• AA+ A++

پورے ماہ رجب میں ساٹھ رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ ہر شب میں دو رکعت بجالائے جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد ایک مرتبہ، سورہ کافرون تین مرتبہ اور سورہ قل ھو اللہ ایک مرتبہ پڑھے اور جب سلام دے چکے تو اپنے ہاتھ بلند کر کے یہ پڑھے :

لَا إلہَ إلَّا اللہُ وَحْدَھُ لَا شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ،

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اسکا شریک نہیں حکومت اسی کی اور حمد اسی کیلئے ہے

یُحْیِی وَیُمِیتُ وَھُوَحَیٌّ لَا یَمُوتُ بِیَدِھِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ وَ إلَیْہِ الْمَصِیرُ،

وہ زندہ کرتااور موت دیتا ہے وہ زندہ ہے اسے موت نہیں ہر بھلائی اس کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور بازگشت اسی کی طرف ہے

وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ

نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَآلِہِ

اے معبود ! نبی امّی محمدؐ پر اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما۔

یہ دعا پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھ اپنے منہ پر پھیرے۔

حضرت رسولؐ اللہ سے روایت ہوئی ہے کہ جو شخص یہ عمل انجام دے حق تعالیٰ اس کی دعا قبول کرے گا اور اسے ساٹھ حج اور ساٹھ عمرہ کا ثواب عطا فرمائے گا۔

?