• AA+ A++

یَا خازِنَ اللَّیْلِ فِی الْھَواءِ، وَخازِنَ النُّورِ فِی السَّماءِ، وَمَانِعَ السَّماءِ أَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ إلَّا بِإذْنِہِ وَحابِسَھُما أَنْ تَزُولا،

اے رات کو ہوا میں جگہ دینے والے ،اے روشنی کو آسمان میں جگہ دینے والے اور آسمان کو روکنے والے کہ وہ زمین پر نہ آ پڑے لیکن اس کے حکم سے اور ان دونوں کے نگہدار کہ ٹوٹ نہ جائیں

یَا عَلِیمُ یَا عَظِیمُ یَا غَفُورُ یَا دائِمُ، یَا اَللہُ یَا وارِثُ، یَا باعِثَ مَنْ فِی الْقُبُورِ، یَا اَللہُ یَا اَللہُ یَا اَللہُ،

اے جاننے والے اے عظمت والے، اے بہت بخشنے والے، اے ہمیشگی والے ،اے اللہ، اے ورثہ والے، اے قبروں سے اٹھا کھڑا کرنے والے ، اے اللہ ،اے اللہ، اے اللہ

لَکَ الْاَسْماءُ الْحُسْنیٰ، وَالْاَمْثالُ الْعُلْیا، وَالْکِبْرِیاءُ وَالْآلاءُ،

تیرے لیے اچھے اچھے نام بلند ترین نمونے اور بڑائیاں اور مہربانیاں ہیں

أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ،

سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَأَنْ تَجْعَلَ اسْمِی فِی ھٰذِہِ اللَّیْلَةِ فِی السُّعَداءِ، وَرُوحِی مَعَ الشُّھَداءِ،

اور یہ کہ آج کی رات میں مجھے نیکوکاروں کے زمرے میں شمار کر میری روح کو شہیدوں کے ساتھ قرار دے،

وَ إحْسانِی فِی عِلِّیِّینَ، وَ إسائَتِی مَغْفُورَةً،

میری اطاعت کو مقام علیین میں پہنچا اور میری برائی کو معاف شدہ قرار دے

وَأَنْ تَھَبَ لِی یَقِیناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی، وَ إیماناً یُذْھِبُ الشَّکَّ عَنِّی، وَتُرْضِیَنِی بِما قَسَمْتَ لِی،

اور یہ کہ مجھے وہ یقین دے جو میرے دل میں بسار ہے اور وہ ایمان دے جو شک کو مجھ سے دور کردے اور مجھے اس پر راضی بنا جو حصہ تو نے مجھے دیا

وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً، وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنا عَذابَ النَّارِ الْحَرِیقِ

اور ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے آخرت میں خوش ترین اجر عطا کر اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچا

وَارْزُقْنِی فِیھا ذِکْرَکَ وَشُکْرَکَ، وَالرَّغْبَةَ إلَیْکَ وَالْاِنابَةَ وَالتَّوْبَةَ

اور اس ماہ میں مجھے ہمت دے کہ تجھے یادکروں ، تیرا شکر بجا لائوں ، تیری طرف توجہ رکھوں ،تیری طرف پلٹوں اور توبہ کروں

وَالتَّوْفِیقَ لِما وَفَّقْتَ لَہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ ۔

اور مجھے اس عمل کی توفیق دے جس کی توفیق تو نے محمدؐ وآل محمدؐ کو دی کہ خدا رحمت کرے آنحضرتؐ اور ان کی آلؑ پر

?