• AA+ A++

یَا مُکَوِّرَ اللَّیْلِ عَلَی النَّھارِ، وَمُکَوِّرَ النَّھارِ عَلَی اللَّیْلِ،

اے رات کو دن پر چڑھانے والے اور دن کو رات پر لپیٹ دینے والے

یَا عَلِیمُ یَا حَکِیمُ، یَا رَبَّ الْاَرْبابِ، وَسَیِّدَ السَّاداتِ،

اے دانا ، اے حکمت والے، اے پالنے والوں کے پالنے والے، اور سرداروں کے سردار،

لَا إلٰہَ إلَّا أَنْتَ، یَا أَقْرَبَ إلَیَّ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیدِ، یَا اَللہُ یَا اَللہُ یَا اَللہُ

تیرے سواءکوئی معبود نہیں اے مجھ سے میری رگِ جان سے زیادہ قریب اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ

لَکَ الْاَسْماءُ الْحُسْنیٰ، وَالْاَمْثالُ الْعُلْیا وَالْکِبْرِیاءُ وَالْآلاءُ

تیرے لیے ہیں اچھے اچھے نام، بلند ترین نمونے اور بڑائیاں اور مہربانیاں

أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَأَنْ تَجْعَلَ اسْمِی فِی ھٰذِہِ اللَّیْلَةِ فِی السُّعَداءِ، وَرُوحِی مَعَ الشُّھَداءِ،

اور یہ کہ آج کی رات میں میرا نام نیکوکاروں کی فہرست میں درج فرما میری روح کو شہیدوں کے ساتھ قرار دے

وَ إحْسانِی فِی عِلِّیِّینَ، وَ إسائَتِی مَغْفُورَةً

میری نیکی کو مقام علیین میں پہنچا اور میری برائی کو معاف شدہ قرار دے

وَأَنْ تَھَبَ لِی یَقِیناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی، وَ إیماناً یُذْھِبُ الشَّکَّ عَنِّی وَتُرْضِیَنِی بِما قَسَمْتَ لِی،

اور یہ کہ مجھے وہ یقین دے جو میرے دل میں بسار ہے اور وہ ایمان دے جو شک کو مجھ سے دور کردے اور مجھے اس پر راضی بنا جو حصہ تو نے مجھے دیا

وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً، وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنا عَذابَ النَّارِ الْحَرِیقِ

اور ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے آخرت میں خوش ترین اجر عطا کر اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچا

وَارْزُقْنِی فِیہا ذِکْرَکَ وَشُکْرَکَ، وَالرَّغْبَةَ إلَیْکَ وَالْاِنابَةَ وَالتَّوْبَةَ

اور اس ماہ میں مجھے ہمت دے کہ اس ماہ میں تجھے یادکروں ، تیرا شکر بجا لاؤں تیری طرف توجہ رکھوں ، تیری طرف پلٹوں اور توبہ کروں

وَالتَّوْفِیقَ لِما وَفَّقْتَ لَہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ ۔

اور مجھے اس عمل کی توفیق دے جس کی توفیق تو نے محمدؐ وآل محمدؐ کو دی کہ خدا رحمت کرے آنحضرتؐ اور انکی آلؑ پر

?