• AA+ A++

یہ دعا پڑھے کہ جو سحری کی دعاؤں میں سب سے مختصر ہے اور سید کی کتاب اقبال میں ہے وہ دعا یہ ہے:

یَا مَفْزَعِی عِنْدَ کُرْبَتِی، وَیَا غَوْثِی عِنْدَ شِدَّتِی،

اے مصیبت میں میری پناہ گاہ اے سختی میں میرے فریادرس

إلَیْکَ فَزِعْتُ، وَبِکَ اسْتَغَثْتُ،

ڈرا ہوا تیرے پاس آیا ہوں اور تجھ سے فریاد کرتا ہوں

وَبِکَ لُذْتُ، لَا أَلُوذُ بِسِواکَ،

تیری طرف دوڑا ہوں اور تیرے غیر کی پناہ نہیں لیتا

وَلَا أَطْلُبُ الْفَرَجَ إلَّا مِنْکَ،

تیرے سوا کسی سے گشائش کا طالب نہیں ہوں

فَأَغِثْنِی وَفَرِّجْ عَنِّی،

پس میری فریاد سن اور گشائش عطا کر

یَا مَنْ یَقْبَلُ الْیَسِیرَ، وَیَعْفُو عَنِ الْکَثِیرِ،

اے وہ جو تھوڑا عمل قبول کرتا ہے اور بہت سے گناہ معاف کرتا ہے

اِقْبَلْ مِنِّی الْیَسِیرَ، وَاعْفُ عَنِّی الْکَثِیرَ،

مجھ سے بھی تھوڑا عمل قبول فرما اور بہت سے گناہوں کو معاف کردے

إنَّکَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ ۔

بے شک تو ہی بہت بخشنے والا مہربان ہے

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ إیماناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی،

اے معبود! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوالی ہوں جو میرے دل میں جما رہے

وَیَقِیناً حَتّٰی أَعْلَمَ أَنَّہُ لَنْ یُصِیبَنِی إلَّا مَا کَتَبْتَ لِی،

اور ایسا یقین کہ جس سے میں یہ سمجھنے لگوں کہ مجھے وہی پہنچے گا جو تو نے میرے لیے لکھا ہے

وَرَضِّنِی مِنَ الْعَیْشِ بِما قَسَمْتَ لِی، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ،

اور مجھے اس زندگی پر شاد رکھ جو تو نے مجھے دی ہے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

یَا عُدَّتِی فِی کُرْبَتِی، وَیَا صاحِبِی فِی شِدَّتِی،

اے مصیبت میں میرے سرمایہ اے سختی میں میرے ساتھی

وَیَا وَلِیِّی فِی نِعْمَتِی، وَیَا غایَتِی فِی رَغْبَتِی،

اے نعمت میں میرے سرپرست اور اے میری چاہت کے مرکز

أَنْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِی، وَالْآمِنُ رَوْعَتِی، وَالْمُقِیلُ عَثْرَتِی،

تو میرے عیبوں کا چھپانے والا خوف میں امان دینے والا اور میری غلطیاں معاف کرنے والا ہے

فَاغْفِرْ لِی خَطِیئَتِی، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

پس میری خطائیں بخش دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

?