• AA+ A++

شیخ کفعمی نے بلدالامین میں لکھا ہے کہ یہ دعا حضرت حجت﴿عج﴾ نے ایک شخص کو تعلیم فرمائی جو قید میں تھا اس نے یہ دعا پڑھی تو قید سے رہا ہو گیا، وہ دعا یہ ہے :

إلھِی عَظُمَ الْبَلاءُ، وَبَرِحَ الْخَفاءُ، وَانْکَشَفَ الْغِطاءُ، وَانْقَطَعَ الرَّجاءُ، وَضاقَتِ الْاَرْضُ وَمُنِعَتِ السَّماءُ،

میرے معبود! مصیبت بڑھ گئی ہے چھپی بات کھل گئی ہے پردہ فاش ہو گیا ہے امید ٹوٹ گئی ہے زمین تنگ ہوگئی ہے اور آسمان نے رکاوٹ ڈال دی ہے

وَأَنْتَ الْمُسْتَعانُ، وَ إلَیْکَ الْمُشْتَکیٰ، وَعَلَیْکَ الْمُعَوَّلُ فِی الشِّدَّةِ وَالرَّخاءِ

تو ہی مدد کرنے والا ہے اور تجھی سے شکایت ہو سکتی ہے اور تنگی وآسانی میں صرف تو ہی سہارا بن سکتا ہے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ٲُولِی الْأَمْرِ الَّذِینَ فَرَضْتَ عَلَیْنا طاعَتَھُمْ،

اے معبود محمد(ص) و آل(ع) محمد(ع) پر رحمت نازل فرما جو صاحبان امر ہیں وہی ہیں جن کی اطاعت تو نے ہم پر فرض کی ہے

 وَعَرَّفْتَنا بِذَلِکَ مَنْزِلَتَھُمْ، فَفَرِّجْ عَنّا بِحَقِّھِمْ، فَرَجاً عاجِلاً قَرِیباً کَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ ھُوَ أَقْرَبُ

اور اس طرح ہمیں ان کے مرتبہ کی پہچان کرائی ہے پس ان کے صدقے میں ہمیں آسودگی عطا فرما جلد تر نزدیک تر گویا آنکھ جھپکنے کی مقدار یا اس سے بھی پہلے

یَا مُحَمَّدُ یَا عَلِیُّ یَا عَلِیُّ یَا مُحَمَّدُ إکْفِیانِی فَإنَّکُما کافِیانِ وَانْصُرانِی فَإنَّکُما ناصِرانِ۔

یامحمد(ص) یاعلی(ع) یاعلی(ع) یامحمد(ص) میری سرپرستی فرمائیے کہ آپ دونوں ہی کافی ہیں میری مدد فرمائیے کہ آپ دونوں ہی میرے مددگا رہیں

 یَا مَوْلانا یَا صاحِبَ الزَّمانِ، الْغَوْثَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ،

اے ہمارے آقا اے صاحب زمان (ع)فریاد کو پہنچیں فریاد کو پہنچیں فریاد کو پہنچیں

أَدْرِکْنِی أَدْرِکْنِی أَدْرِکْنِی السَّاعَةَ السَّاعَةَ السّاعَةَ الْعَجَلَ الْعَجَلَ الْعَجَلَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ

مجھے پہنچیں مجھے پہنچیں مجھے پہنچیں اسی وقت اسی لمحے اسی گھڑی جلد تر جلد تر جلد تر اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے واسطہ ہے محمد(ص) کااور ان کی پاک آل(ع) کا۔

?