یَا سالِخَ النَّھارِ مِنَ اللَّیْلِ فَإذا نَحْنُ مُظْلِمُونَ وَمُجْرِیَ الشَّمْسِ لِمُسْتَقَرِّھا بِتَقْدِیرِکَ
اے وہ جودن کو رات پر سے کھینچ لے جاتا ہے تو ہم تاریکی میں گھر جاتے ہیں اور اپنے اندازے سے سورج کو اسکے راستے پر چلاتا ہے
یَا عَزِیزُ یَا عَلِیمُ وَمُقَدِّرَ الْقَمَرِ مَنازِلَ حَتّٰی عادَ کَالْعُرْجُونِ الْقَدِیمِ،
اے زبردست اور اے دانا تو نے چاند کی منزلیں ٹھہرائیں کہ وہ گھٹتے گھٹتے کھجور کی پرانی سوکھی شاخ جیسا رہ جاتا ہے،
یَا نُورَ کُلِّ نُورٍ، وَمُنْتَھیٰ کُلِّ رَغْبَةٍ، وَوَلِیَّ کُلِّ نِعْمَةٍ،
اے ہر شی کی نورانیت کا نور، اے ہر چاہت کے مرکز ومحور اور ہر نعمت کے مالک
یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ، یَا اَللہُ یَا قُدُّوسُ، یَا أَحَدُ یَا واحِدُ یَا فَرْدُ یَا اَللہُ یَا اَللہُ یَا اَللہُ،
اے اللہ، اے رحمن، اے اللہ، اے پاکیزہ، اے یکتا، اے یگانہ ،اے تنہا ، اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ،
لَکَ الْاَسْماءُ الْحُسْنیٰ وَالْاَمْثالُ الْعُلْیا وَالْکِبْرِیاءُ وَالْآلاءُ،
تیرے ہی لیے اچھے اچھے نام ہیں اور بلند ترین نمونے اور تیرے ہی لیے ہیں بڑائیاں اور مہربانیاں ہیں
أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ
تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ اور ان کے اہلبیتؑ پر رحمت نازل فرما
وَأَنْ تَجْعَلَ اسْمِی فِی ھٰذِہِ اللَّیْلَةِ فِی السُّعَداءِ وَرُوحِی مَعَ الشُّھَداءِ
اور یہ کہ آج کی رات میں میرا نام نیکوکاروں میں لکھ دے، میری روح کو شہیدوں کیساتھ قرار دے،
وَ إحْسانِی فِی عِلِّیِّینَ وَ إسائَتِی مَغْفُورَةً
میری اطاعت کومقام علیین میں پہنچا اور میری برائی کو معاف شدہ قرار دے
وَأَنْ تَھَبَ لِی یَقِیناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی وَ إیماناً یُذْھِبُ الشَّکَّ عَنِّی،
اور یہ کہ مجھے وہ یقین عطا کر جومیرے دل میں بسا رہے اور وہ ایمان دے جو شک کو مجھ سے دور کردے
وَتُرْضِیَنِی بِما قَسَمْتَ لِی،
اور مجھے راضی بنا اس پر جو حصہ تو نے مجھے دیا
وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً، وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنا عَذابَ النَّارِ الْحَرِیقِ،
اور ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے آخرت میں خوش ترین اجر عطا کر اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچا
وَارْزُقْنِی فِیھا ذِکْرَکَ وَشُکْرَکَ، وَالرَّغْبَةَ إلَیْکَ، وَالْاِنابَةَ
اور اس ماہ میں مجھے ہمت دے کہ تجھے یاد کروں تیرا شکر بجا لاؤں تیری طرف توجہ رکھوں اور تیرے حضور توبہ کروں
وَالتَّوْفِیقَ لِما وَفَّقْتَ لَہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ السَّلاَمُ ۔
اور مجھے توفیق دے اس عمل کی جس کی توفیق تو نے محمدؐ وآل محمدؐ کو دی ان سب پر سلام ہو