بِسْمِ اللہِ الرَحْمنِ الرَحیمْ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إلھِی لَیْسَ لِی وَسِیلَۃٌ إلَیْکَ إلاَّ عَوَاطِفُ رَأْفَتِکَ وَلَا لِیَ ذَرِیعَۃٌ إلَیْکَ إلاَّ عَوَارِفُ رَحْمَتِکَ
میرے معبود تیری درگاہ تک تیرے کرم اور مہربانیوں کے علاوہ میرا کوئی وسیلہ نہیں مگر تیرا کرم اور مہربانیاں اور تجھ تک پہنچنے کا میرا کوئی ذریعہ نہیں مگر تیری رحمت اور احسان
وَشَفَاعَۃُ نَبِیِّکَ نَبِیِّ الرَّحْمَةِ، وَمُنْقِذِ الْاُمَّةِ مِنَ الْغُمَّةِ فَاجْعَلْھُما لِیْ سَبَباً إلَی نَیْلِ غُفْرانِکَ
اور تیرے نبیٔ رحمت کی شفاعت جو امت کو گمراہی سے نکالنے والے ہیں ان دونوں کو میرے لیے اپنی بخشش کے حصول کا ذریعہ بنا
وَصَیِّرْھُما لِی وُصْلَةً إلَی الْفَوْزِ بِرِضْوَانِکَ، وَقَدْ حَلَّ رَجَائِی بِحَرَمِ کَرَمِکَ وَحَطَّ طَمَعِی بِفِنَاءِ جُودِکَ
اور انہی دونوں کو میرے لیے اپنی رضاتک پہنچنے کا وسیلہ قرار دے میری امیدیں تیری بارگاہ کرم سے وابستہ ہیں اور میری خواہش مجھے تیرے آستان سخاوت پر لائی ہے
فَحَقِّقْ فِیکَ أَمَلِی، وَاخْتِمْ بِالْخَیْرِ عَمَلِی وَاجْعَلْنِی مِنْ صَفْوَتِکَ الَّذِینَ أَحْلَلْتَھُمْ بُحْبُوحَةَ جَنَّتِکَ
پس میری امید پوری فرما میرے عمل کا انجام بہ خیر کر مجھے اہل صفا میں قرار دے جن کو تو نے اپنی جنت کے بیچوں بیچ جگہ عطا کی ہے
وَبَوَّأْتَھُمْ دَارَ کَرامَتِکَ وَأَقْرَرْتَ أَعْیُنَھُمْ بِالنَّظَرِ إلَیْکَ یَوْمَ لِقائِکَ
اور انہیں اپنے کرامت والے گھر میں رکھا تو نے یوم ملاقات اپنی درگاہ کی طرف نظر کرنے سے ان کی آنکھوں کو روشن کیا
وَأَوْرَثْتَھُمْ مَنَازِلَ الصِّدْقِ فِی جِوارِکَ
اور انہیں اپنے قرب میں صدق کی منزلوں کا وارث بنایا
یَا مَنْ لاَ یَفِدُ الْوَافِدُونَ عَلَی أَکْرَمَ مِنْہُ وَلاَ یَجِدُ الْقَاصِدُونَ أَرْحَمَ مِنْہُ
اے وہ کہ وارد ہونے والے اس سے زیادہ کریم کے ہاں وارد نہیں ہوتے اور نہ ہی قصد کرنے والے کوئی اس سے زیادہ رحم والا پاتے ہیں.
یَا خَیْرَ مَنْ خَلاَ بِہِ وَحِیدٌ
اے ان سب سے بہتر جن سے تنہائی میں ملاقات کی جائے
وَیَا أَعْطَفَ مَنْ آوَیٰ إلَیْہِ طَرِیدٌ، إلَی سَعَةِ عَفْوِکَ مَدَدْتُ یَدِی
اوراے بہت مہربان کہ ہر دور کیا ہؤا تیرے ہی وسیع دامان عفو میں پناہ حاصل کرتا ہے
وَبِذَیْلِ کَرَمِکَ أَعْلَقْتُ کَفِّی، فَلا تُولِنِی الْحِرْمَانَ، وَلاَ تُبْلِنِی بِالْخَیْبَةِ وَالْخُسْرانِ
میں نے اپنا ہاتھ پھیلایا اورتیرے دامن سخاوت کو اپنی ہاتھ سے تھام لیا ہے پس مجھے ناامید نہ فرما اور مجھے رسوائی اور گھاٹے سے دوچار نہ کر
یَا سَمِیعَ الدُّعاءِ، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
اے دعا کے سننے والے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے