• AA+ A++

واضح ہوکہ ان مقدس زیارت گاہوں سے اپنی دوری اور شوق زیارت نے مجھ کو آمادہ کیا کہ شیخ ازری (رح)کے قصیدہ سے چند مناسب اشعار یہاں تحریر کروں۔ شیخ الفقہا شیخ محمد حسن صاحب جواہر الکلام سے نقل ہوا ہے کہ وہ آرزو کیا کرتے کہ شیخ ازری کا یہ قصیدہ میرے نامہ عمل میں اور میری کتاب جواہر الکلام ان کے نامہ اعمال میں لکھ دی جائے۔ اس قصیدے کا کچھ حصہ یہ ہے:

إنَّ تِلْکَ الْقُلُوبَ أَقْلَقَھَا الْوَجْدُ

وَأَدْمی تِلْکَ الْعُیُونَ بُکاھا

بے شک یہ دل گرمی عشق میں پریشان ہیں

روتے روتے آنکھیں لہو رنگ ہوگئی

کانَ أَنْکَیٰ الْخُطُوبِ لَمْ یُبْکِ مِنِّی

مُقْلَةً لَکِنِ الْھَویٰ أَبْکاھا

بڑی سے بڑی مصیبتیں تو مجھ کو رلانہ سکیں

لیکن عشق نے مجھ کو نالہ کناں کردیا ہے

کُلَّ یَوْمٍ لِلْحادِثاتِ عَوادٍ

لَیْسَ یَقْویٰ رَضْویٰ عَلی مُلْتَقاھا

ہر دن غم انگیز حادثوں سے بھرا ہے

جن کو رضوی پہاڑ بھی برداشت نہیں کر سکتا

کَیْفَ یُرْجَیٰ الْخَلاصُ مِنْھُنَّ

إِلَّا بِذِمامٍ مِنْ سَیِّدِ الرُّسُلِ طہٰ

ان حادثوں سے چھٹکارے کا کوئی ذریعہ نہیں

سوائے رسولوں کے سردار طہ کے سایہ کے

مَعْقِلُ الْخائِفِینَ مِنْ کُلِّ خَوْفٍ

أَوْفَرُ الْعُرْبِ ذِمَّةً أَوْفاھا

جو خوفزدہ لوگوں کو ہر خوف سے پناہ دیتے ہیں

آنحضرت(ص) عربوں میں زیادہ عہد پورا کرنیوالے ہیں

مَصْدَرُ الْعِلْمِ لَیْسَ إلاَّ لَدَیْہِ

خَبَرُ الْکائِناتِ مِنْ مُبْتَداھا

علم کا خزانہ صرف انہی کے پاس ہے

کائنات کے آغاز کا انہی کو حال معلوم ہے

فاضَ لِلْخَلْقِ مِنْہُ عِلْمٌ وَحِلْمٌ

أَخَذَتْ مِنْھُمَا الْعُقُولُ نُھاھا

آپ ہی سے لوگوں کو علم اور ادب ملا ہے

اسی علم اور ادب سے عقلوں کو روشنی ملی ہے

نَوَّھَتْ بِاسْمِہِ السَّمٰوَاتُ وَالْاَرْضُ

کَما نَوَّھَتْ بِصُبْحٍ ذَکاھا

زمین اور آسمان انہی کے نام سے روشن ہیں

جیسا کہ آپ ہی کے نام سے صبح کو روشنی ملی ہے

وَغَدَتْ تَنْشُرُ الْفَضائِلَ عَنْہُ

کُلُّ قَوْمٍ عَلَی اخْتِلافِ لُغاھا

ہر قوم نے ان کی فضیلتیں بیان کی ہیں

اگرچہ ان کی زبانیں اور کتابیں الگ الگ ہیں

طَرِبَتْ لِاسْمِہِ الثَّری فَاسْتَطالَتْ

فَوْقَ عُلْوِیَّةِ السَّماءِ سُفْلاھا

زمین کو ان کے نام سے اتنی خوشی ہوئی

کہ اس کی پستی خود کو آسمان سے بلند سمجھنے لگی

جازَ مِنْ جَوْھَرِ التَّقَدُّسِ

ذاتاً تاھَتِ الْاَنْبِیاءُ فِی مَعْناھا

اور اپنی ذات میں پاکیزگی کے جو ہر سے گزرے

حتی کہ انبیاء بھی ان کی حقیقت کو نہ پاسکے

لا تُجِلْ فِی صِفاتِ أَحْمَدَ فِکْراً

فَھِیَ الصُّورَۃُ الَّتِی لَنْ تَراھا

محمد(ص) کی صفات میں غور و فکر نہ کرو

کیونکہ یہ وہ صورت ہے جسے تم دیکھ نہیں سکتے

أَیُّ خَلْقٍ لِلہِ أَعْظَمُ مِنْہُ

وَھُوَ الْغایَۃُ الَّتِی اسْتَقْصاھا

کہو تو مخلوق میں کون ان سے بڑا ہے

وہ تو مخلوق کے پیدا ہونے کا سبب ہیں

قَلَّبَ الْخافِقَیْنِ ظَھْراً لِبَطْنٍ

فَرَأَیٰ ذاتَ أَحْمَدٍ فَاجْتَباھا

خدا نے اپنی مخلوق کا ظاہر و باطن دیکھا

پھر مخلوق میں سے ذات احمد(ص) کوچن لیا

لَسْتُ أَنْسیٰ لَہُ مَنازِلَ قُدْسٍ

قَدْ بَنَاھَا التُّقیٰ فَأَعْلَا بِنَاھَا

میں ان کے پاک مراتب کو کیسے فراموش کروں

ان کی اصل تقوی ہے جو عقل وخرد سے بلند ہے

وَرِجالاً أَعِزَّةً فِی بُیُوتٍ

أَذِنَ اللہُ أَنْ یُعَزَّ حِمَاھَا

باعزت مرد ان گھروں میں پیدا ہوئے

کہ خدا کے اذن سے جن کی عظمت اور بڑھی

سادَۃٌ لاَ تُرِیدُ إلِاَّ رِضَی اللهِ

کَمَا لاَ یُرِیدُ إلِاَّ رِضَاھَا

وہ نوع بشر کے سردار کچھ نہیں چاہتے مگر رضائے الہی

جیسا کہ خدا بھی کچھ نہیں چاہتا مگر ان کی خوشنودی

خَصَّھا مِنْ کَمالِہِ بِالْمَعانِی

وَبِأَعْلیٰ أَسْمائِہِ سَمَّاھا

اس نے انہیں باطنی کمالات میں خاص کیا

اور انہیں اپنے اعلیٰ اسماء سے موسوم فرمایا

لَمْ یَکُونُوا لِلْعَرْشِ إلاَّ کُنُوزاً

خافِیاتٍ سُبْحانَ مَنْ أَبْداھا

وہ عرش کے پوشیدہ خزانے ہیں

پاک ہے وہ خدا جس نے ان کو ظاہر کردیا

کَمْ لَھُمْ أَلْسُنٌ عَنِ اللهِ تُنْبِی

ھِیَ أَقْلامُ حِکْمَةٍ قَدْ بَراھا

انہوں نے مختلف زبانوں میں خدا کی خبر دی

یہ حکمت کے قلم ہیں جس کو قدرت نے بنایا

وَھُمُ الْاَعْیُنُ الصَّحِیحاتُ تَھْدِیْ

کُلَّ عَیْنٍ مَکْفُوفَةٍ عَیْنَاھَا

وہ راہ حق کو دیکھنے والی صحیح آنکھیں ہیں

ان کے علاوہ دوسروں کی آنکھیں اندھی ہیں

عُلَماءٌ أَئِمَّۃٌ حُکَماءُ یَھْتَدِی

النَّجْمُ بِاتِّباعِ ھُدَاھا

وہ عالم ہیں امام ہیں اور داناہیں

ان کی پیروی سے ستاروں کو ہدایت ملی

قادَۃٌ عِلْمُھُمْ وَرَأْیُ حِجَاھُمْ

مَسْمَعَا کُلِّ حِکْمَةٍ مَنْظَراھا

وہ ہر علم میں پیشرو اور رائے میں پختہ ہیں

وہ ہر حکمت و دانش کو سننے دیکھنے والے ہیں

مَا ٲُبالِی وَلَوْ ٲُھِیلَتْ عَلَی

الْاَرْضِ السَّمٰوَاتُ بَعْدَ نَیْلِ وِلَاھا

مجھے کچھ پروا نہیں اگر آسمان زمین پرآ گرے

مگر مجھ کو عشق محمد(ص) میں سے حصہ نصیب ہوجائے

?