یَا فالِقَ الْاِصْباحِ وَجاعِلَ اللَّیْلِ سَکَناً وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْباناً،
اے صبح کی سفیدی کو ظاہر کرنے، والے اے رات کو وقت آرام بنانے والے اور سورج اور چاند کو رواں کرنے والے
یَا عَزِیزُ یَا عَلِیمُ، یَا ذَا الْمَنِّ وَالطَّوْلِ، وَالْقُوَّةِ وَالْحَوْلِ، وَالْفَضْلِ وَالْاِنْعامِ، وَالْجَلالِ وَالْاِکْرامِ،
اے زبردست، اے دانا، اے احسان ونعمت والے ، اے قوت وحرکت کے مالک، اے مہربانی وعطا کرنے والے، اے جلالت اور بزرگی والے ،
یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ یَا اَللہُ یَا فَرْدُ یَا وِتْرُ یَا اَللہُ یَا ظاھِرُ یَا باطِنُ، یَا حَیُّ ، لَاإلٰہَ إلَّا أَنْتَ
اے اللہ ،اے رحمن، اے اللہ، اے تنہا ، اے یکتا، اے اللہ، اے ظاہر اے باطن ،اے زندہ ، کہ صرف تو ہی معبود ہے
لَکَ الْاَسْماءُ الْحُسْنیٰ، وَالْاَمْثالُ الْعُلْیا، وَالْکِبْرِیاءُ وَالْآلاءُ
تیرے لیے اچھے اچھے نام، بلند ترین نمونے اور بڑائیاں اور مہربانیاں ہیں
أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ،
سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَأَنْ تَجْعَلَ اسْمِی فِی ھٰذِہِ اللَّیْلَةِ فِی السُّعَداءِ وَرُوحِی مَعَ الشُّھَداءِ،
اور یہ کہ آج کی رات میں میرا نام نیکوکاروں کے زمرے میں شمار کر میری روح کو شہیدوں کے ساتھ قرار دے
وَ إحْسانِی فِی عِلِّیِّینَ، وَ إسائَتِی مَغْفُورَةً،
میری اطاعت کو مقام علیین میں پہنچا اور میری برائی کو معاف شدہ قرار دے
وَأَنْ تَھَبَ لِی یَقِیناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی، وَ إیماناً یَذْھَبُ بِالشَّکِّ عَنِّی، وَرِضیً بِما قَسَمْتَ لِی،
اور یہ کہ مجھے وہ یقین دے جو میرے دل میں بسار ہے اور وہ ایمان دے جو شک کو مجھ سے دور کردے اور مجھے اس پر راضی بنا جو حصہ تو نے مجھے دیا ہے
وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً، وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنا عَذابَ النَّارِ الْحَرِیقِ،
اور ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے آخرت میں خوش ترین اجر عطا کر اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچا
وَارْزُقْنِی فِیھا ذِکْرَکَ وَشُکْرَکَ وَالرَّغْبَةَ إلَیْکَ وَالْاِنابَةَ وَالتَّوْبَةَ
اور اس ماہ میں مجھے ہمت دے کہ تجھے یادکروں ، تیرا شکر بجا لاؤں ، تیری طرف توجہ رکھوں ،تیری طرف پلٹوں اور توبہ کروں