عمل ام داؤد کہ یہی اس دن کا خاص عمل ہے جو حاجت برآوری ، مصیبت کی دوری اور ظالموں کے ظلم سے بچاو کیلئے بہت مؤثر ہے ، شیخ نے مصباح میں اس عمل کی کیفیت یوں لکھی ہے کہ عمل ام داؤد کرنے کیلئے 13، 14، 15 رجب کو روزہ رکھے اور 15 رجب کو زوال کے وقت غسل کرے زوال کے فورا بعد نماز ظہر و عصر بجالائے کہ رکوع و سجود میں خوف اور عاجزی کا اظہار کرے اس وقت وہ خلوت کی جگہ پر ہو، جہاں وہ کسی کام میں مشغول نہ ہو اور کوئی شخص اس سے بات بھی نہ کرے ، جب نماز سے فارغ ہو جائے تو قبلہ رو ہو کر اس طرح عمل کرے:
سو مرتبہ سورہ الحمد، سو مرتبہ سور اخلاص اور دس مرتبہ آیت الکرسی، اسکے بعد یہ سورتیں پڑھے: سورہ انعام، سورہ بنی اسرائیل، سورہ کہف، سورہ لقمان، سورہ یٰسین، سورہ صافات، سورہ حٰم سجدہ، سورہ حٰمعسق، سورہ حٰم دخان، سورہ فتح، سورہ واقعہ، سورہ ملک، سورہ نون، سورہ انشقاق اور اسکے بعد قرآن کی آخری سورہ تک مسلسل پڑھے جب فارغ ہوجائے تو قبلہ رخ ہو کر یہ دعا پڑھے:
صَدَقَ اللہُ الْعَظِیمُ الَّذِی لَا إلہَ إلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ ذُوالْجَلالِ وَالْاِکْرامِ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیمُ، الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ، الَّذِی لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ، الْبَصِیرُ الْخَبِیرُ،
سچا ہے خدا ئے بزرگتر کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی جو زندہ، نگہدار، صاحب جلالت و بزرگی، بڑے رحم والا، مہربان، بردبار اور کرم کرنے والا ہےجس کی مثل کوئی چیز نہیں اور وہ سننے اور جاننے والا ہے بینا و خبردار ہے
شَھِدَ اللہُ أَنَّہُ لَا إلہَ إلَّا ھُوَ وَالْمَلائِکَۃُ وَٲُولُو الْعِلْمِ قائِماً بِالْقِسْطِ لَا إلہَ إلَّا ھُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ وَبَلَّغَتْ رُسُلُہُ الْکِرامُ وَأَنَا عَلٰی ذلِکَ مِنَ الشَّاھِدِینَ۔
اللہ تعالیٰ نے خود گواہی دی ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتوں اور صاحبان علم نے بھی گواہی دی جو عدل پر قائم ہے کہ اس کے سواءکوئی معبود نہیں جو غالب صاحب حکمت ہےاور اس کے محترم رسولوں ؑ نے یہی پیغام دیا اور میں بھی اس کے گواہوں میں سے ہوں
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ، وَلَکَ الْمَجْدُ، وَلَکَ الْعِزُّ، وَلَکَ الْفَخْرُ، وَلَکَ الْقَھْرُ ولَکَ النِّعْمَۃُ،
اے معبود ! تیرے لئے ہی حمد ہے تیرے لئے ہی بزرگی ہے تیرے لئے ہی عزت ہے تیرے لئے ہی فخر ہے تیرے لئے ہی غلبہ ہے تیرے ہی لئے نعمت ہے
وَلَکَ الْعَظَمَۃُ، وَلَکَ الرَّحْمَۃُ، وَلَكَ الْمَهابَةُ ، وَلَكَ السُّلْطانُ ، وَلَكَ الْبَهاءُ وَلَکَ الامْتِنانُ وَلَکَ التَّسْبِیحُ وَلَکَ التَّقْدِیسُ
تیرے لئے ہی بڑائی ہے تیرے لئے ہی رحمت ہے تو ہی صاحب ہیبت ہے تو ہی سلطنت والا ہے توہی خوبی والا ہے تو ہی صاحب احسان ہے تیرے ہی لئے تسبیح ہے تیرے ہی لئے پاکیزگی ہے
وَلَکَ التَّھْلِیلُ وَلَکَ التَّکْبِیْرُ، وَلَکَ مَا یُری، وَلَکَ مَا لا یُری، وَلَکَ مَا فَوْقَ السَّماواتِ الْعُلی،
تیرے ہی لئے ذکر ہے تیرے ہی لئے بڑائی ہے تیرے ہی لئے ہے ہر دکھائی دینے اور دکھائی نہ دینے والی چیز تیرے ہی لئے ہے جو بلندآسمانوں سے اوپر ہے
وَلَکَ مَا تَحْتَ الثَّری، وَلَکَ الْاَرَضُونَ السُّفْلی، وَلَکَ الاَخِرَۃُ وَالاُولی، وَلَکَ مَا تَرْضی بِہِ مِنَ الثَّناءِ وَالْحَمْدِ وَالشُّکْرِ وَالنَّعْماءِ
تیرے ہی لئے ہے ہر چیز جو زیر زمین ہے تیرے ہی لئے ہیں نچلی زمینیں تیرے ہی لئے ہے آغاز اور انجام تیرے ہی لئے ہے تیری پسند کی ہوئی تعریف، حمد، شکر اور نعمات
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی جَبْرَئِیلَ أَمِینِکَ عَلٰی وَحْیِکَ، وَالْقَوِیِّ عَلٰی أَمْرِکَ، وَالْمُطاعِ فِی سَمَاوَاتِکَ وَمَحالِّ کَراماتِکَ، الْمُتَحَمِّلِ لِکَلِماتِکَ، النَّاصِرِ لاَنْبِیائِکَ، الْمُدَمِّرِ لاَعْدائِکَ
اے معبود! جبریلؑ پر رحمت فرما جو تیری وحی کا امین ہے تیرا حکم ماننے میں قوی ہے اور تیرے آسمانوں میں قابل اطاعت ہے تیری نوازشوں کا مرکز اور تیرے کلمات کا حامل ہے تیرے انبیاءکا مددگار ہے اور تیرے دشمنوں کو ہلاک کرنے والا ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مِیکائِیلَ مَلَکِ رَحْمَتِکَ وَالْمَخْلُوقِ لِرَأْفَتِکَ وَالْمُسْتَغْفِرِ الْمُعِینِ لاَھْلِ طاعَتِکَ
اے معبود ! میکائیل ؑپر رحمت فرما جو تیری رحمت کا فرشتہ ہے اس کا وجود تیری مہربانی کا مظہر ہے وہ تیرے اطاعت گزاروں کا مددگار اور ان کیلئے طالب بخشش ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی إسْرافِیلَ حامِلِ عَرْشِکَ وَصاحِبِ الصُّوْرِ الْمُنْتَظِرِ لاَمْرِکَ الْوَجِلِ الْمُشْفِقِ مِنْ خِیفَتِکَ
اے معبود ! رحمت فرما اسرافیل ؑپر جو تیرے عرش کو اٹھانے والا اور صور پھونکنے والا کہ تیرے انتظار میں ہے وہ تیرے خوف سے خائف و ہراساں ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی حَمَلَةِ الْعَرْشِ الطَّاھِرِینَ وَعَلٰی السَّفَرَةِ الْکِرامِ الْبَرَرَةِ الطَّیِّبِینَ، وَعَلٰی مَلائِکَتِکَ الْکِرامِ الْکاتِبِینَ، وَعَلٰی مَلائِکَةِ الْجِنانِ، وَخَزَنَةِ النِّیرانِ، وَمَلَکِ الْمَوْتِ وَالْاَعْوانِ، یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ
اے معبود ! حاملان عرش پر رحمت فرما جو پاک و پاکیزہ ہیں اور اپنے سفیروں پر رحمت فرما جو عزت دار نیک اور پاکیزہ ہیں اور اپنے فرشتوں پر رحمت فرما جو عزت دار کاتب ہیں اور جنت کے فرشتوں پر جہنم کے نگہبان فرشتوں پر اور فرشتہ موت اور اس کے مدد گاروں پر رحمت فرما اے صاحب جلالت و عزت
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی أَبِیْنَا آدَمَ بَدِیعِ فِطْرَتِکَ الَّذِی کَرَّمْتَہُ بِسُجُودِ مَلائِکَتِکَ، وَأَبَحْتَہُ جَنَّتَکَ
اے معبود ! ہمارے باپ آدم پررحمت نازل فرما جو تیری مخلوق میں نقش اول ہیں جنکو تونے فرشتوں سے سجدہ کراکے عزت دی اور اپنی جنت ان کیلئے کھول دی
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ٲُمِّنا حَوّاءَ الْمُطَہَّرَةِ مِنَ الرِّجْسِ، الْمُصَفَّاةِ مِنَ الدَّنَسِ، الْمُفَضَّلَةِ مِنَ الْاِنْسِ الْمُتَرَدِّدَةِ بَیْنَ مَحَالِّ الْقُدْسِ
اے معبود !ہماری ماں حوا پر رحمت فرما جو آلائش سے پاک اور ہر میل کچیل سے صاف و پاکیزہ ہیں وہ انسانوں میں سے بلند تر اور پاکیزگی کے محلات میں چلتی پھرتی ہیں
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ھابِیلَ وَشَیْثٍ وَ إدْرِیسَ وَنُوحٍ وَھُودٍ وَصالِحٍ وَ إبْراھِیمَ وَ إسْماعِیلَ وَ إسْحاقَ وَیَعْقُوبَ وَیُوسُفَ وَالْاَسْباطِ وَلُوطٍ وَشُعَیْبٍ وَ أَیُّوْبَ وَمُوسی وَہارُونَ وَیُوشَعَ وَمِیشا وَالْخِضْرِ وَذِی الْقَرْنَیْنِ وَیُونُسَ وَ إلْیاسَ وَ الْیَسَعَ وَ ذِی الْکِفْلِ وَ طالُوتَ وَ داوُدَ وَ سُلَیْمانَ وَ زَکَرِیَّا وَ شَعْیا وَ یَحْیی وَ تُورَخَ وَ مَتّی وَ إرْمِیا وَ حَیْقُوقَ وَ دانِیالَ وَ عُزَیْرٍ وَ عِیسی وَ شَمْعُونَ وَ جِرْجِیسَ وَ الْحَوارِیِّینَ وَ الْاَتْباعِ وَ خالِدٍ وَ حَنْظَلَةَ وَ لُقْمانَ
اے معبود! ہابیلؑ، شیثؑ، ادریسؑ اور نوحؑ، ہودؑ، صاؑلح، ابراہیمؑ و اسماعیلؑ اور اسحاقؑ، یعقوبؑ اور یوسفؑ پر رحمت فرما اور ان کے اسباط و اولاد پر اور لوطؑ، شعیبؑ، ایوبؑ، موسیٰؑ و ہارونؑ پر رحمت فرما اور یوشعؑ، میشاؑ و خضرؑ اور ذوالقرنینؑ پر اور یونسؑ، الیاسؑ، الیسعؑ، ذوالکفلؑ، طالوتؑ اور داؤدؑ و سلیمانؑ پر رحمت فرما اور ذکریاؑ، شعؑیا، یحؑیٰ، تورخؑ، متی ؑ، ارمیاؑ اور حیقوقؑ پر رحمت فرما اور دانیالؑ، عزیرؑ، عیسیٰؑ، شمعونؑ اور جرجیسؑ نیز ان کے حواریوں اور پیروکاروں پر رحمت فرما اور خالد ، حنظلہ اور لقمان پر رحمت فرما
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْحَمْ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ وَبارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما صَلَّیْتَ وَرَحِمْتَ وَبارَکْتَ عَلٰی إبْراھِیمَ وَآلِ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیج اور رحمت فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت فرما اور محمدؐ و آل محمدؐ پر برکت نازل فرما جیساکہ تو نے ابراہیم ؑاور آل ابراہیم ؑپر درود بھیجا، رحمت کی اور برکت نازل کی بے شک تو تعریف والا اور شان والا ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی الْأَوْصِياءِ وَالسُّعَداءِ وَالشُّهَداءِ وَ أَئِمَّةِ الْھُدی
اے معبود! وصیوں ، نیک بختوں ، شہیدوں اور ہدایت والے ائمہ پر رحمت فرما
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی الْاَبْدالِ وَالْاَوْتادِ وَالسُّیَّاحِ وَالْعُبَّادِ وَالْمُخْلِصِینَ وَالزُّھَّادِ وَأَھْلِ الْجِدِّ وَالاجْتِھَادِ وَاخْصُصْ مُحَمَّداً وَ أَھْلَ بَیْتِہِ بِأَفْضَلِ صَلَواتِکَ وَ أَجْزَلِ کَراماتِکَ،
اے معبود! رحمت فرما ولیوں اور قلندروں پر اور رحمت فرما سیاحوں ، عابدوں ، مخلصوں ، زاہدوں اور کوشش و اجتہاد کرنے والوں پر اور حضرت محمدؐ اور ان کے اہلبیت کو اپنی بہترین کے ساتھ مختص فرما رحمتوں اور عظیم مہربانیوں سے نواز اور میری طرف سے
وَبَلِّغْ رُوحَہُ وَجَسَدَہُ مِنِّی تَحِیَّةً وَسَلاماً وَ زِدْہُ فَضْلاً وَ شَرَفاً وَ کَرَماً حَتّی تُبَلِّغَہُ أَعْلی دَرَجاتِ أَھْلِ الشَّرَفِ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالْمُرْسَلِینَ وَالْاَفاضِلِ الْمُقَرَّبِینَ
آنحضرتؐ کے جسم و روح کو سلام اور آداب پہنچا اور انہیں فضل و شرف اور بزرگی میں بڑھا حتیٰ کہ تو ان کو انبیاء مرسلین میں سے اہل شرف ہستیوں اور اپنے بزرگ تر مقربوں کے بلند درجات پر پہنچا دے
اَللّٰھُمَّ وَصَلِّ عَلٰی مَنْ سَمَّیْتُ وَمَنْ لَمْ ٲُسَمِّ مِنْ مَلائِکَتِکَ وَأَنْبِیائِکَ وَرُسُلِکَ وَأَھْلِ طاعَتِکَ، وَ أَوْصِلْ صَلَواتِی إلَیْھِمْ وَ إلی أَرْواحِھِمْ وَاجْعَلْھُمْ إخْوانِی فِیکَ وَأَعْوانِی عَلٰی دُعائِکَ
اے معبود ! ان پر رحمت فرما جن کے نام میں نے لیئے اور جن کےنام میں نے نہیں لیئے جو تیرے فرشتوں ، نبیوں اور رسولوں اور فرمانبرداروں میں سے ہیں میری صلوات ان تک اور ان کی روحوں تک پہنچا دے اور اپنی درگاہ میں انہیں میرے بھائی اور دعا میں میرے مدد گار بنا دے
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْتَشْفِعُ بِکَ إلَیْکَ وَبِکَرَمِکَ إلی کَرَمِکَ وَبِجُودِکَ إلی جُودِکَ وَبِرَحْمَتِکَ إلی رَحْمَتِکَ وَبِأَھْلِ طاعَتِکَ إلَیْکَ
اے معبود میں تیرے حضور تیری شفاعت لایا اور تیرے کرم تک، تیری عطا تک، تیری عطا کو اور تیری رحمت تک تیری رحمت کو اور تیرے فرمانبرداروں کو شفیع بنا رہا ہوں
وَ أَسْأَلُک اَللّٰھُمَّ بِکُلِّ ما سَأَلَکَ بِہِ أَحَدٌ مِنْھُمْ مِنْ مَسْأَلَةٍ شَرِیفَةٍ غَیْرِ مَرْدُودَةٍ وَبِما دَعَوْکَ بِہِ مِنْ دَعْوَةٍ مُجابَةٍ غَیْرِ مُخَیَّبَةٍ
اور اے پرودگار میں تجھ سے وہ سوال کرتا ہوں جو ان میں سے کسی نے بہترین سوال کیا جسے رد نہیں کیا گیا اور جو دعا انہوں نے مانگی جسے قبول کیا گیا رد نہیں کیا گیا وہی دعا کرتا ہوں
یَا اللہُ یَا رَحْمنُ یَا رَحِیمُ یَا حَلِیمُ یَا کَرِیمُ یَا عَظِیمُ یَا جَلِیلُ یَا مُنِیلُ یَا جَمِیلُ یَا کَفِیلُ یَا وَکِیلُ یَا مُقِیلُ
اے اللہ ، اے رحمن، اے مہربان، اے بردبار، اے کرم کرنے والے، اے بڑائی والے، اے جلالت والے، اے بخشنے والے، اے زیبا، اے سرپرست، اے کار ساز، اے معاف کرنے والے
یَا مُجِیرُ یَا خَبِیرُ یَا مُنِیرُ یَا مُبِیرُ یَا مَنِیعُ یَا مُدِیلُ یَا مُحِیلُ یَا کَبِیرُ یَا قَدِیرُ یَا بَصِیرُ یَا شَکُورُ یَا بَرُّ
اے پناہ دینے والے، اے خبر دار، اے تابندہ، اے نابود کرنے والے،اے محفوظ، اے پھیرنے والے، اے حرکت دینے والے، اے بزرگ، اے قدرت والے، اے بینا، اے قدرداں ، اے نیکوکار،
یَا طُھْرُ یَا طاھِرُ یَا قاھِرُ یَا ظاھِرُ یَا باطِنُ یَا ساتِرُ یَا مُحِیطُ یَا مُقْتَدِرُ یَا حَفِیظُ یَا مُتَجَبِّرُ
اے پاک، اے پاکیزہ، اے غالب، اے عیاں ، اے پنہاں ، اے پردہ پوش، اے گھیرنے والے، اے اقتدار والے، اے نگہبان،اے جوڑنے والے،
یَا قَرِیبُ یَا وَدُودُ یَا حَمِیدُ یَا مَجِیدُ یَا مُبْدِیُٔ یَا مُعِیدُ یَا شَھِیدُ یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ
اے نزدیک تر، اے دوستی والے، اے پسندیدہ، اے بزرگوار، اے آغاز کرنے والے، اے پلٹانے والے، اے گواہ، اے احسان کرنیوالے، اے نیکی کرنیوالے، اے نعمت دینےوالے، اے عطا کرنیوالے،
یَا قابِضُ یَا باسِطُ یَا هادِى یَا مُرْسِلُ یَا مُرْشِدُ یَا مُسَدِّدُ یَا مُعْطِی یَا مانِعُ یَا دافِعُ یَا رافِعُ
اے پکڑنیوالے، اے دینے والے، اے ہدایت دینے والے اے بھیجنے والے اے نیک بنانیوالے اے محکم کرنیوالے اے عطا کرنیوالے اے روکنے والے اے ہٹانے والے اے بلند
یَا باقِی یَا واقِی یَا خَلَّاقُ یَا وَھَّابُ یَا تَوَّابُ یَا فَتَّاحُ یَا نَفَّاحُ یَا مُرْتَاحُ
کرنیوالے اے بقا والے، اے نگہدار، اے پیدا کرنیوالے، اے بخشنے والے اے توبہ قبول کرنیوالے اے کھولنے والے، اے ہوا بھیجنے والے اے راحت دینے والے،
یَا مَنْ بِیَدِہِ کُلُّ مِفْتاحٍ یَا نَفَّاعُ یَا رَؤُوفُ یَا عَطُوفُ یَا کافِی یَا شافِی یَا مُعافِی یَا مُکافِی یَا وَفِیُّ یَا مُھَیْمِنُ یَا عَزِیزُ
اے وہ جس کے ہاتھ میں ہر کلید ہے اے نفع دینے والے، اے مہربان، اے نرمی والے، اے کفایت والے، اے شفا والے، اے عافیت والے، اے کفایت کرنے والے، اے وفا والے، اے نگہبان، اے زبردست،
یَا جَبّارُ یَا مُتَکَبِّرُ یَا سَلامُ یَا مُؤْمِنُ یَا أَحَدُ یَا صَمَدُ یَا نُورُ یَا مُدَبِّرُ یَا فَرْدُ یَا وِتْرُ یَا قُدُّوسُ یَا ناصِرُ یَا مُؤْنِسُ یَا باعِثُ
اے غلبے والے، اے بڑائی والے اے سلامتی والے اے امن دینے والے، اے یکتا، اے بے نیاز، اے روشن، اے کام پورا کرنے والے،اے یگانہ، اے تنہا اے پاکیزہ تر، اے مددگار، اے انس والے، اے اٹھانے والے،
یَا وارِثُ یَا عالِمُ یَا حاکِمُ یَا بادِی یَا مُتَعالِی یَا مُصَوِّرُ یَا مُسَلِّمُ یَا مُتَحَبِّبُ یَا قائِمُ یَا دائِمُ یَا عَلِیمُ یَا حَکِیمُ یَا جَوادُ یَا بارِءُ یَا بارُّ
اے ورثہ دار، اے دانا، اے حکم والے اے آغاز کرنے والے اے برتری والے اے صورتگر اے سلامتی دینے والے اے دوستی کرنے والے اے قائم اے ہمیشگی والے اے علم والے اے حکمت والے اے عطا والے اے پیدا کرنے والے اے نیکی والے،
یَا سارُّ یَا عَدْلُ یَا فاصِلُ یَا دَیَّانُ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ یَا سَمِیعُ یَا بَدِیعُ یَا خَفِیرُ یَا مُعِینُ یَا ناشِرُ یَا غافِرُ یَا قَدِیمُ
اے خوشی دینے والے اے عدل والے، اے فیصلہ کرنیوالے اے جزادینے والے اے محبت کرنیوالے اے احسان کرنے والے اے سننے والے اے نقش سازاے پناہ دینے والے، اے مددگار اے دوبارہ زندہ کرنیوالے اے بخشنے والے اے سب سے پہلے
یَا مُسَهِّلُ یَا مُیَسِّرُ یَا مُمِیتُ یَا مُحْیِی یَا نافِعُ یَا رازِقُ یَا مُقْتَدِرُ یَا مُسَبِّبُ یَا مُغِیثُ یَا مُغْنِی یَا مُقْنِی یَا خالِقُ یَا راصِدُ یَا واحِدُ
اے آسان کرنیوالے اے ہموار کرنیوالے اے مارنے والے اے زندہ کرنیوالے، اے نفع دینے والے اے رزق دینے والے اے اختیار والے اے سبب پیدا کرنیوالے اے فریاد رس اے ثروت دینے والے اے نگہدار اے خلق کرنیوالے اے نگہبان اے یگانہ
یَا حاضِرُ یَا جابِرُ یَا حافِظُ یَا شَدِیدُ یَا غِیاثُ یَا عائِدُ یَا قابِضُ
اے موجود اے جوڑنے والے اے حفاظت کرنے والے اے سخت گیر، اے داد رس، اے لوٹانے والے، اے گرفت والے،
یَا مَنْ عَلا فَاسْتَعْلی فَکانَ بِالْمَنْظَرِ الْاَعْلی، یَا مَنْ قَرُبَ فَدَنا، وَبَعُدَ فَنَأَی، وَعَلِمَ السِّرَّ وَأَخْفی
اے وہ جو بلند ہو کر غائب ہوا تو بہت ہی اونچے مقام پر تھا، اے وہ جوقریب ہے تو پہلو میں ہے اور دور ہے تو پہنچ میں نہیں اور چھپی کھلی ہر چیز
یَا مَنْ إلَیْہِ التَّدْبِیرُ وَلَہُ الْمَقادِیرُ، وَیا مَنِ الْعَسِیرُ عَلَیْہِ سَھْلٌ یَسِیرٌ، یَا مَنْ ھُوَ عَلٰی مَا یَشاءُ قَدِیرٌ
اے وہ جو صاحب تدبیر اور وہی اندازے کرنے والا ہے، اے وہ جس کیلئے مشکل کام معمولی اور آسان ہے، اے وہ جو کچھ بھی چاہے اس پرقادر ہے
یَا مُرْسِلَ الرِّیاحِ، یَا فالِقَ الْاِصْبَاحِ، یَا باعِثَ الْاَرْواحِ یَا ذَا الْجُودِ وَالسَّماحِ
اے ہواؤں کے چلانے والے، اے صبح کی روشنی پھیلانے والے، اے روحوں کو بھیجنے والے، اے عطا و سخاوت کے مالک،
یَا رَادَّ مَا قَدْ فَاتَ، یَا ناشِرَ الْاَمْواتِ، یَا جامِعَ الشَّتاتِ، یَا رازِقَ مَنْ یَشاءُ بِغَیْرِ حِسابٍ،
اے گمشدہ چیز کے پلٹانے والے، اے مردوں کے زندہ کرنے والے، اے بکھری چیزوں کے جمع کرنے والے، اے جسے چاہے بغیر حساب کے رزق دینے والے،
وَیَا فَاعِلَ مَا یَشَاءُ کَیْفَ یَشاءُ، وَیا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ، یَا حَیّاً حِینَ لا حَیَّ، یَا حَیُّ یَا مُحْیِیَ الْمَوْتی،
اے جو چاہے جیسے چاہے کرنے والے اور اے جلالت و بزرگی والے اے زندہ، اے نگہبان، اے زندہ جب کوئی زندہ نہ ہو،اے وہ زندہ جو مردوں کو زندہ کرنے والا ہے،
یَا حَیُّ لَا إلہَ إلَّا أَنْتَ بَدِیعُ السَّماواتِ وَالْاَرْضِ
اے وہ زندہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو آسمانوں اور زمین کا ایجاد کرنے والا ہے
یَا إلھِی وَسَیِّدِی صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَارْحَمْ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ، وَبارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، کَما صَلَّیْتَ وَبارَکْتَ وَرَحِمْتَ عَلٰی إبْراھِیمَ وَآلِ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ
اے معبود اور میرے سردار محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیج محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت فرما اور محمدؐ و آل محمدؐ پر برکت نازل کر جیسے تو نے ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ پر درود بھیجا برکت نازل کی اور رحمت فرمائی بے شک تو تعریف والا شان والا ہے
وَ ارْحَمْ ذُلِّی وَفاقَتِی وَفَقْرِی وَ انْفِرادِی وَ وَحْدَتِی وَ خُضُوعِی بَیْنَ یَدَیْکَ، وَ اعْتِمادِی عَلَیْکَ، وَ تَضَرُّعِی إلَیْکَ،
اور میری ذلت، فقر و فاقہ میری بے کسی، میری تنہائی پر رحم کر اور تیرے سامنے میں جو عاجزی کرتا ہوں اور رحم کر کہ میں تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں اور تیرے حضور زاری کرتا ہوں
أَدْعُوکَ دُعاءَ الْخاضِعِ الذَّلِیلِ الْخاشِعِ الْخائِفِ الْمُشْفِقِ الْبائِسِ الْمَھِینِ الْحَقِیرِ الْجائِعِ الْفَقِیرِ الْعائِذِ الْمُسْتَجِیرِ الْمُقِرِّ بِذَنْبِہِ، الْمُسْتَغْفِرِ مِنْہُ، الْمُسْتَکِینِ لِرَبِّہِ
تیری درگاہ میں دعا کرتا ہوں اس شخص کی سی دعا جو عاجز، پست، ہیچ، ڈرا ہوا، سہما ہوا، بے چارہ، کم ترین،ناچیز، بھوکا، محتاج، پناہ خواہ، طالب پناہ، اپنے گناہ کا اقرار کرنے والا، گناہ کی معافی مانگنے والا اور اپنے رب کے حضور
دُعاءَ مَنْ أَسْلَمَتْہُ ثِقَتُہُ وَ رَفَضَتْہُ أَحِبَّتُہُ، وَ عَظُمَتْ فَجِیعَتُہُ، دُعاءَ حَرِقٍ حَزِینٍ ضَعِیفٍ مَھِینٍ بائِسٍ مُسْتَکِینٍ بِکَ مُسْتَجِیرٍ
بے بس ہے ایسے شخص کی سی دعا جسے اعتباریوں نے چھوڑ دیا دوستوں نے دور ہٹا دیا اور اس کی مصیبت بھاری ہے میں دعا کرتا ہوں جیسے کوئی دل جلا، دکھی، کمزور، پست، بے چارہ، ذلیل اور تجھ سے طالب پناہ دعا کرتا ہے
اَللّٰھُمَّ وَ أَسْأَلُک بِأَنَّکَ مَلِیکٌ وَ أَنَّکَ مَا تَشاءُ مِنْ أَمْرٍ یَکُونُ وَ أَنَّکَ عَلٰی مَا تَشاءُ قَدِیرٌ۔
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس لئے کہ تو مالک ہے تو جو چاہے وہ ہو جاتا ہے اور تو جو چاہے اس پر قادر ہے
وَ أَسْأَلُک بِحُرْمَةِ هٰذَا الشَّھْرِ الْحَرامِ، وَ الْبَیْتِ الْحَرامِ، وَ الْبَلَدِ الْحَرامِ، وَ الرُّکْنِ وَالْمَقامِ، وَ الْمَشاعِرِ الْعِظامِ، وَ بِحَقِّ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صَلَی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ اَلسَّلاَمُ
میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس محترم مہینے اور پاک گھر، کعبہ مقدس، شہر مکہ، رکن ومقام اور عظمت والے مشعروں کی حرمت کے واسطے سے اور تیرے نبی محمد (ان پر اور ان کی آلؑ پر سلام) کے واسطے سے سوالی ہوں
یَا مَنْ وَھَبَ لِآدَمَ شَیْثاً وَ لاِبْراھِیمَ إسْماعِیلَ وَ إسْحاقَ، وَ یَا مَنْ رَدَّ یُوسُفَ عَلٰی یَعْقُوبَ،
اے وہ جس نے آدم ؑکو شیث ؑاور ابراہیم ؑکو اسماعیلؑ و اسحاقؑ دیے اے وہ جس نے یوسفؑ کو یعقوبؑ کی طرف لوٹایا
وَ یا مَنْ کَشَفَ بَعْدَ الْبَلاءِ ضُرَّ أَیُّوْبَ، یَا رادَّ مُوسی عَلٰی ٲُمِّہِ، وَ زایِدَ الْخِضْرِ فِی عِلْمِہِ
اے وہ جس نے آزمائش کے بعد ایوبؑ کی سختی دور کی اے موسیٰؑ کو ان کی ماں کے پاس لانے والے خضرؑ کے علم میں اضافہ کرنے والے
وَ یا مَنْ وَھَبَ لِداوُدَ سُلَیْمانَ وَ لِزَکَرِیَّا یَحْیی، وَ لِمَرْیَمَ عِیسی، یَا حافِظَ بِنْتِ شُعَیْبٍ، وَ یا کافِلَ وَلَدِ ٲُمِّ مُوسی
اے وہ جس نے داودؑ کو سلیمانؑ، زکریاؑ کو یحییؑ اور مریمؑ کو عیسیٰ ؑعطا کیئے اے دختر شعیبؑ کی حفاظت کرنے والے اے مادر موسیٰؑ کے فرزند کے محافظ
أَسْأَلُک أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَغْفِرَلِی ذُنُوبِی كُلَّها وَ تُجِیرَنِی مِنْ عَذابِکَ، وَ تُوجِبَ لِی رِضْوانَکَ وَأَمانَکَ وَ إحْسانَکَ وَ غُفْرانَکَ وَ جِنانَکَ
میں سوال کرتا ہوں کہ تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ میرے سارے گناہ بخش دے مجھے اپنے عذاب سے پناہ دے اور میرے لئے اپنی رضا مندی، اپنی پناہ، اپنا احسان،اپنی بخشش اور اپنی بہشت واجب کردے
وَ أَسْأَلُک أَنْ تَفُکَّ عَنِّی کُلَّ حَلْقَةٍ بَیْنِی وَبَیْنَ مَنْ یُؤْذِینِی، وَتَفْتَحَ لِی کُلَّ بابٍ، وَتُلَیِّنَ لِی کُلَّ صَعْبٍ، وَتُسَهِّلَ لِی کُلَّ عَسِیرٍ،
اور میں سوال کرتا ہوں کہ میرے اور مجھے ایذ ادینے والے کے درمیان جتنی کڑیاں ہیں وہ کھول دے ہر دروازہ میرے لئے کھول دے ہر سختی کو نرمی میں بدل دے ہر مشکل کوآسان کر دے
وَ تُخْرِسَ عَنِّی کُلَّ ناطِقٍ بِشَرٍّ، وَتَکُفَّ عَنِّی کُلَّ باغٍ، وَ تَکْبِتَ عَنِّی کُلَّ عَدُوٍّ لِی وَحاسِدٍ، وَ تَمْنَعَ مِنِّی کُلَّ ظالِمٍ،
میرے خلاف ہر بدگوئی کرنے والے کو گونگا کردے ہر سرکش کو مجھ سے دور کردے اور میرے ہر دشمن و حاسد کو ذلیل کردے ہر ظالم کو مجھ سے روکے رکھ
وَ تَکْفِیَنِی کُلَّ عائِقٍ یَحُولُ بَیْنِی وَ بَیْنَ حاجَتِی وَ یُحاوِلُ أَنْ یُفَرِّقَ بَیْنِی وَبَیْنَ طاعَتِکَ وَیُثَبِّطَنِی عَنْ عِبادَتِکَ
ہر اس مانع سے میری کفایت فرما جو میرے جو میری حاجت کے درمیان حائل ہے اور چاہتا ہے کہ مجھے تیری فرمانبرداری سے باز رکھے اور تیری عبادت سے دور کرے
یَا مَنْ أَلْجَمَ الْجِنَّ الْمُتَمَرِّدِینَ، وَ قَھَرَ عُتاةَ الشَّیاطِینِ وَ أَذَلَّ رِقابَ الْمُتَجَبِّرِینَ وَ رَدَّ کَیْدَ الْمُتَسَلِّطِینَ عَنِ الْمُسْتَضْعَفِینَ
اے وہ جس نے سر کش جنات کو لگام دی اور نافرمان شیطانوں کی سرکوبی کی اور ظالموں کی گردنیں جھکا دیں اور کمزور لوگوں کو ظالموں کے پنجے سے آزادی بخشی
أَسْأَلُک بِقُدْرَتِکَ عَلٰی مَا تَشاءُ، وَ تَسْھِیلِکَ لِما تَشاءُ کَیْفَ تَشاءُ أَنْ تَجْعَلَ قَضاءَ حاجَتِی فِیما تَشاءُ۔
میں سوال کرتا ہوں بواسطہ اس کے کہ تو جو چاہے اس پر قادر ہے اور جو چاہے، جیسے چاہے تیرے لئے آسان ہے کہ تو میری حاجت روائی، جس چیز میں چاہے قرار دے۔
اسکے ساتھ ہی زمین پر سجدہ کرے اور اپنے دونوں رخسار خاک پر رکھ کر یہ کہے:
اَللّٰھُمَّ لَکَ سَجَدْتُ، وَبِکَ آمَنْتُ، فَارْحَمْ ذُلِّی وَفاقَتِي وَ اجْتِهادِي وَتَضَرُّعِی وَمَسْکَنَتِی وَفَقْرِی إلَیْکَ یَارَبِّ۔
اے معبود ! میں تجھی کو سجدہ کرتا ہوں اورتجھی پر ایمان رکھتا ہوں پس میری ذلت، احتیاج اور میری کوشش، میری زاری و بے چارگی اور اپنی بارگاہ میں میری محتاجی پر رحم فرما اے پروردگار۔
اس دوران یہ کوشش کرے کہ آنکھوں سے آنسو نکل آئیں اگر چہ وہ مکھی کے پر جتنے ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ یہ قبولیت دعا کی نشانی ہے۔