• AA+ A++

یوم عاشور کے آخر وقت کھڑا ہو جائے اور رسول اللہؐ ، امیرالمؤمنینؑ، جناب فاطمہؑ، امام حسنؑ اور باقی ائمہؑ جو اولاد امام حسینؑ میں سے ہیں ،ان سب پر سلام بھیجے اور گریہ کی حالت میں ان کو پرسہ دے اور یہ زیارت پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ آدَمَ صَفْوَةِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ نُوحٍ نَبِیِّ اللہِ،

آپ پر سلام ہو اے آدمؑ کے وارث جو برگزیدۂ خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے نوح ؑ کے وارث جو اللہ کے نبی ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ إبْراھِیمَ خَلِیلِ اللہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُوسی کَلِیمِ اللہِ

آپ پر سلام ہو اے ابراہیم ؑ کے وارث جو اللہ کے دوست ہیں آپ پر سلام ہو اے موسیٰ ؑ کے وارث جو خدا کے کلیم ؑ ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عَیسی رُوحِ اللہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُحَمَّدٍ حَبِیبِ اللہِ

آپ پر سلام ہو اے عیسٰی ؑ کے وارث جو خدا کی روح ہیں آپ پر سلام ہو اے محمدؐ کے وارث جو خدا کے حبیب ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عَلِیٍّ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَلِیِّ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ الْحَسَنِ الشَّھِیدِ سِبْطِ رَسُولِ اللہِ

آپ پر سلام ہو اے علیؑ کے وارث جو مؤمنوں کے امیر اور ولی خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے حسنؑ کے وارث جو شہید ہیں اللہ کے رسولؐ کے نواسے ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ رَسُولِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ الْبَشِیرِ النَّذِیرِ وَابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّینَ

آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسول ؐ کے فرزند آپ پر سلام ہو اے بشیر و نذیر اور وصیوں کے سردار کے فرزند

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَابْنَ فاطِمَةَ سَیِّدَةِ نِساءِ الْعالَمِینَ،

آپ پر سلام ہو اے فرزند فاطمہؑ جو جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبا عَبْدِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خِیَرَةَ اللہِ وَابْنَ خِیَرَتِہِ،

آپ پر سلام ہو اے ابو عبد اللہ آپ پر سلام ہو اے خدا کے پسند کیے ہوئے اور پسندیدہ کے فرزند

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ثارَ اللہِ وَابْنَ ثارِہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْوِتْرُ الْمَوْتُورُ،

آپ پر سلام ہو اے شہید راہ خدا اور شہید کے فرزند آپ پر سلام ہو اے تن و تنہا رہ جانے والے 

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْاِمامُ الْھادِی الزَّکِیُّ وَ عَلَی أَرْواحٍ حَلَّتْ بِفِنائِکَ وَ أَقامَتْ فَی جِوارِکَ وَ وَفَدَتْ مَعَ زُوَّارِکَ،

آپ پرسلام ہو اے ہدایت و پاکیزگی والے امام اور سلام ان روحوں پر جوآپ کے آستاں پر سوگئیں اور آپ کی قربت میں رہ رہی ہیں اور سلام ہو ان پر جو آپکے زائروں کیساتھ آئیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ مِنِّی مَا بَقِیتُ وَبَقِیَ اللَّیْلُ وَالنَّھارُ،

میرا آپ پر سلام ہو جب تک میں زندہ ہوں اور جب تک رات دن کا سلسلہ قائم ہے

فَلَقَدْ عَظُمَتْ بِکَ الرَّزِیَّۃُ وَجَلَّ الْمُصابُ فِی الْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُسْلِمِینَ وَ فِی أَھْلِ السَّمٰوَاتِ أَجْمَعِینَ وَفِی سُکَّانِ الْاَرَضِینَ

یقینا آپ پر بہت بڑی مصیبت گزری ہے اور اس سے بہت زیادہ سوگواری ہے مومنوں اور مسلمانوں میں آسمانوں میں رہنے والی ساری مخلوق میں اور زمین میں رہنے والی خلقت میں

فَإنَّا لِلہِ وَ إنَّا إلَیْہِ راجِعُونَ، وَصَلَواتُ اللہِ وَبَرَکاتُہُ وَ تَحِیَّاتُہُ عَلَیْکَ وَعَلَی آبائِکَ الطَّاھِرِینَ الطَّیِّبِینَ الْمُنْتَجَبِینَ وَعَلَی ذَرارِیھِمُ الْھُداةِ الْمَھْدِیِّینَ

پس اللہ ہم ہی کیلئے ہیں اور ہم اس کی طرف لوٹ کر جائیں گے خدا کی رحمتیں ہوں اس کی برکتیں آپ پر سلام ہو اور آپ کے آباء و اجداد پر جو پاک نہاد نیک سیرت اور برگزیدہ ہیں اور ان کی اولاد پر کہ جو ہدایت یافتہ پیشوا ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ وَعَلَیْھِمْ وَعَلَی رُوحِکَ وَعَلَی أَرْواحِھِمْ، وَ عَلَی تُرْبَتِکَ وَعَلَی تُرْبَتِھِمْ

آپ پر سلام ہو اے میرے آقا اور ان سب پرسلام ہو آپ کی روح پر اور ان کی روحوں پر اور سلام ہو آپکے مزار پر اور ان کے مزاروں پر

اَللّٰھُمَّ لَقِّھِمْ رَحْمَةً وَرِضْواناً وَرَوْحاً وَرَیْحاناً

اے اللہ !ان سے مہربانی خوشنودی مسرت اور خوش روئی کے ساتھ پیش آئے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا عَبْدِ اللہِ یَابْنَ خاتَمِ النَّبِیِّینَ، وَ یَابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّینَ، وَ یَابْنَ سَیِّدَةِ نِساءِ الْعالَمِینَ

آپ پر سلام ہو اے میرے سردار اے ابوعبد اللہؑ اے نبیوں کے خاتم کے فرزند اے اوصیاء کے سردار کے فرزند اے جہانوں کی عورتوں کی سردار کے فرزند

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا شَھِیدُ، یَابْنَ الشَّھِیدِ، یَا أَخَ الشَّھِیدِ، یَا أَبَا الشُّھَداءِ

آپ پر سلام ہو اے شہید اے فرزند شہید اے برادر شہید اے پدر شہیداں

اَللّٰھُمَّ بَلِّغْہُ عَنِّی فی ھٰذِہِ السَّاعَةِ وَفِی ھٰذَا الْیَوْمِ وَفِی ھٰذَا الْوَقْتِ وَفِی کُلِّ وَقْتٍ تَحِیَّةً کَثِیرَةً وَسَلاماً سَلامُ اللہِ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکاتُہُ

اے اللہ! پہنچا ان کو میری طرف سے اس گھڑی میں آج کے دن میں اور موجودہ وقت میں اور ہرہر وقت میں بہت بہت درود اور سلام، آپ پر اللہ کا سلام ہواللہ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں

یَابْنَ سَیِّدِ الْعالَمِینَ وَعَلَی الْمُسْتَشْھَدِینَ مَعَکَ سَلاماً مُتَّصِلاً مَا اتَّصَلَ اللَّیْلُ وَالنَّھارُ

اے جہانوں کے سردار کے فرزند اور ان پرجو آپ کے ساتھ شہید ہوئے سلام ہو لگاتار سلام جب تک رات دن باہم ملتے ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَی الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ الشَّھِیدِ اَلسَّلَامُ عَلَی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ الشَّھِیدِ،

حسینؑ ابن علیؑ شہید پر سلام ہو، علیؑ ابن حسینؑ شہید پر سلام ہو

اَلسَّلَامُ عَلَی الْعَبَّاسِ بْنِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ الشَّھِیدِ اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَداءِ مِنْ وُلْدِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ

عباسؑ ابن امیر المؤمنینؑ شہید پر سلام ہوان شہیدوں پر سلام ہو جو امیرالمؤمنینؑ کی اولا،د میں سے ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَداءِ مِنْ وُلْدِ الْحَسَنِ اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَداءِ مِنْ وُلْدِ الْحُسَیْنِ،

ان شہیدوں پر سلام ہو جواولاد حسنؑ سے ہیں، ان شہیدوں پر سلام ہو جو اولاد حسینؑ سے ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَی الشُّھَداءِ مِنْ وُلْدِ جَعْفَرٍ وَعَقِیلٍ اَلسَّلَامُ عَلَی کُلِّ مُسْتَشْھَدٍ مَعَھُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ ۔

ان شہیدوں پر سلام ہو جو جعفر ؑ اور عقیل ؑ کی اولاد سے ہیں مومنوں میں سے ان سب شہیدوں پر سلام ہو جو ان کے ساتھ شہید ہوئے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبَلِّغْھُمْ عَنَّی تَحِیَّةً کَثِیرَةً وَسَلاماً۔

اے اللہ! محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل کر اور پہنچا ان کو میری طرف سے بہت بہت درود اور سلام

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللہِ أَحْسَنَ اللہُ لَکَ الْعَزاءَ فَی وَلَدِکَ الْحُسَیْنِ،

آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ خدائے تعالیٰ آپ کے فرزند حسین ؑ کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا فاطِمَۃُ أَحْسَنَ اللہُ لَکِ الْعَزاءَ فَی وَلَدِکِ الْحُسَیْنِ،

آپ پر سلام ہو اے فاطمہ ؑ خدائے تعالیٰ آپ کے فرزند حسین ؑ کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ أَحْسَنَ اللہُ لَکَ الْعَزاءَ فِی وَلَدِکَ الْحُسَیْنِ،

آپ پر سلام ہو اے امیرالمؤمنین ؑ خدائے تعالیٰ آپ کے فرزند حسین ؑ کے بارے میں آپ کے ساتھ بہترین تعزیت کرے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ أَحْسَنَ اللہُ لَکَ الْعَزاءَ فَی أَخِیکَ الْحُسَیْنِ،

آپ پر سلام ہو اے ابومحمدؑ حسنؑ خدائے تعالیٰ آپکے بھائی حسین ؑ کے بارے میں آپکے ساتھ بہترین تعزیت کرے

یَا مَوْلایَ یَا أَبا عَبْدِ اللہِ أَنَا ضَیْفُ اللہِ وَضَیْفُکَ وَجارُ اللہِ وَجارُکَ، وَ لِکُلِّ ضَیْفٍ وَجارٍ قِریً وَقِرایَ

اے میرے سردار اے ابوعبدؑ اللہ میں اللہ کا مہمان اور آپ کا مہمان ہوں اور خدا کی پناہ اور آپکی پناہ میں ہوں یہاں ہر مہمان اور پناہ گیر کی پذیرائی ہوتی ہے

فِی ھٰذَا الْوَقْتِ أَنْ تَسْأَلَ اللهَ سُبْحانَہُ وَتَعَالی أَنْ یَرْزُقَنِی فَکَاکَ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ إنَّہُ سَمِیعُ الدُّعاءِ قَرِیبٌ مُجِیبٌ۔

اور اس وقت میری پذیرائی یہی ہے کہ آپ سوال کریں اللہ سے جو پاک تر اور عالی قدر ہے یہ کہ میری گردن کو عذاب جہنم سے آزاد کردے بے شک وہ دعا کا سننے والا ہے نزدیک تر قبول کرنے والا۔

?