حرز حضرت فاطمہؑ الزہراء اور قید سے رہائی کی دعا
سید ابن طائوسؒ مہج الدعوات میں کہتے ہیں کہ ایک روایت میں آیا ہے کہ ایک شخص بڑی مدت سے شام میں قید تھا اس نے عالم خواب میں سیدہ فاطمہؑ کو دیکھا کہ فرماتی ہیں:اس دعا کو پڑھو اور پھر اسے یہ دعا تعلیم فرمائی پس جب اس نے یہ دعا پڑھی تو اسکو قید سے رہائی مل گئی اور وہ اپنے گھر لوٹ آیا، وہ دعا یہ ہے :
اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ الْعَرْشِ وَمَنْ عَلاھُ وَبِحَقِّ الْوَحْیِ وَمَنْ أَوْحاھُ وَبِحَقِّ النَّبِیِّ وَمَنْ نَبَّاھُ
اے معبود واسطہ ہے عرش کا اور جو کچھ اس پر ہے واسطہ ہے وحی کا اور جس نے وحی کی واسطہ ہے پیغمبرؐ کا اور جس پیغمبرؐنے خبر دی ہے
وَبِحَقِّ الْبَیْتِ وَمَنْ بَناھُ یَا سامِعَ کُلِّ صَوْتٍ، یَا جامِعَ کُلِّ فَوْتٍ
واسطہ ہے کعبے کا اور اسے تعمیر کرنے والے کا اے ہر آواز کے سننے والے اے ہرگمشدہ کو لانے والے
یَا بارِیَ النُّفُوسِ بَعْدَ الْمَوْتِ، صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ
اے موت کے بعد نفسوں کو پیدا کرنے والے محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت نازل فرما
وَآتِنا وَجَمِیعَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ فِی مَشارِقِ الْاَرْضِ وَمَغارِبِہا فَرَجاً مِنْ عِنْدِکَ عاجِلاً
اور ہمیں اور سب مومنین و مومنات کو زمین کے ہر مشرق اور ہر مغرب میں کشادگی وفراخی عطا فرما اپنی جناب سے جلد تر واسطے سے
بِشَہادَةِ أَنْ لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَعَلی ذُرِّیَّتِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ، وَسَلَّمَ تَسْلِیماً کَثِیراً
اس گواہی کے ساتھ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمدؐ تیرے بندے اور تیرے رسولؐ ہیں رحمت ہو خدا کی ان پر ان کی آلؑ اور اولاد پر جو پاک ہیں طاہرہیں اور سلام ہو ان پر بہت بہت سلام