• AA+ A++

آج کے دن تیسری زیارت جامع پڑھے:

تحفت الزائرین میں علامہ مجلسیؒ نے اس زیارت کو آٹھویں زیارت جامعہ شمار کیا اور فرمایا ہے کہ سید بن طاؤسؒ نے اس زیارت کو امام جعفر صادق ؑکے حوالے سے روز عرفہ کی دعاؤں میں روایت کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسے ہر وقت اور ہرمقام پر اور خاص کر عرفہ کے دن پڑھے اور وہ زیارت یہ ہے۔

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خِیَرَةَ اللہِ مِنْ خَلْقِہِ وَأَمِینَہُ عَلَی وَحْیِہِ

آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ آپ پر سلام ہو اے خدا کے نبیؐ سلام ہو آپ پر اے خلق خدا میں اس کے برگزیدہ اور اس کی وحی کے امانتدار

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَامَوْلایَ یَا أَمِیرَالْمُؤْمِنِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ أَنْتَ حُجَّۃُ اللہِ عَلَی خَلْقِہِ وَبابُ عِلْمِہِ وَوَصِیُّ نَبِیِّہِ وَالْخَلِیفَۃُ مِنْ بَعْدِھِ فِی ٲُمَّتِہِ

آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے مومنوں کے امیر آپ پر سلام ہو اے میرے مولاؑ آپ خلق خدا پر اسکی حجت اسکے علم کا دروازہ اسکے نبی ؐکے جانشین اور ان کے بعد ان کی امت میں ان کے خلیفہ ہیں

لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً غَصَبَتْکَ حَقَّکَ وَقَعَدَتْ مَقْعَدَکَ أَنَا بَرِیئٌ مِنْھُمْ وَمِنْ شِیعَتِھِمْ إلَیْکَ

خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکا حق چھینا اور آپکی جگہ پر حاکم بن بیٹھا میں آپکے سامنے ان سے اور انکے پیروکاروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا فاطِمَۃُ الْبَتُولُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا زَیْنَ نِساءِ الْعالَمِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ رَسُولِ رَبِّ الْعالَمِینَ صَلَّی اللہُ عَلَیْکِ وَعَلَیْہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا ٲُمَّ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ

سلام ہو آپؑ پر اے فاطمہؑ کہ آپ بتولؑ ہیں آپ پر سلام ہوکہ آپ زنان جہان کی زینت ہیں آپ پر سلام ہوکہ آپ عالمین کے پرودگارکے رسولؐ کی دختر ہیں آپ پر اور ان پر خدا رحمت کرے آپ پر سلام ہو کہ آپ حسنؑ و حسینؑ کی والدہ ہیں

لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً غَصَبَتْکِ حَقَّکِ وَمَنَعَتْکِ مَا جَعَلَہُ اللہُ لَکِ حَلالاً أَنَا بَرِیئٌ إلَیْکِ مِنْھُمْ وَمِنْ شِیعَتِھِمْ

خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکا حق غصب کیا اور آپکو اس چیز سے محروم کیا جو خدا نے آپ کیلئے حلال کی میں آپکے سامنے ان سے اور انکے پیروکاروں سے لا تعلقی کا اظہار کرتا ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ الزَّکِیَّ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً قَتَلَتْکَ وَبایَعَتْ فِی أَمْرِکَ وَشایَعَتْ أَنَا بَرِیئٌ إلَیْکَ مِنْھُمْ وَمِنْ شِیعَتِھِمْ

سلام ہو آپؑ پر اے میرے آقا اے ابومحمد حسن کہ آپؑ پاک ہیں آپؑ پر سلام ہو اے میرے مولاؑ خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے آپکو قتل کیاآپکے خلاف بیعت کی اور مدد گار بنے میں آپکے سامنے ان سے اور ان کے پیروکاروں سے دوری اختیار کرتا ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا عَبْدِاللہِ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ صَلَواتُ اللہِ عَلَیْکَ وَعَلَی أَبِیکَ وَجَدِّکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً اسْتَحَلَّتْ دَمَکَ وَلَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً قَتَلَتْکَ وَاسْتَباحَتْ حَرِیمَکَ وَلَعَنَ اللہُ أَشْیاعَھُمْ وَأَتْباعَھُمْ وَلَعَنَ اللہُ الْمُمَهِّدینَ لَھُمْ بِالتَّمْکِینِ مِنْ قِتالِکُمْ أَنَا بَرِیئٌ إلَی اللہِ وَ إلَیْکَ مِنْھُمْ

سلام ہوآپ پر اے میرے مولا اے ابو عبداللہؑ حسینؑ بن علیؑ آپ پر آپکے بابا پر اور آپکے نانا محمد پر خدا کی رحمتیں ہوں خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکا خون حلال جانا خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے آپکو قتل کیا اور آپکے اہل حرم کو بے پردہ کیاخدا کی لعنت ہو انکے ساتھیوں پر اور پیروکاروں پر خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپکے قتل کی بساط قتل بچھائی میںخدا کے اور آپکے سامنے آپکے قاتلوں سے اظہار بیزاری کرتا ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ

سلام ہو آپؑ پر اے میرے مولااے ابو محمدؑ علیؑ بن الحسینؑ

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ

آپ پر سلام ہو اے میرے مولاؑ اے ابو جعفرؑ محمد بن علیؑ

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یا مَوْلایَ یَا أَبا عَبْدِاللہِ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ

آپ پر سلام ہو اے میرے مولاؑ اے ابو عبداللہ جعفرؑ بن محمدؑ

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْحَسَنِ مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ

آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے ابوالحسن موسیٰؑ بن جعفرؑ

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یا أَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُوسَی

سلام ہو آپ پر اے میرے مولا اے ابوالحسن علیؑ بن موسیٰؑ

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ

آپ پر سلام ہو میرے مولا اے ابو جعفر محمدؑ بن علیؑ

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ

آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے ابو الحسن علیؑ بن محمدؑ

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ

آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے ابو محمد حسنؑ بن علیؑ

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْقاسِمِ مُحَمَّدَ بْنَ الْحَسَنِ صاحِبَ الزَّمانِ صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَعَلَی عِتْرَتِکَ الطَّاھِرَةِ الطَّیِّبَةِ یَا مَوالِیَّ کُونُوا شُفَعائِی فِی حَطِّ وِزْرِیٰ وَخَطایایَ

آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے ابوالقاسم محمد بن الحسنؑ اے امام زمانہ آپؑ پر اور آپؑ کی اولاد پر خدا رحمت کرے جو پاک شدہ ہیں پسندیدہ اے میرے سرداران میری شفاعت کریں کہ میرے گناہوں اور

آمَنْتُ بِاللہِ وَ بِما ٲُنْزِلَ إلَیْکُمْ وَأَتَوَالیٰ آخِرَکُمْ بِما أَتَوَالیٰ أَوَّلَکُمْ

خطاؤں کا بوجھ ختم ہو جائے ایمان رکھتا ہوں خدا پر اور اس پر جو کچھ آپؑ پر نازل ہو ادوست رکھتا ہوں آپؑ کے آخری کو جیسے دوست رکھتا ہوں آپؑ کے اول کو

وَبَرِئْتُ مِنَ الْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَاللَّاتِ وَالْعُزَّیٰ

میں بیزار ہوں بتوں سے شیطانوں سے اور بیزار ہوں لات و عزی سے

یَا مَوالِیَّ أَنَا سِلْمٌ لِمَنْ سالَمَکُمْ وَحَرْبٌ لِمَنْ حارَبَکُمْ وَعَدُوٌّ لِمَنْ عاداکُمْ وَوَلِیٌّ لِمَنْ والاکُمْ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ

اے میرے آئمہؑ میری صلح ہے اس سے جو آپ سے صلح رکھے اور میری جنگ ہے اس سے جو آپ سے جنگ کرے میں دشمن ہوں آپکے دشمن کا اور دوست ہوں آپکے دوست کا روز قیامت تک

وَلَعَنَ اللہُ ظالِمِیکُمْ وَغاصِبِیکُمْ وَلَعَنَ اللہُ أَشْیاعَھُمْ وَأَتْباعَھُمْ وَأَھْلَ مَذْھَبِھِمْ وَأَبْرَٲُ إلَی اللہِ وَ إلَیْکُمْ مِنْھُمْ۔

آپ پر ظلم کرنے والوں پر خدا لعنت کرے اور آپکا حق غصب کرنے والوں پر خدا کی لعنت ہو انکے ساتھیوں ان کے پیروکاروں اور ان کا مذہب رکھنے والوں پر بھی خدا کے سامنے اور آپ کے سامنے ان سے بیزاری کرتا ہوں۔

یَا رَبِّ إنَّ ذُنُوبِی لَا تَضُرُّکَ، وَ إنَّ مَغْفِرَتَکَ لِی لَا تَنْقُصُکَ، فَأَعْطِنِیمَا لَا یَنْقُصُکَ، وَاغْفِرْلِی مَا لَا یَضُرُّکَ

اے پروردگاربے شک میرے گناہ تجھے نقصان نہیں دیتے اور یقینا مجھ کو بخش دینے سے تیری عطا میں ہرگز کوئی کمی نہیں آتی پس مجھے عطا کر کہ اس سے تجھے کمی نہیں آتی اور مجھے بخش دے کہ اس میں تیرا نقصان نہیں

پھر یہ بھی پڑھے :

اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنِی خَیْرَ مَا عِنْدَکَ لِشَرِّ مَا عِنْدِی، فَإنْ أَنْتَ لَمْ تَرْحَمْنِی بِتَعَبِی وَنَصَبِی فَلا تَحْرِمنِی أَجْرَ الْمُصابِ عَلٰی مُصِیبَتِہِ۔

اے اللہ ! مجھے اپنی بھلائی سے محروم نہ کر اس برائی کی وجہ سے جو میں نے کی پس اگر تو نے اس رنج اور تکلیف میں مجھ پر رحم نہیں کیا تو مجھے اس شخص جیسے اجر سے محروم نہ فرما جس نے سختی پر سختی جھیلی ہو ۔

?