اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ وَصِیِّ الْاَوْصِیاءِ وَ إمامِ الْاَتْقِیاءِ وَخَلَفِ أَئِمَّةِ الدِّینِ وَالْحُجَّةِ عَلَی الْخَلائِقِ أَجْمَعِینَ
اے معبود علی بن محمد(ع) پر درود بھیج جو اوصیاء پیغمبر(ص) کے وصی پرہیز گاروں کے پیشوا ائمہ(ع) دین کے قائم قام اور ساری مخلوقات پر تیری حجت ہیں۔
اَللّٰھُمَّ کَما جَعَلْتَہُ نُوراً یَسْتَضِیئُ بِہِ الْمُؤْمِنُونَ فَبَشَّرَ بِالْجَزِیلِ مِنْ ثَوابِکَ وَأَنْذَرَ بِالْاَلِیمِ مِنْ عِقابِکَ وَحَذَّرَ بَأْسَکَ وَذَکَّرَ بِآیاتِکَ
اے معبود جیسے تو نے ان کو ایسا نور بنایا کہ جس سے مومنین روشنی حاصل کرتے ہیں پس انہوں نے تیرے ثواب عظیم کی خوشخبری سنائی تیرے سخت ترین عذاب سے خوف دلایا تیرے غضب سے آگاہ کیا تیری آیتوں کے ذریعے نصیحت کی۔
وَأَحَلَّ حَلالَکَ وَحَرَّمَ حَرامَکَ وَبَیَّنَ شَرایِعَکَ وَفَرائِضَکَ وَحَضَّ عَلَی عِبادَتِکَ وَأَمَرَ بِطاعَتِکَ وَنَہیٰ عَنْ مَعْصِیَتِکَ
تیرے حلال کو حلال کہا تیرے حرام کو حرام بتایا تیرے قوانین اور احکام کو کھول کر بیان کیا تیری عبادت کا شوق دلایا تیری فرمانبرداری کا حکم دیا اور تیری نافرمانی سے منع کیا
فَصَلِّ عَلَیْہِ أَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ أَوْلِیائِکَ وَذُرِّیَّةِ أَنْبِیائِکَ یَا إلہَ الْعالَمِینَ۔
پس ان پر رحمت کر وہ بہترین رحمت جو تو نے اپنے اولیاء اور اپنے نبیوں کی اولاد میں سے کسی پر کی ہے اے جہانوں کے معبود۔