكُمْ فَإِنَّهُ ذاكِرٌ لِمَنْ ذَكَرَهُ ، وَاسْأَلُوا اللہَ مِنْ رَحْمَتِهِ وَفَضْلِهِ فَإِنَّهُ لَايَخِيبُ عَلَيْهِ داعٍ دَعاهُ ، رَبَّناۤ اٰتِنا فِي الدُّنْيا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنا عَذابَ النَّارِ.

تم خدا کویاد کرو کہ وہ تمہیں یاد کرے کہ وہ اسے یاد کرتا ہے جو اسے یاد کرے خداسے سوال کرو اسکی رحمت اور عنایت کا کیونکہ وہ اسے ناکام نہیں کرتا جو اسے پکارتا ہے اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے آخرت میں بہترین جزا دے اور ہمیں عذاب جہنم سے بچالے۔

 

?