• AA+ A++

یَا جاعِلَ اللَّیْلِ وَالنَّہارِ آیَتَیْنِ، یَا مَنْ مَحا آیَةَ اللَّیْلِ وَجَعَلَ آیَةَ النَّہارِ مُبْصِرَةً

اے رات اور دن کو اپنی نشانیاں بنانیوالے ،اے رات کی نشانی کو تاریک اور دن کی نشانی کو روشن بنانے والے

لِتَبْتَغُوا فَضْلاً مِنْہُ وَرِضْواناً

تاکہ لوگ اس میں تیرے فضل اور خوشنودی کو تلاش کریں

یَا مُفَصِّلَ کُلِّ شَیْئٍ تَفْصِیلاً

اے ہر چیز کی حد اور فرق مقرر کرنے والے

یَا مَاجِدُ یَا وَہَّابُ، یَا اَللہُ یَا جَوادُ، یَا اَللہُ یَا اَللہُ یَا اَللہُ،

اے شان والے، اے بہت دینے والے،اے اللہ ، اے عطا کرنے والے، اے اللہ، اے اللہ ،اے اللہ،

لَکَ الْاَسْماءُ الْحُسْنیٰ، وَالْاَمْثالُ الْعُلْیا، وَالْکِبْرِیاءُ وَالْآلاءُ،

تیرے لیے اچھے اچھے نام، بلند ترین نمونے اور بڑائیاں اور مہربانیاں ہیں

أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ،

سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَأَنْ تَجْعَلَ اسْمِی فِی ھٰذِهِ اللَّیْلَةِ فِی السُّعَداءِ، وَرُوحِی مَعَ الشُّھَداءِ،

اور یہ کہ آج کی رات میں میرا نام نیکوکاروں کے زمرے میں شمار کر، میری روح کو شہیدوں کیساتھ قرار دے

وَ إحْسانِی فِی عِلِّیِّینَ وَ إسائَتِی مَغْفُورَةً،

میری اطاعت کو مقام علیین میں پہنچا اور برائی کو معاف شدہ قرار دے

وَأَنْ تَھَبَ لِی یَقِیناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی، وَ إیماناً یُذْھِبُ الشَّکَّ عَنِّی وَتُرْضِیَنِی بِما قَسَمْتَ لِی،

اور یہ کہ مجھے یقین دے جومیرے دل میں بس جائے اور وہ ایمان دے جو شک کو مجھ سے دور کردے اور مجھے اس پر راضی بنا جو حصہ تو نے مجھے دیا

وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً، وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنا عَذابَ النّارِ الْحَرِیقِ،

اور ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے آخرت میں خوش ترین اجر عطا کر اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچا

وَارْزُقْنِی فِیہا ذِکْرَکَ وَشُکْرَکَ وَالرَّغْبَةَ إلَیْکَ وَالْاِنابَةَ وَالتَّوْبَةَ

اور اس ماہ میں مجھے ہمت دے کہ تجھے یادکروں ، تیرا شکر بجا لاؤں تیری طرف توجہ لگائے رکھوں ، تیری طرف پلٹوں اور توبہ کروں

وَالتَّوْفِیقَ لِما وَفَّقْتَ لَہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ ۔

اور مجھے اس عمل کی توفیق دے جس کی توفیق تو نے محمدؐ وآل محمدؐ کو دی کہ خدا آنحضرت ؐ اور ان کی آل پر رحمت کرے

?