رجب کے پورے مہینے میں یہ دعا پڑھتا رہے اور روایت ہے کہ یہ دعا امام زین العابدین ؑنے ماہ رجب میں حجر کے مقام پر پڑھی:
یَا مَنْ یَمْلِکُ حَوائِجَ السَّائِلِینَ، وَیَعْلَمُ ضَمِیرَ الصَّامِتِینَ، لِکُلِّ مَسْأَلَةٍ مِنْکَ سَمْعٌ حَاضِرٌ، وَجَوَابٌ عَتِیدٌ
اے وہ جوسائلین کی حاجتوں کامالک ہے اور خاموش لوگوں کے دلوں کی باتیں جانتا ہے ہر وہ سوال جو تجھ سے کیا جائے تیرا کان اسے سنتا ہے اور اس کا جواب تیار ہے
اَللّٰھُمَّ وَمَواعِیدُکَ الصَّادِقَۃُ، وَأَیادِیکَ الْفَاضِلَۃُ، وَرَحْمَتُکَ الْوَاسِعَۃُ فَأَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود تیرے سب وعدے یقینا سچے ہیں تیری نعمتیں بہت عمدہ ہیں اور تیری رحمت بڑی وسیع ہے پس میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐوآلؑ محمدٔ پر رحمت نازل فرما
وَأَنْ تَقْضِیَ حَوائِجِی لِلدُّنْیا وَالاَخِرَةِ، إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ
اور یہ کہ میری دنیا اور آخرت کی حاجتیں پوری فرما بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔